حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز کی تکالیف کا ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی۔

یہ موضوع صرف بچیوں اور خواتین سے متعلق ہے۔ تفصیل میں جائے بغیر حیض یا ماہواری کے حوالہ سے عام طور پر پائی جانے والی تکالیف اور اُن سے متعلقہ ہومیوپیتھک دواؤں اور علاج کا ذکر کیا جائے گا۔ کسی ایک تکلیف کے ضمن میں کئی دواؤں کا نام درج ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر، مریضہ کی کیفیت اور دیگر علامات کو سامنے رکھ کر کوئی ایک دوا منتخب کرتا ہے۔ ہومیوپیتھی کا اصول ایک وقت میں ایک ہی دوا کا ہے۔ دوا کی طاقت (پوٹینسی) اور خوراک کا تعین مریضہ کی تمام تفصیل سمجھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ہومیوپیتھک دوائیں نقصان نہیں پہنچاتیں۔ اِن کے سائیڈ افیکٹس صرف اِسی صورت میں نہیں ہیں کہ دوا کا انتخاب صحیح ہو، اُس کی پوٹینسی (طاقت) اور خوراک مریض (مرض) کی کیفیت کے موافق و مطابق ہو۔ ہومیوپیتھک دواؤں کا بے جا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

حیض کے شروع ہو نے کی عمر آب و ہوا، ماحول اور بچی کی ذہنی کیفیت کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ ایشیائی ممالک میں دس سے تیرہ برس کی عمر میں بچیوں کو حیض آنا شروع ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھار سنِ بلوغت سے پہلے بھی حیض آنا شروع ہو جاتا ہے۔


 

اگر بلوغت سے پہلے (یعنی جلدی) آ جائیں تو: فیرم مٹیلیکم (Ferrum Metallicum)۔ سلیشیا (Silicia)۔ ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum) ۔ کلکیریا کارب (Calcarea Carb) ۔ سبائنا (Sabina)۔ کاربوویج (Carbo Veg)۔
حیض آنے میں دیر ہوجائے: پلساٹلا (Pulsatilla) (بشرطیکہ مریضہ کا مزاج گرم ہو)۔ سائیکلامن (Cyclamen) (اگر مریضہ کا مزاج سرد ہو)۔ سلفر(Sulphur)۔ نیٹرم میور (Natrum Muriaticum)۔ کالی کارب (Kali Carb)۔

 

اب آتے ہیں حیض (اِسے ماہواری بھی کہتے ہیں کیونکہ بالعموم ایک ماہ بعد آتا ہے) کی بےقاعدگیوں، ہومیوپیتھک علاج اور ہومیوپیتھی دوائیوں کی تفصیل پر:

  • حیض دیر سے یعنی کچھ دن چڑھ کر آئے (یہ دوائیں حیض کے اوقات کم‘ دیر سے اور کئی دوسری بے قاعدگیوں کے لئے بہت مفید ہیں): پلساٹلا (Pulsatilla) ۔ سلفر (Sulphur) ۔ میڈورائنم (Medorrhinum)۔
  • حیض سے پہلے یا شروع ہوتے ہی تشنجی دوروں والے شدید درد پیٹ میں: کولوفائلم (Coulophyllum)۔
  • حیض کے دوران غشی، قے اور پیٹ کی خرابی۔ بہت زیادہ درد، پستان سکڑ جاتے ہیں: سرساپاریلا (Sarsaparilla)۔
  • غم اور پریشانی کی وجہ سے حیض رک جاتے ہیں۔ چکر آتے ہیں، متلی اور سردرد کی شکایت: کوکولس انڈ (Cocculus Ind)۔ اگنیشیا (Ignatia)۔
  • حیض سیاہ رنگ کے ہوں اور لوتھڑے بھی، درد: مگیشیا میور (Magnesia Mur)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
  • حیض دیر سے اور کم: گریفائیٹس (Graphites) ۔ سنیشو (Senecio) ۔ نیٹرم میور (Natrum Mur)۔ میگنیشیا کارب (Magnesia Carb)۔
  • حیض کی بے قاعدگیوں کے لئے مفید مدر ٹنکچر: الیٹرس (Aletris Farinosa Q)۔ ہیلونیاس (Helonias Q)۔ اسوکا (Asoka Q)۔ سنیشو (Senecio Q)۔
  • حیض قبل از وقت اور زیادہ: ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔
  • حیض بہت زیادہ درد والے اور ساتھ پیشاب کی بہت حاجت: نائٹرک ایسڈ (Nitric Acid)۔
  • حیض گلے سڑے، سخت بدبودار اور رکے ہوئے: کروٹیلس (Crotalus)۔
  • حیض انتہا درجے کی ٹھنڈ کے ساتھ اور بہت زیادہ درد کے ساتھ۔ ہونٹ، ناخن، بازو، ٹانگیں ٹھنڈی اور نیلی۔ ڈوبنے کا احساس: ویراٹرم البم (Varatrum Album)۔
  • حیض کی بندش بوجہ بہت سخت ایلوپیتھک دوائیوں کے متواتر استعمال یا لیزر تھراپی سے: نکس وامیکا (Nux Vomica)۔
  • حیض بہت درد کے ساتھ، پیاس بالکل نہ ہونے کے برابر، رونے، غصہ اور سخت چڑچڑے پن کا مزاج: پلسٹلا (Pulsatilla)۔
  • حیض سے پہلے اتنا شدید درد کہ مریضہ گر کر بے ہوش ہو جائے۔ جب خون جاری ہو تو کچھ آرام آتا ہے۔ پہلے دن گہرے رنگ کے لوتھڑے اور خون کی کالی گلٹیاں خارج ہوتی ہیں۔ سردرد اور کندھوں کی ہڈیوں میں درد ہوتا ہے (Lapis Albus)۔
  • حیض بہت تھوڑے اور بہت تاخیر یا بہت جلدی سے اور بہت زیادہ۔ پیٹ میں اپھارہ: لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔
  • حیض قبل از وقت اور زیادہ: فیرم میٹالیکم (Ferrum Metallicum)۔
  • حیض قبل از وقت اور کم: پلاٹینا (Platina)۔ میگنیشیا کارب (Magnesia Carb)۔ کونیم (Conium) ۔کالی کارب (Kali Carb) ۔ لیکیسس (Lachesis)۔
  • حیض دن چڑھ کر اور زیادہ: کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ چائنا (China)۔ بورکس (Borax)۔
  • حیض دن چڑھ کر اور کم: پلساٹلا (Pulsatilla)۔ گریفائٹس (Graphites)۔ سلفر (Sulphur)۔ سائیکلامن (Cyclamen)۔ نیٹرم میور (Natrum Mur)۔
  • حیض بے قاعدہ: سمیسی فیوگا (Cimicifuga)۔ پلاٹینا (Platina)۔ اگنیشیا (Ignatia)۔ نکس موسکاٹا (Nux Moschata)۔
  • حیض خون کی بجائے رطوبت (لیکوریا): آیوڈم (Iodum)۔ کاکولس (Cocculus Ind)۔ زنتھوکسانلم (Xanthoxylum)۔
  • حیض گوشت کے دھو کی طرح: سفلینم (Syphlinum)۔ لیکیسس (Lachesis)۔
  • حیض ایک ماہ میں دو بار: سیپیا (Sepia)۔ کلکیریا فاس (Calcarea Phos)۔ بوسٹا (Bovista)۔ میگ کارب (Magnesia Carb)۔
  • حیض کی بندش یعنی بالکل نہ آئے: سلفر (Sulphur)۔ سلیشیا (Selicia)۔ لائیکوپوڈیم (Lycopodium)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔
  • حیض متبادل یعنی ناک، منہ وغیرہ سے – اس تکلیف کی مریضہ پاکستان میں میری پریکٹس میں ابھی تک نہیں آئی تاہم یورپ اور برطانیہ میں دورانِ تعلیم چند ایسے کیس سننے کا موقع ملا: فارسفورس (Phosphorus)۔ برائیونیا (Bryonia)۔ لیکیسسس (Lachesis)۔
  • حیض کے دنوں میں پستانوں میں تناؤ، درد یا کریمپ: کونیم (Conium)۔ کلکیریا کارب (Calcarea Carb)۔ لیک کنینم (Lac Caninum)۔
  • حیض کے دوران میں ہیضہ کی سی علامت: امونیم کارب (Amonium Carb)۔
  • حیض بدبودار اور متعفن: سفلینم (Syphlinum)۔
  • حیض کھٹی بو والے: سلفر (Sulphur)۔
  • حیض میں جتنا زیادہ خون، اتنا ہی زیادہ درد: ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum)۔ فاسفورس (Phosphorus)۔ سمی سی فیو گا (Cimicifuga)۔
  • حیض میں درد بہت ہی زیادہ اور ناقابلِ برداشت: کیموملا (Chemomilla)۔ پلسٹیلا (Pulsatilla)۔

 

رحم کے مسائل، (PCOS / PCOD)، ہارمون کی خرابی، رسولیاں، خواتین کے بالوں کا گرنا، چہرے کے بال، زنانہ بانجھ پن، بے اولادی، موٹاپے، لیکوریا، نفسیاتی، ذہنی اور جذباتی مسائل کے علاج میں بھی پہلے حیض کے مسائل کو ٹھیک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اُس کے لئے تفصیلی کیس ڈسکس کر کے ہی دوائیوں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

 

(حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان۔ فون نمبر 03002000210)۔

A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS) – Homeopathic Treatment (Hussain Kaisrani)

5 1 vote
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter