ڈیر ماریہ! اگر میں بدل سکتی ہوں تو آپ بھی بدل سکتی ہیں

مجھے بھی یاد ہے، جب ڈاکٹر حسین قیصرانی نے مجھے پہلی دوا کے طور پر اناکارڈیم دی تھی تو میری ذہنی حالت بھی بالکل وہی تھی جس سے آپ آج گزر رہی ہیں۔
جی ہاں، میں بھی شدید وہم وسوسوں، خوف اور منفی سوچوں میں مبتلا تھی۔ بار بار یہی خیال آتا تھا کہ دوا لوں یا نہ لوں؟ کہیں نقصان نہ ہو جائے؟ کہیں حالت مزید خراب نہ ہو جائے؟

آج پورے یقین اور ایمان داری سے کہہ سکتی ہوں کہ اس وقت میں جو سوچ رہی تھی، وہ حقیقت سے بہت دور تھی۔

آپ کو شاید یقین نہ آئے، مگر آج میں ایک بالکل مختلف زندگی گزار رہی ہوں۔
ایسی زندگی جس کا تصور بھی میں علاج شروع کرنے سے پہلے نہیں کر سکتی تھی۔
ذہنی سکون، اعتماد، اور اندرونی طاقت — سب کچھ آہستہ آہستہ واپس آتا چلا گیا۔

یہ علاج صرف ایک مسئلے کے لیے نہیں تھا، بلکہ میری زندگی کے بے شمار مسائل میں بہتری کا سبب بنا۔
آپ کے ساتھ بھی ان شاء اللہ ایسا ہی ہو گا۔

کچھ عرصہ گزرنے کے بعد آپ خود حیران ہوں گی اور سوچیں گی:
کیا واقعی میں وہی تھی، جو دوا کو زبان پر رکھنے سے بھی خوف اور وہم میں گھِر جاتی تھی؟

میری سچی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
حوصلہ رکھیے، علاج پر اعتماد کیجیے، تبدیلی ممکن ہے۔

(گروپ ڈسکشن سے اقتباس)


Dr. Hussain Kaisrani
DHMS, BHMS, BSc, MSST (UK)
Psychotherapist & Homeopathic Consultant
Lahore, Pakistan

🌐 www.qaisrani.com
🌐 www.kaisrani.com
▶ YouTube.com/Kaisrani

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top