نیند میں دشواری، بے وجہ ہنسی: نیوروڈائیورجنٹ آٹسٹک بچوں کے لیے ہومیوپیتھک دوا
Autism Spectrum Disorder, ADHD, ODD والے بچوں کے لیے ڈاکٹر حسین قیصرانی کی آسان ہومیوپیتھک تجاویز
بہت سے نیوروڈائیورجنٹ بچوں کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ کئی مائیں شکایت کرتی ہیں کہ اپنے بچوں کو سلانا ایک مشکل کام ہے۔ کبھی کبھی یہ بچے سونے سے پہلے بے حد یا بے وجہ ہنستے رہتے ہیں۔ ماں کہتی ہے کہ ہنسنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، کوئی مضحکہ مذاق یا شغل تماشا کی بات بھی نہیں ہے، لیکن بچہ مسلسل ہنستا رہتا ہے۔
ایسے بچے کو سلانا ایک مشکل کام بن جاتا ہے، خواہ بچے کی کانسٹی ٹیشن (جسمانی و ذہنی ساخت) کچھ بھی ہو۔
ایسے بچوں کو جنہیں سونے سے پہلے بے وجہ اور بے انتہا ہنسنے کی عادت ہے، سلفر کی خوراک دیں۔ خاص طور پر نیوروڈائیورجنٹ بچوں (آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر، اے ڈی ایچ ڈی) کے لیے یہ ایک انٹرکرنٹ دوائی کے طور پر بہت مفید ہے۔
آپ امید ہے کہ اکثر بچوں میں، اس کا نتیجہ آپ کو مثبت نتیجہ نظر آئے گا اِن شاء اللہ۔

