حسین قیصرانی سے آن لائن علاج ایک شاندار تجربہ ۔ فیس بیک ریویو ۔ ربیعہ فاطمہ، لاہور

میرا نام ربیعہ فاطمہ ہے اور میں لاہور کی رہائشی ہوں۔ مجھے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے کنسلٹ کرتے ہوئے تقریباً دو سال ہونے کو ہیں۔ اس دوران مجھے بہت سہولت رہی ہے کہ مجھے کسی میڈیکل ڈاکٹر کو کنسلٹ کرنے اور ایلوپیتھک دوا استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اللہ کا کرم ہوا اور ڈاکٹر صاحب بھی اتنا اچھا گائیڈ کرتے رہے ہیں کہ مجھے پہلے بچوں کی صحت کے حوالے سے جو ٹینشن رہتی تھی، اس کا مسئلہ حل ہو گیا۔ میرے بچوں کو بچپن سے ہی کبھی گلے کا انفکشن، کبھی چھاتی اور کبھی پیٹ کا انفکشن رہتا تھا اور کبھی سکن کے مسائل۔ لہذا اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال تقریباً مسلسل ہی جاری رہتا تھا۔ ڈاکٹر قیصرانی سے رابطہ کے بعد انٹی بائیوٹیک وغیرہ سے مکمل جان چھوٹ چکی ہے۔ الحمدللہ۔

اب میں نے اپنے سب سے چھوٹے بچے کے لیے پیدائش کے ساتھ ہی صرف ڈاکٹر صاحب سے رابطہ رکھا ہے اور ہومیوپیتھی کے استعمال سے اس کے تمام مسائل حل ہو رہے ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی مسئلہ مسلسل نہیں چل رہا۔ میرا یہ بچہ باقی سب بچوں کی نسبت زیادہ صحت مند اور ایکٹو بھی ہے۔ ما شاء اللہ۔

چونکہ میں پریگنینسی سے پہلے ہی ڈاکٹر صاحب سے کنسلٹ کر رہی تھی تو پریگنینسی کے دوران بھی میں نے ہومیوپیتھی کو ہی ترجیح دی۔ اگر پچھلی پریگنینسی سے موازنہ کیا جاے تو اس دفعہ متلی قے کے روٹین کے مسائل کے علاوہ مجھے کئی طرح کی اینگزائٹی (Anxiety) کا مسئلہ بھی درپیش تھا مگر یہ سب مسائل ہومیوپیتھی سے مینیج ہو رہے تھے۔ میں گائناکالوجسٹ سے چیک اپ ضرور کروا رہی تھی لیکن ایک بھی ایلوپیتھک دوا یا وٹامن وغیرہ کھانے کی ضرورت نہیں پیش آئی۔ صرف ڈیلیوری پراسیس کے دوران کچھ ادویات کا استعمال ہوا اس کے بعد بھی میں نے ہومیوپیتھی کو ہی موثر ترین پایا ہے۔

ہومیوپیتھی اور ڈاکٹر صاحب کے طریقہ علاج نے اتنا اعتماد پیدا کر دیا ہے کہ اب مجھے اپنے اور بچوں کے حوالے سے ہر وقت احتیاط اور پرہیز نہیں کرنا ہوتی۔ بلکہ زندگی میں آسانی اور سہولت کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔کورونا وائرس کی وباء کے دوران جب کسی کو گھر میں ہلکی پھلکی کھانسی ہونے پر بھی فکر ہو جاتی تھی تو مجھے اس بات کی ٹینشن نہیں تھی کہ مجھے کنسلٹ کرنے کے لیے اور دوائی لینے کے لیے گھر سے باہر جانا ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے سٹارٹ میں جب پرائیویٹ ڈاکٹر بھی دستیاب نہ تھے اور او پی ڈیز بھی بند تھیں تو اس دوران بھی ہمیں صحت سے متعلقہ تمام مسائل کا حل گھر بیٹھے ہی مل رہا تھا۔ ڈاکٹر حسین سے آن لائن مشورہ ہو جاتا رہا ہے اور میڈیسن کورئیر سے پہنچ جاتی تھی۔

میرے ابو جی کی عمر تقریباً چوہتر (74) سال ہے۔ وہ بھی کئی ماہ سے اپنے صحت کے تمام مسائل کے لئے صرف ڈاکٹر حسین قیصرانی اور ہومیوپیتھی پر مکمل انحصار اور اعتماد کرتے ہیں۔

میں ڈاکٹر صاحب کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں ہمیں بہت اچھا گائیڈ کیا۔

ہماری فیملی نے ڈاکٹر صاحب کی رہنمائی اور ہومیوپیتھک علاج کو عمر کے ہر دور، زندگی کی ہر کیفیت میں بہترین پایا۔

===================
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔
===================

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter