ڈپریشن، انگزائٹی، پینک اٹیک،ڈر، خوف، فوبیا، وہم، وسوسے

ڈپریشن، انگزائٹی، پینک اٹیک

ڈر خوف فوبیا، وہم وسوسوں

اور

بے شمار جسمانی تکلیفوں بیماریوں والی زندگی

سے

خوشیوں مسرتوں سے بھرپور زندگی کا سفر

علاج کے 8 سال بعد یورپ سے فیڈبیک

قصہ مسیحائی کا

آج ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کا اسٹیٹس دیکھا تو بہت سی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔

ڈاکٹر صاحب کی ایک مریضہ کا فیڈبیک پڑھتے ہوئے مجھے چند سال پہلے کا اپنا آپ یاد آ گیا۔

 ڈاکٹر صاحب سے میرا رابطہ ۲۰۱۸ میں اتفاقاً ہوا۔
ان سے واٹس ایپ پر رابطہ ہوا اور یہ وہ وقت تھا جب میری حالت کافی خراب تھی۔
ذہنی، جسمانی، جذباتی اور روحانی طور پر میں بہت سخت ڈسٹرب تھی۔

اس سلسلے میں میں نے بہت سے ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک، روحانی اور نیچرل طریقۂ علاج کروا کے دیکھ لئے تھے مگر خاص فائدہ نہ ہوا۔
میں عرصۂ دراز سے مختلف معالجین کو وزٹ کر رہی تھی اور کافی عرصہ ایک سائیکاٹرسٹ کے زیرِ علاج بھی رہی اور ڈپریشن انزائٹی پینک اٹیک کی سخت ادویات بھی استعمال کر رہی تھی۔

ان سب دواؤں سے وقتی آرام آتا تھا تو کبھی طبیعت پھر اور زیادہ خراب ہو جاتی تھی۔ غرضیکہ میں ہر طرف سے مایوس ہو چکی تھی۔

ان حالات میں ڈاکٹر حسین قیصرانی سے رابطہ  میں آنا میرا ماننا یہ ہے کہ ایک طرح روحانی غیبی مدد تھی جس نے مجھے ڈاکٹر صاحب سے شفایاب کرنے کے لئے ان سے رابطہ کروایا۔
ڈاکٹر صاحب نے نہایت شفقت اور حکیمانہ طور پر میری ہر چھوٹی بڑی پرابلم کو سنا۔ ایک سچے دوست اور محسن کی طرح میری گائیڈینس کی۔

آہستہ آہستہ میری اندر کی کمزوریوں، بیماریوں، ڈر، خوف، وہم وسوسے، منفی سوچیں اور انگزائٹی کے مسائل میں کمی ہونا شروع ہوئی۔ میری شخصیت میں تہہ در تہہ محرومیاں اور اندیشے تھے اور یہ جذبات میں نے سب سے چھپا رکھے تھے۔ اعتماد کی شدید کمی، اور احساس کمتری کے جذبات کو ڈاکٹر صاحب نے بہت محنت اوردوا علاج سے ٹھیک کیا۔ اور مجھے اذیت بھری زندگی سے باہر نکلنے میں بھرپور مدد دی۔

ڈاکٹر صاحب نے صرف میرا علاج کیا بلکہ عملی زندگی اور فیملی لائف کے معاملات میں بھی میری راہنمائی کی۔ خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ نہ صرف مجھے بلکہ میری فیملی اور کئی ملنے والے افراد کے مسائل بیماریاں اور تکلیفیں ٹھیک کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ الحمدللہ۔

اور مجھے یہ کہنے میں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے مفید مشوروں
اور طریقہ علاج سے میرے کئی جاننے والوں کا بہترین علاج ہوا۔

یہاں ڈاکٹر صاحب نے ایک ماہر استاد اور ہمدرد دوست کے طرح میری رہنمائی
کی کہ میرا ہومیوپیتھی علاج پر اتنا اعتماد ہوا کہ میں نے اس کا باقاعدہ مطالعہ کیا۔ ہومیوپیتھی سیکھنے اور ادویات کے استعمال میں ڈاکٹر صاحب نے میری بہت مدد کی۔ مجھے اس قابل بنا دیا کہ آج میں اپنے خاندان اور دوست احباب کے صحت کے چھوٹے بڑے مسائل کو ہومیوپیتھی کی مریکل دواؤں سے چند لمحوں میں کامیابی سے حل کر لیتی ہوں۔

 مجھے یاد ہے کہ  یہ بات
ڈاکٹر صاحب نے میرے اس شوق کو بہت اپریشیٹ کیا اور میری ہر طرح سے مدد کی۔ خاص طور پر ہومیوپیتھک ادویات بہت مناسب قیمت پر مجھے دلوائیں جس کے لئے میں ان کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔

خدا تعالیٰ سے دعا ہے ڈاکٹر صاحب جیسا مسیحا ہر مریض کو ملے۔ اللہ تعالیٰ ان کے خلوص، انسانی ہمدردی، خدمت خلق میں مزید برکت عطا فرمائے۔

آج میں ایک بھرپور کامیاب اور صحت مند زندگی گزار رہی بلکہ انجوائے کر رہی ہوں اس میں سب سے پہلے خدا تعالیٰ کا فضل، میرے بزرگوں کی دعائیں ہیں اور ڈاکٹر حسین قیصرانی کا احسان ہے۔ الحمدللہ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top