ہومیوپیتھک علاج میں نایاب پوٹینسی کا اِستعمال – ڈاکٹر ایل ایم خان (انڈیا) کے ساتھ ایک علمی نشست کا احوال

آج، اتوار کے دن، پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان سے مخصوص اور نایاب پوٹینسی پر گفتگو ہوئی۔ میرے لئے نایاب پوٹینسی کا معاملہ بالکل ہی نئی بلکہ اچنبھے کی بات تھی۔ ہومیوپیتھک لٹریچر میں جب اور جہاں نایاب پوٹینسی کا تذکرہ ملتا ہے وہاں، بالعموم، صرف دو امور پر بحث ہوتی ہے۔ ایک یہ کہ اِس کا دستیاب نہ ہونا اور دوسرے اِس کے اِستعمال پر بے یقینی کا اظہار۔ اِن حالات میں اگر کہیں علاج میں پھرپور کامیابی کسی مخصوص پوٹینسی کے ضمن میں پڑھتے بھی ہیں تو وہ معاملہ صرف علمی حد تک محدود رہتا ہے۔

اب جب ڈاکٹر خان نے پوٹینسی کے ضمن میں اپنے گہرے علم اور اُس کی کلینیکل اہمیت کو پیش کیا تو نایاب پوٹینسی پر ہمارا یقین پُختہ کر دیا۔ انہوں نے عظیم ہومیوپیتھس مثلاً ڈاکٹر گورینسی، ڈاکٹر نیش، ڈاکٹر بیکر اور ڈاکٹر کلارک کے عام ادویات کی نایاب پوٹینسیوں کے استعمال پر تفصیل بیان کی۔ اُن کی تلقین تھی کہ اس معاملے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ کئی نایاب پوٹینسیوں پر بخوبی کلینیکل تجربات کئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر ایل ایم خان کا یہ نکتہ بڑی ہی اہمیت کا حامل ہے کہ کینٹ فلاسفی کے لیول کو پوٹینسیوں کی مروجہ سیریز (مثلاً 30، 200، 1ایم اور 10ایم وغیرہ) کے ساتھ مخصوص نہیں کر دینا چاہئے بلکہ اِسے بیماری اور دوا کی پروونگ کے باہمی تعلق کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہومیوپیتھی میں کوئی بھی پوٹینسی فکس اور فائنل نہیں ہے؛ مستقل حیثیت صرف اور صرف بالمثل دوا کے قانون کو حاصل ہے اور وہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ حسبِ ضرورت نایاب پوٹینسی کا اِستعمال کروانا چاہئے۔ چونکہ اِن کا اِستعمال کلینکل تجربات میں بے حد مفید ثابت ہو چکا ہے؛ اِس لئے ڈاکٹر خان نے روزمرہ پریکٹس میں نایاب پوٹینسی سے اِستفادہ کرنے پر زور دیا۔ اپنے چند کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ انہوں نے فاسفورس 3 کو ایک بچے کے نمونیا میں کامیابی سے استعمال کیا۔ لائیکوپوڈیم 4 ایم سے ایک بچے کے دائیں خصیئے کا ہرنیا ٹھیک کیا۔ پولیگان سیگ 4 گردے کے درد کو روکنے میں مفید پائی۔ اسی طرح ایک خستہ حال مریض کی سانس کی تنگی یعنی ڈسپنویا کوکا 6 سے ٹھیک ہوئی۔
نایاب پوٹینسیوں کو دہرانے کے متعلق ڈآکٹر صآحب نے راہنما اصول یہ بتایا کہ انہیں مرض کی شدت کے مطابق دہرانا چاہئے۔

ڈاکٹر ایل ایم خان! ہم آپ کے ممنونِ احسان ہیں کہ آپ نے ہمارے اِس اتوار کو یادگار بنا دیا۔

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter