مرض کا دب جانا – ڈاکٹر بنارس خان اعوان Suppression
محترم ڈاکٹر حضرات! جنوبی پنجاب کے اس چھوٹے سے شہر دریاخان میں پنجاب سرحد اور سندھ کے دور دراز علاقوں سے اتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹر حضرات کا اجتماع بلاشبہ ڈاکٹر جنید عمر اور ڈاکٹر راؤ محمد اخترکی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ ڈاکٹر صاحبان ما شاء اللہ بڑی محنت، لگن اور دلچسپی سے کئی چھوٹے بڑے سیمینار منعقد کرا چکے ہیں۔ یہ سیمینار ان کے ہومیوپیتھی سے محبت کا ثبوت ہیں جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ان کے اس جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان کے ساتھ ان کی ساری ٹیم اور …
چار سال بعد پہلا روزہ – آن لائن کلائنٹ کا فیڈبیک
اور سر جی میں نے آج روزہ رکھا تھا۔۔ ۔ سب کچھ بہتر تھا ۔۔۔ صرف کمزوری لگ رہی تھی۔۔ پاوں سو جاتا تھا سر میں چکر ہلکے سے۔ اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔ سر جی! چار سال بعد مَیں نے روزہ رکھا ہے یہ بات آپ کے علم میں لے آوں۔۔۔ مجھ سے روزہ نہیں رکھنے ہوتا تھا ۔۔۔۔ یہ روزہ بھی سب سے لمبا تھا مگر مجھے پتہ ہی نہیں چلا ۔۔۔۔۔ سحری کے وقت میں نے سحری کی ۔۔۔ اور sos لے لی تھی ۔۔۔۔ نہ بھوک لگی نہ پیاس لگی مجھے نہ ہی کوئی گھبراہٹ ہوئی …
جگر کے اَمراض، وجوہات اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج
جگر کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر کے اَمراض، …
گندم گلوٹین الرجی – سیلیک ڈیزیز- ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک
گندم الرجی (Celiac disease / gluten-sensitive enteropathy / autoimmune disorder) کیا ہے؛ اِس سے متاثرہ بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی کس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے؛ اُس کا اندازہ عام لوگ لگا ہی نہیں سکتے۔ سرِدست والدین کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں جن کی بیٹی کو گندم سے الرجی ہے۔ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے سالہا سال علاج کروایا مگر آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ بچی کو گندم کی الرجی ہے۔ نوبت یہ ہو گئی تھی کہ اگر کسی ایسے برتن میں آٹا گوندھا گیا کہ جس میں پہلے گندم کا آٹا صرف رکھا …
بریسٹس کے امراض، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی
بریسٹس (Breasts) خواتین میں ننھے گود کے بچوں کو دودھ پلانے کا ذریعہ ہیں۔ دودھ پلانے کی مدت میں کچھ تکالیف بہت عام ہیں جن کی وجہ سے جہاں ماں کو بہت تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے وہاں بچے کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ صفائی نہ رکھنے سے نپل سوج کر معمولی سی پھٹ جاتی ہیں۔ جب بچہ دودھ پیتا ہے تو بہت درد ہوتا ہے۔ اِس کے لئے بہت سی ہومیوپیتھک دوائیں مفید ہو سکتی ہیں تاہم میرے تجربہ میں یہ تین دوائیں بہت کامیاب رہتی ہیں۔ علامات کے مطابق کوئی ایک دوا ہی استعمال کروائی جائے گی۔: …
جگر کی خرابی کے صحت پر اثرات – حسین قیصرانی
