ہومیوپیتھک علاج آپ کے لئے نہیں ہے۔ کیوں؟ – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھک علاج آپ کے لئے نہیں ہے۔ کیوں؟ – حسین قیصرانی
مشہور یورپی ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور میرے گرو جارج وتھالکس (George Vithoulkas) نے ہومیوپیتھک علاج میں ناکامی کی وجوہات پر ایک لیکچر دیا تھا۔ اُس وقت تک وہ ساٹھ ہزار سے زائد آن ریکارڈ مریضوں کا علاج کر چکے تھے۔ ساٹھ ہزار کہنا آسان ہے لیکن یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے اپنے سالہا سال کے تجربات کی بنیاد پر ہومیوپیتھک علاج کی ناکامی کی پہلی دو اور سب سے اہم وجوہات یہ بتائی ہیں:
1۔ ایک یہ کہ مریض اپنی پوری علامات نہیں دیتے یا دے پاتے۔ 2۔ دوسرے یہ کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنی جلد بازی، کم علمی یا نا تجربہ کاری کی وجہ سے مکمل علامات نہیں لے پاتا۔
وتھالکس نے بتایا تھا کہ وجہ چاہے پہلی ہو یا دوسری، دونوں صورتوں میں علاج ہمیشہ اور بُری طرح ناکام ہی ہوگا۔
ہومیوپیتھی میں میری دلچسپی جارج وتھالکس کو سننے، پڑھنے اور اُن کے تجربات سے سیکھنے کے بعد ہوئی۔ میں نے اپنی پریکٹس اُن ہی کے انداز پر جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان میں گنتی کے شاید دو چار ہومیوپیتھک پریکٹیشنرز ہوں گے جو اِس انداز سے علاج معالجہ میں مصروف ہیں۔
مجھ سے متعلق مریض بخوبی جانتے ہیں کہ ہر مریض کے پہلے انٹرویو کے لئے کم از کم 40 منٹ کا وقت رکھتا ہوں۔ زیادہ سے زیادہ وقت کی تو خیر کوئی حد ہی نہیں ہوا کرتی کیونکہ کئی کیس دو تین سیشن کے بعد ہی واضح ہو پاتے ہیں۔
کوئی بھی مریض اپنا کیس ڈسکس کرنا چاہے تو فون پر بھی وقت دینے کے لئے تیار ہوتا ہوں لیکن ہمارے ہاں مریضوں کی ذہنی کیفیت پریشان کن حد تک خراب ہو چکی ہے کہ اُن کا سارا زور دوا یا علاج پوچھنے پر ہوتا ہے۔ بجائے اِس کے کہ وہ اپنے تمام چھوٹے بڑے مسئلے ڈسکس کر کے اپنا اصل مسئلہ سمجھیں یا علاج کروائیں؛ وہ صرف ظاہری تکلیف کو کم کرنے کی دوائی یا نسخہ پوچھنے کے لئے منت سماجت کرنے پر ہی اپنا اور ڈاکٹر کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ اُن کو کون سمجھائے کہ یہ کام تو گوگل (Google.com) یا ہومیوپیتھک سٹور پر موجود سلیزمین ایک منٹ میں کر دیتا ہے۔
میری اپنے قارئین سے یہ درخواست ہے کہ جب ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں تو اپنی ہر چھوٹی بڑی، نئی پرانی، ذاتی، خاندانی، جسمانی، جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی تکلیفوں کو کھول کھول کر ڈسکس کریں۔ اگر کسی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر سکتے تو ہومیوپیتھک علاج آپ کے لئے نہیں ہے۔
ہومیوپیتھک علاج ناکام کیوں ہوتا ہے مگر آپ کا علاج… ہومیوپیتھک علاج کی ناکامی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ہومیوپیتھی میں میرے گرو ڈاکٹر جارج وتھالکس (George Vithoulkas) کی نظر میں یہ دو وجوہات بہت ہی اہم ہیں: ۔۔ ایک یہ کہ مریض اپنی پوری علامات نہیں دیتے یا نہیں دے پاتے۔ ۔۔ دوسرے یہ کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر اپنی جلد بازی، کم علمی یا نا تجربہ کاری کی…
نیند سے بار بار جاگنا - ہومیوپیتھک دوا اور علاج -… بلی کی طرح سونا جاگنا مریض بتاتا ہے کہ میں سوتا جاگتا رہتا ہوں۔ اُس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ دو تین گھنٹے سونے کے بعد مکمل جاگ جاتا ہے۔ یعنی ہر رات وہ تین چار بار جاگتا ہے اور نیند پوری طرح کھل جاتی ہے اور وہ نئے سرے سے سوتا ہے۔ اسے بلی کی طرح سونا جاگنا…
دانت اور ہومیوپیتھی - حسین قیصرانی اگر مرض پرانا نہ ہو تو ہر قسم کے دانت درد میں ہومیوپیتھک دوا کیموملا 30 (Chamomilla) کی صرف ایک خوراک اکثر فوری فائدہ پہنچاتی ہے۔ ہومیوپیتھک لٹریچر میں اگرچہ کیموملا کو دانتوں کی تکلیفوں کی دواؤں میں بالعموم شامل نہیں کیا جاتا۔ مرکسال (Merc Sol)، کلکیریا فاس (Calcarea Phosphoricum)، سلیشیا (Silicea)، کریوزوٹ (Kreosotum)، سٹیفی سیگریا (Staphysagria)، کلکیریا فلور Calcarea…
آپ مریض کے مزاج اور تکلیفوں کا بڑا ذکر کرتے ہیں مگر… ہومیوپیتھی علاج کے اپنے تقاضے ہیں۔ اس میں صرف مرض، بیماری یا تکلیفوں کا علاج نہیں کیا جاتا بلکہ مریض کا علاج ہوتا ہے۔ کیس ٹیکنگ، مریض کے ہر پہلو کو مدِ نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ہم مریض کی اُس صلاحیت (مدافعاتی نظام، امیون سسٹم، وِل پاور، وائٹل فورس) کو سمجھتے اور متوازن کرتے ہیں جو قدرت نے…
ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے! I ll be happy if u can post it on ur page. Its a little effort to appreciate you and your work! میرا نام تسنیم ہے۔ میں بیرون ملک رہائش پذیر ہوں۔ گوگل پر اپنی بیماری کے متعلق سرچ کرتے ہوئے میں ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کے پیج پر پہنچی۔ پیج وزٹ کیا تو بہت حیرت ہوئی کہ پاکستان میں…
لوگ ہکلانے والے افراد کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے… بی بی سی نے ہکلانے والے بچوں اور بڑوں کے حوالہ سے ایک نہایت ہی عمدہ رپورٹ پیش کی ہے جس کی تفصیل بشکریہ نیچے درج ہے۔ اس حوالہ سے عرض ہے کہ سائیکوتھراپی اور ہومیوپیتھک علاج سے بھی اِس مرض کا علاج کیا جاتا ہے تاہم اِس میں مشکل یہ درپیش آتی ہے کہ 80 سے زائد دوائیاں ہیں…
- پاکستان میں پانچ لاکھ مریضوں کے لیے ایک نفسیاتی… 22 سالہ صبا کو کھانا دیکھتے ہی گھبراہٹ ہونے لگتی تھی۔ کسی بھی قسم کا کھانا اپنے سامنے دیکھتے ہی ان کو جیسے متلی کی کیفیت محسوس ہونے لگتی تھی۔ ان کو ایسا لگتا تھا کہ شاید کھانا ان کے حلق میں پھنس جائے گا اور انھیں پھندا لگ جائے گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے…
قبض کا علاج: ہومیوپیتھک علاج کے تقاضے - ایک خط اور… محترم ۔۔۔۔۔ صاحب نے بذریعہ ای میل رابطہ فرمایا ہے اور ایسے کئی پیغامات مجھے روزانہ کی بنیاد پر موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے والدہ کی سالہا سال سے جاری دائمی اور ضدی قبض کا ہومیوپیتھک علاج پوچھا ہے۔ مریضہ کی اِس کے علاوہ کوئی تفصیل دستیاب نہیں کی گئی کہ وہ بلڈپریشر اور شوگر کی مریضہ ہیں۔ قبض کے…
آپ کے علاج کی فیس کتنی ہے اور اس میں کیا کچھ شامل… فیس کی تفصیل جاننے سے پہلے ہومیوپیتھک علاج کے تقاضوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ہومیوپیتھک علاج کے اپنے تقاضے ہیں۔ اس میں علامات یا بیماریاں مختصر انداز میں نہیں؛ بلکہ بہت لمبی تفصیل سے ڈاکٹر کو سمجھنی ہوتی ہیں۔ علامات اور تفصیل جتنی کم ہوں گی علاج کی کامیابی کے اِمکانات بھی اُتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ علامات کی…
آدھے سر کا شدید درد، میگرین - کامیاب علاج - میڈیکل… آدھے سر کا درد، دردِ شقیقہ یعنی میگرین (Migraine) ایک انتہائی تکلیف دہ صورت حال ہے جو آپ کی روزمرّہ کی روٹین، انرجی اور مہارتوں کو تباہ کر کے رکھ دیتی ہے۔ میں بھی اس بیماری کا شکار رہی ہوں۔ میں نے ہر طرح کا ایلوپیتھک علاج کروایا، یوگا ورزش آزمائی، دیسی ادویات بھی استعمال کیں ۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔ مرض بڑھتا گیا…
DHMS, BHMS (UoP), B.Sc. MS ST (University of Wales, UK) MBA (TIU), MA (Philosophy, Urdu, Persian & Political Science). --- Brief Profile --- Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. He is highly knowledgeable, experienced and capable professional who regularly contributes to various publications and runs a widely read specialized blog on health issues. Mr. Hussain is one of the most sought after speakers at conferences and seminars on health and well being. Mr. Hussain has a strong academic and professional background. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic Medical College, Lahore (No. 163N/LR/99-2000) and is a registered Homeopathic practitioner (No. 129825) from The National Council of Homeopathy, Government of Pakistan, Islamabad, Pakistan. Completed his degree program – Bachelor of Homeopathic Medicine and Surgery (BHMS) – from The University of Peshawar (FHMC-843). At the University of Wales, UK, Mr. Hussain did his MS SM and completed his dissertation under the supervision of Prof. Dr Abhijit Ganguli at British Institute (BITE), London. While in London, he attended an advanced course on Homeopathic Philosophy & Psychiatry (No. Ph-04753), which greatly enhanced his understanding of human psychology. Besides, he also attended many international seminars and workshops in the UK, Europe and UAE. Mr Hussain did his MBA (Marketing and Management) from The International University (TIU). He also holds Master’s degrees in Philosophy, Urdu Language & Literature, Political Science and Persian Language & Literature from the University of Punjab. He has been working as a General Manager in an established Publishing and Printing Company since 1992. Mr. Hussain widely traveled the world and during his visits to Norway, Sweden and France, he learnt from acclaimed homeopathic practitioners and writers. At his registered establishment with the Punjab Healthcare Commission (No. R-31768), Mr Hussain treats his patients as per international standards of classical homeopathy. He takes all kinds of chronic cases, though his main areas of focus include emotional imbalance, anger management, fears, phobias, uncontrolled negative thoughts, relationship problems, grief, psychological problems, stomach disorder, insomnia, PCOD, menstrual irregularities, thyroid disorders, autism, behavioral problems and learning difficulties in children, tonsillitis, allergies, asthma and migraines. He runs a state of the art online homeopathy course “HOMEOPATHY for HOME”. This is an orientation course for the Homeopathy Medical System, meant for new homeopathic practitioners, basic learners, patients, hakeem, allopathic doctors, nurses, alternative medicine practitioners, and students aspiring for a career in homeopathy. Professionally, Mr Hussain is deeply influenced by the work and treatment philosophy of George Vithoulkas, the founder of International Academy of Classical Homeopathy, Athens, Greece. That’s why he attended a course of advanced classical homeopathy (2011-13). As a keen learner, he has greatly benefited from the knowledge and wisdom of classical homeopathic practitioners from the UK, USA, Norway and Pakistan. Hussain Kaisrani belongs to the progeny of a noble family of Taunsa Sharif, Punjab. His father Allama Arshad Qaisrani is a distinguished multilingual scholar with deep insight into religion, pedagogy, oratory, faith healing and traditional medicines. Hussain’s inspiration for learning religion, its laws, and Persian language came from his father. He happily lives with his wife and two children in Bahria Town Lahore, Pakistan. Hussain’s preferred mode of first contact is WhatsApp text or voice message on 0092-3002000210. Due to ongoing corona virus pandemic, ONLY ONLINE service is available.
Leave A Comment