The Art of Homeopathic Prescribing by LM Khan – Urdu translation by Hussain Kaisrani
حُسن نام ہے توازن کا؛ صحیح توازن و تناسب کو ملحوظِ خاطر رکھنا ایک آرٹ ہے، ہنر ہے اور فن۔ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنی پریکٹس کے دوران توازن کو ہمہ وقت برقرار رکھنا ہوتا ہے تاہم دوائی کے انتخاب کے وقت بطورِ خاص اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔ ایسا اِس لئے ضروری ہے کہ ہمارے پیشِ نظر علامات کی طول طویل فہرست ہوتی ہے؛ اِن علامات کو اُن کے صحیح مقام، توازن اور تناسب پر رکھنے سے ہی ہم سنگل ریمیڈی تک پہنچ سکتے ہیں۔ کسی دور دراز دیہات کی باسی اَن پڑھ خاتون یہ آرٹ بخوبی جانتی …