السلام علیکم !!
میں اپنے اندر، اب سکون اور ٹھہراؤ محسوس کر سکتی ہوں۔
میرے حالات اور آس پاس سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا لیکن مسائل کے متعلق میری سوچ اور ریسپانس تبدیل ہو چکا ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میں مسائل کنٹرول نہیں کر سکتی اور حالات کو بدلنا بھی میرے بس میں نہیں ہے تو میں اپنی سٹریٹیجی تبدیل کروں گی۔
مجھے اصل مسئلہ سمجھ آ گیا ہے اور وہ یہ کہ میں فوری رزلٹ چاہتی تھی۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں ہولسٹک اپروچ موڈ میں تبدیل ہو گئی ہوں۔ وہ ایسے کہ جب معاملات مشکل ہوں اور بہت کچھ کرنا ضروری بھی ہو تو مرحلہ وار بڑھنا چاہئے ۔۔ کبھی ایک قدم آگے بڑھنا بھی کافی ہوتا ہے تو کبھی صرف آدھا قدم اور کبھی کبھی ڈیڑھ قدم۔ سامنے کا راستہ بند ہو جائے تو دیوار کے ساتھ سر ٹکراتے رہنے کی بجائے دوسری طرف رخ موڑ لینا چاہئے۔
میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ کیا میں نے حالات کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے؟
کیا میں مایوس ہو کر سب کچھ چھوڑ چھاڑ چکی ہوں؟
میرا جواب بڑا واضح ہے …. نہیں، بالکل نہیں۔ نہ تو میں حالات سے سمجھوتہ کروں گی اور نہ ہی مایوس ہوں۔
آئندہ سے میں زندگی کی نئی راہوں کو تلاش کروں گی اور نئے نئے تجربے کروں گی کہ کیا کیا میں کر سکتی ہوں۔
Aoa
I can feel stability inside
Environment and conditions almost wohi hain but my perspective and reaction has changed, if i cant control or mold the things i shall change my strategy… The problem was … l wanted instant results.
I feel i have shifted to holistic approach mode… When things are difficult and so many things to be done or achieved… One should adopt holistic approach one step, or a half, sometimes one and a half…..
I asked my self have i accepted to the circumstances…??
Have i given up… No, i havent.
From now onward i will be exploring and experimenting what other things i can do.
0
0
votes
Article Rating
Thanks. It boosts our moral Dr. Qaisrani Sahib.
I have just been looking for homeopathic treatment about depression, anxiety, anger, hopelessness.
Thank you for sharing it.