معدہ کی کمزوری اور خرابی کی اہم ترین وجہ جگر کی تکالیف ہوتی ہیں۔ یہ بات میرے لئے گہری دلچسپی اور توجہ کا باعث رہی ہے کہ ذہنی انتشار (Anxiety) اور نفسیاتی کشمکش کے پیچھے اکثر اوقات جگر ہی کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اِسی طرح جن مریضوں میں جِلد کی تکالیف (Skin Allergy) وغیرہ پائی جائیں؛ اُن کی ذاتی یا خاندانی ہسٹری میں جگر کی تکالیف ضرور پائی جاتی ہیں۔ جگر کی خرابی کی کیا علامات ہیں؛ اس بیماری کے اثرات کہاں کہاں پڑتے ہیں اور ہومیوپیتھی علاج میں کون کون سی دوائیں استعمال ہوتی ہیں، یہ تفصیل سمجھنے کے …
بال یا وبال؟ وہم وسوسے ڈپریشن انگزائٹی پینک اٹیک ہومیوپیتھک علاج دوا – حسین قیصرانی
کوئی تین ماہ قبل میری ایک کلائنٹ نے اپنی کزن کو علاج کے لئے میری طرف ریفر کیا۔ وہ دراصل مختلف قسم کے وہم، خوف اور فوبیاز میں مبتلا تھی مگر (جسے عام زبان میں کہتے ہیں کہ) اُس کی سوئی اپنے بالوں پر اڑی (Fixed Idea) ہوئی تھی۔ وہ کئی ماہر ڈاکٹرز اور بیوٹیشنز سے باقاعدہ علاج کروانے اور مایوس ہو جانے کے بعد ہر ممکن قسم کے ٹونے، ٹوٹکے اور نسخے بھی آزما چکی تھی مگر اُس کے بال (اُس کے خیال میں) اب ویسے خوبصورت اور لمبے نہیں رہے تھے کہ جیسے کچھ عرصہ پہلے ہوا کرتے …
One year after starting homeopathic treatment – Client’s Review
Assalam o Alaikum Dr Kaisrani, So even though I cannot believe it, it’s been one complete year of seeking your kind guidance regarding my health problems. The whole year was full of challenges regarding health and wellness but I want to pay my gratitude for managing everything so technically all along the way. Also, I want to take a moment to appreciate your efforts in this tough journey of one year. I had so many problems in physical, mental and emotional sphere which were not usual and definitely not easy to manage. I adore your treatment approach a lot because …
ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا لندن سے فیڈبیک
ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب، السلام علیکم آپ کے یعنی ہومیوپیتھک علاج کے ایک ماہ بعد جو مسائل حل ہوچکے ہیں؛ ان کی تفصیل بھجوا رہی ہوں۔– ماہواری کی تکالیف (Dysmenorrhea, painful periods, menstrual cramps, pain during menstruation) دور ہوئیں۔ ہمیشہ سے میرے پیریڈز کے دن بڑی شدید تکلیف میں گزرتے تھے۔ کمر درد، پیٹ درد، بے چینی اور حیض سے دو تین دن پہلے سے ڈیپریشن کا دورہ۔ یہ سب مسائل اس دفعہ ایسے ختم ہوئے جیسے سِرے سے کبھی تھے ہی نہیں۔ – عشق، جنون کی حقیقت بودی اور بے معنی لگنے لگی۔ ایک دو بار تو ایسے بھی …
بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا – سبب اور ہومیوپیتھک دوا علاج – حسین قیصرانی
کوئی تین ہفتے قبل مَیں نے ایک تحریر میں لکھا تھا کہ بچے اگر پانچ سال کی عمر تک بستر گیلا (سوتے یا نیند میں پیشاب) کر دیتے ہیں تو اُنہیں تربیت (ٹریننگ) کی ضرورت ہے اور اُس کے بعد ایسا کریں تو اُنہیں علاج کی۔ ایسے بچوں کو ڈانٹنا، شرمندہ کرنا یا مہمانوں، رشتہ داروں کے سامنے ان کی اس تکلیف کا ذکر کرنا اُن کی آنے والی زندگی میں بہت پیچیدگیاں لاتا ہے۔ ایسا کرنے سے بچوں کی خود اعتمادی کو جو نقصان پہنچتا ہے؛ وہ عمر بھر اُن کی خوشگوار اور کامیاب زندگی میں رکاوٹ کا باعث …