منگنی ختم ہوئی مگر زندگی تو نہیں – آن لائن علاج ۔ فیڈبیک

ایک جوان بچی کے لئے منگنی کا ٹوٹنا کسی الم ناک سانحے سے کم نہیں ہوتا۔ خاص طور پر جب منگنی کا عرصہ کم و بیش تین سال تک محیط رہا ہو۔ عمر کے اِس حصہ میں تین سال کی مدت بہت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اِسی دوران میں ہی تو معقول رشتے آنے ہوتے ہیں۔

منگنی ٹوٹنے کے بعد کئی قسم کی کہانیاں میں بھی عام ہو جاتی ہیں یا کر دی جاتی ہیں۔ اِن سارے عوامل کی وجہ سے اکثر بچیاں زندگی سے کٹ جاتی ہیں۔ لوگوں سے ملنے بلکہ اپنے کمرے سے باہر نکلنا تک بھی چھوڑ دیتی ہیں۔ اُن کے ذہنی اور نفسیاتی مسائل بڑھ جانے کا اثر اُن کی جسمانی صحت پر بہت برا پڑتا ہے۔

میری اِس کلائنٹ نے بھی یہ سب کچھ سہا، بھگتا اور برداشت کیا۔ اُس کی ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی صحت بہت ہی خراب ہو گئی۔ اُس کی دنیا عملاً اُس کے کمرہ تک ہی محدود رہ گئی تھی۔ ملنا، ملانا، کھانا پینا اور سونا جاگنا سب کچھ تباہی کی حدوں کو چُھو چکا تھا کہ جب مجھ سے رابطہ کیا گیا۔

منگنی ٹوٹنے کے بعد ایک بڑے فیملی فنکشن میں کس طرح شامل و شریک ہوئی؛ اُس کے جذبات کی کیفیت کیا تھی اور اُس نے کس طرح اپنے آپ کو سنبھالا؛ یہ سب اُس کی اپنی زبانی سنئے!۔

————————-
(اپنے اُردو قارئین کی سہولت کے لئے اردو میں ڈھال رہے ہیں)
—————

فرمایا کیں: میں کل رات آپ کے لئے فخر کا باعث بنی۔

کیسے بھلا؟ میں نے اِستفسار کیا۔

جواب تھا: مجھے خدشہ تھا کہ شادی کے پروگرام میں، مَیں کیسے سب کا سامنا کروں گی۔ میرے رشتہ داروں میں میری منگنی ٹوٹنے کو بہت منفی انداز میں لیا گیا تھا۔ اِس پس منظر میں، مَیں جب شادی والے گھر پہنچی تو بہت مایوس اور پریشان تھی۔ جونہی مہمانوں کی آمد شروع ہوئی؛ میں نے اپنے آپ کو چُھپانے کے لئے سٹور کا رُخ کیا، کنڈی لگائی اور فرش پر ہی بیٹھ گئی۔ پھر نجانے یکدم کیا ہوا کہ میں نے سوچا کہ مجھے پتہ ہے کہ اِن دنوں میری زندگی تباہ ہو چکی ہے۔ میرے قریبی لوگوں کو سب معلوم ہے۔ لیکن مَیں اِن کو اِس بات کا موقع کیوں دوں کہ وہ مجھے لاچارگی اور رحم کی نظر سے دیکھیں۔

میں نے اِس موقع کو غنیمت جانا اور سوچا کہ میں سب کو خوش نظر آؤں۔ منگنی ٹوٹنے کی وجہ سے میں سب کی توجہ کا مرکز ہوں تو مجھے اِس کا فائدہ اُٹھانا چاہئے اور اچھا نظر آنا چاہئے۔

اور پھر مَیں بالکل ہی نئی شخصیت تھی!

اُس کے بعد تو پھر خدا کی پناہ ہی بھلی۔ میں نے ٹھیک ٹھاک میک اَپ کیا؛ غرارہ پہنا، ڈھولک گھسیٹ کر میدان میں رکھی اور دھم دھما دھم دھم دھما دھم شروع۔ ویسے بھی پہلے مَیں ہی ڈھولک بجاتی تھی (مفت کی میراثن جو ٹھہری)۔ جتنے ٹپے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ کے ساتھ ہوسٹل لائف میں پریکٹس کئے تھے اُن سب کا وافر استعمال کیا۔ ڈی جے بھی میں ہی بن گئی۔ جن کو میرے بارے میں اعتراض تھا وہ اب اپنے ساتھ ڈانس کرنے کی دعوت دینے لگے جسے میں نے شکریہ کے ساتھ رَد کر دیا۔

دولہا کہتے پائے گئے کہ آپ نے جس جوش و جذبے ساتھ میری شادی کے فنکشن کو چار چاند لگائے اُس پر بنتا ہے کہ میں اپنی سلامی تمہارے ساتھ شیئر کروں۔

الغرض! مَیں نے اِس تقریب کو سب سے زیادہ انجوائے کیا۔ سب آنٹیوں کو کلین سویپ کر کے رکھ دیا مَیں نے۔ ورنہ وہ کہتی پائی جاتیں “ہائے ہائے اِس بے چاری کی منگنی ٹوٹ گئی”۔

میں بہت خوش ہوں۔ مجھے اِس کی داد دیں۔

ہاں! میں نے ایپیکاک (ہومیوپیتھک دوا) لی ہے۔ میں نے اگرچہ کچھ نہیں کھایا لیکن میری قے اور اُلٹی کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔ اب میں اپنے گھر واپس آ گئی ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔

————————

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان


 

I was dreading that I am gonna have difficulty to put up with this shadi scene.
My ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ responded negatively to my engagement being called off. When I reached to ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ house yesterday I was very down.
The moment guests started coming I silently hid myself in store and locked myself remained sitting on floor for quite a while. Then all of a sudden something happened to me and I thought k mjy pta hai rightnow meri life bht shit hai, meray close ones ko pta hai. lakin nobody should make me feel miserable about myself for anything and I should not allow people to throw any pity looks and for this I should SEEM happy. Akhir ko meri mangni tooti hai, itni lime light mil rahi hai mjy, i should look fine.

Next moment I was a new person

us k baad toh Allah ki panah, thek thaak make up kiya mai nay, gharara pehna, dholak ghaseet k maidaan mai rakhi or dham dhama dham dham shuru. pehlay b mai hi dholak bajati thi (cost free meraasi)

jitnay tappay ——- k sath practice kiyay thay hostel life mai unko b wafar istemal kiya ,DJ b mai hai hi or meray ……… jinko aiteraaz tha he said aajao dance kro meray sath I said nai thank u.
……… said u participated so warmly mai salami share krun ga tmaray sath, lol.

algarz i was the happiest person or sb auntiyon ko clean sweap kr diya mai nay.
wrna wo kehtin haye haye wachaari di mangni toot gai.

I am excited – Wish me luck.

I took Homeopathic medicine Ipecac – havent eaten but vomiting was stabilized and i am in ۔۔۔۔ uneventfully.

 

 

Best top homeopathy medicine homeopathic doctor Hussain Kaisrani dr. Qaisrani bahria Town Orchard lake city lahore pakistan specialist depression anxiety fear phobia online clinic 

5 1 vote
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
itrat
itrat
1 year ago

was this just with ipecac?!

Sign up for our Newsletter