Homeopathy in Urdu

November 2019

فوڈ الرجی، معدے کی پرانی اور شدید تکالیف ۔ کامیاب علاج ۔ فیڈبیک

By |2020-04-10T12:11:28+05:00November 28, 2019|Categories: Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Testimonials|

چند دن پہلے سکول میں پارٹی تھی؛ کھانے کے ساتھ کوک تھی ۔۔۔۔ میں کوک وغیرہ نہیں پی سکتی تھی؛ وہ جہاں جہاں سے گزرتی ہے لگتا ہے کٹ لگ رہے ہیں اور اس کے بعد معدہ زخمی محسوس ہوتا ہے۔ کھانے میں مرچیں تیز تھیں۔ مجھے پانی کی طلب تھی لیکن وہاں پانی نہیں تھا۔ ارد گرد سب کوک کو کسی متبرک پانی کی طرح غٹاغٹ اندر انڈیل رہے تھے۔ پیاس کی طلب کے باعث میں نے بھی ایک گھونٹ بھرا لیکن ۔۔۔۔۔ میں نے محسوس کیا کہ مجھے کچھ بھی تو نہیں ہوا۔ میں نے اگلا گھونٹ لیا۔ سب ٹھیک تھا۔ کوک کا ذائقہ اتنا برا نہیں تھا یا شائد میں سالوں بعد چکھ رہی تھی۔ میں نے پورا گلاس پی لیا ۔۔ ہاہا ۔۔ کچھ بھی نہیں ہو رہا تھا۔ یہ زبردست تھا۔ اگلا واقعہ چند دن بعد ہی ہوا۔ انڈہ کھانا میرے لیے ایک خواب ہی تھا۔ میں نے کوک والے تجربے کو یاد رکھتے ہوئے آملیٹ کے ساتھ ایک نوالہ لیا۔ کچھ دیر توقف کیا۔ حالات بالکل نارمل تھے۔ دوسرا نوالہ، پھر تیسرا ۔۔۔۔ اور میں نے پورا آملیٹ کھا لیا۔ کیا کوئی یقین کر سکتا ہے مجھے کچھ بھی نہیں ہوا؟ ورنہ معدہ پھول [...]

علاج سے بیٹے کی پڑھائی میں دلچسپی ۔ ایک ماں کے جذباتِ تشکر

By |2019-11-28T13:43:23+05:00November 23, 2019|Categories: Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|

۔۔۔۔۔ کل شام بھی بہت جوش میں تھا۔ اس وقت اس کے سر پر دھن سوار ہے کہ مجھے جلدی حفظ کرنا ہے۔ وہ اس بات کے لیے پریشان بھی ہے کہ اگر وہ ایسا نہ کر پایا تو سب کیا سوچیں گے۔ رات کو وہ اکیلا قرآن پاک پڑھتا رہا۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتا میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔ پہلی بار وہ پڑھنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اللہ کا شکر کیسے ادا کروں ۔۔۔ میرے جیسے بندہ اور اتنا کرم ۔۔۔۔ بے شک میں اس قابل نہیں تھی۔ پھر کتنی دیر میں وہ الفاظ ڈھونڈتی رہی جن سے میں آپ کا شکریہ ادا کر سکوں۔ لیکن مجھے افسوس ہے کہ مجھے ایسے الفاظ نہیں ملے۔ یقیناً اللہ آپ کو اس کا بہت اچھا اجر دے گا۔ =================== حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔ ===================

October 2019

شدید غصہ، بیوی بچوں سے مستقل بد تمیزی، توڑ پھوڑ اور غیر مستقل مزاجی – کامیاب علاج، فیڈبیک

By |2019-11-02T13:10:14+05:00October 28, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|

سپائیڈر مین، سپرمین، آئرن مین ۔۔۔۔۔ ان کرداروں کی پہچان سپر پاورز کے طور پر کی جاتی ہے۔ اگرچہ ان کا حقیقی دنیا سے تو کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ فرضی دنیا کے ہیرو ہیں جو آپ کو ہر طرح مشکل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ مجھ سے یقین نہ کریں لیکن ایک سپر پاور حقیقی ہے اور وہ ہے ۔۔۔۔ وومین یعنی عورت۔ آپ کا بیٹا بیمار ہے۔۔۔۔ ذہنی مریض ہے۔۔۔ نشہ کرتا ہے۔۔۔ جوا کھیلتا ہے، کوئی کام نہیں کرتا یا پھر کسی بری صحبت کا شکار ہے ۔۔۔۔ تو اس کا ایک ہی حل ہے کہ اس کی شادی کر دیں۔۔۔ بیوی آئے گی تو خود ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ کیونکہ بیوی ایک سپر ہیرو (Super Hero) ہے۔۔۔۔ ایسی خداداد صلاحیتوں کی مالک جو تمام جذباتی، نفسیاتی، ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا علاج بخوبی کر سکتی ہے۔۔۔ مجھے بھی شادی کے نام پر ایک ایسے ہی کھونٹے سے باندھ دیا گیا جس کے مالک کو سدھارنے کے لیے ایک غیر معمولی بیوی کی ضرورت تھی۔۔۔۔ شادی کے بعد لگا کہ شوہر ذرا غصے والے ہیں لیکن چند دن بعد ذرا سی بات پر سارے کانچ کے برتن ٹوٹنے کے ساتھ [...]

بچوں میں اعتماد کی کمی، شرمیلاپن،یادداشت نہ ہونا، کنفیوژن، خراب لکھائی، لکنت اور ہکلانا – دوا، علاج اور کامیاب کیس – حسین قیصرانی

By |2019-10-14T23:47:39+05:00October 14, 2019|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES, Testimonials|

رواں اردو ترجمہ اور کمپوزنگ: محترمہ مہرالنسا ڈیر ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب!۔ آج میں اپنے بیٹے کے مسائل حل کرنے پر اظہارِ تشکر کے لئے آپ کو یہ ای میل لکھ رہی ہوں۔ میرا بیٹا بہت سی مشکلات کا شکار تھا۔ اللہ نے کرم کیا اور آپ نے علاج تو اُس کے یہ مسئلے ٹھیک ہو گئے۔ کمزور یادداشت (short memory problem) میرے بیٹے کی یادداشت بہت کمزور تھی۔ وہ کچھ بھی زیادہ دیر تک یاد نہیں رکھ پاتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ اپنے اکلوتے دوست کا نام بھی بھول جاتا تھا۔ (introvert) کم گو، شرمیلا میرا بیٹا بہت کم بولتا تھا۔ اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار نہیں کرتا تھا۔ ہر وقت اپنے آپ میں کھویا اور مکمل کنفیوز رہتا تھا۔ (confused) پریشان اور کنفیوز وہ ہر وقت پریشان رہتا جیسے کسی الجھن کا شکار ہو۔ طبیعت میں اس الجھاؤ کی وجہ سے وہ کوئی دوست نہیں بنا پاتا تھا۔ اپنے کلاس فیلوز اور ملنے ملانے والوں کے ساتھ گھل مل نہیں پاتا تھا۔ سکول بریک میں سب بچے بے قابو ہو کر خوب کھیلتے کودتے ہیں مگر یہ اکیلا اپنے کلاس روم میں بیٹھنا چاہتا تھا۔ (unbalanced emotional personality) غیر متوازن جذباتی شخصیت وہ چھوٹی چھوٹی باتوں [...]

معدہ کی خرابی، اچانک موت کا ڈر، ہارٹ اٹیک اور سانس بند ہونے کا فوبیا – ہومیوپیتھک دوا اور کامیاب علاج – حسین قیصرانی

By |2020-09-21T15:46:49+05:00October 2, 2019|Categories: Gastrointestinal, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) ڈاکٹر حسین قیصرانی! السلام علیکم! جیسا کہ میں نے آپ کو فون پر بتایا تھا کہ آج کل مجھے صحت کا پریشان کن مسئلہ درپیش ہے۔ مجھے سینے میں بائیں جانب درد کا احساس ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا پریشان کرتا ہے کہ مجھے ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ یہی معاملہ پاکستان میں ہوتا ہے کہ جب چھٹیوں پر آیا ہوتا ہوں اور یہی کچھ انگلینڈ میں۔ تمام ٹیسٹ کروا چکا ہوں اور کسی ٹیسٹ میں کچھ نہیں آیا۔ عام لوگوں کے لئے یہ بات بڑی خوشی کی ہوتی ہے کہ سب میڈیکل ٹیسٹ کلیر ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ کچھ پتہ تو چلے خرابی کیا اور کہاں ہے تاکہ اُس مسئلے کا علاج شروع ہو سکے۔ مجھے برے اور ڈراؤنے خواب بہت ستاتے ہیں۔ سونے سے پہلے موت کا ڈر اور دل کے دورے یعنی ہارٹ اٹیک کا ڈر لگا رہتا ہے۔ سخت ڈراؤنے خوابوں اور موت کے خوف کی وجہ سے صحیح طریقے سے سو نہیں پاتا اور تقریباً ہر رات ایک دو بار زور دار چیخ کے ساتھ نیند سے جاگ جاتا ہوں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ مجھے معدے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن میں جب [...]

September 2019

نفسیاتی کشمکش، کنفیوژن، تذبذب اور خودکلامی کا مستقل عذاب – ایک سچی کہانی – کامیاب علاج

By |2019-09-28T00:15:59+05:00September 27, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, SOLVED CASES|

"اب تم زیادتی کر رہی ہو وہ تمہیں منانے کے لیے آیا تھا نا پھر کیوں نہیں مانی۔" "میں زیادتی کر رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں؟ تم بھی مجھے ہی الزام دے رہی ہو۔"  "نہیں میں الزام نہیں دے رہی۔ میں تو بس تمہیں یہ سمجھا رہی ہوں کہ جب اس نے پہل کر لی تھی تو تم بھی قدم بڑھا لیتی۔" "اچھا آج اتنے دنوں بعد انہیں مجھے منانے کا خیال آ گیا وہ بھی تب جب میں نے خود آگے بڑھ کر بات کر لی ورنہ انہیں تو آج بھی فرق نہ پڑ تا وہ تو آج بھی انجان بنے رہتے۔ انہیں خود سے تو کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی مجھے منانے کی, مجھ سے بات کرنے کی۔" "تم بھول رہی ہو اس نے اس دن بھی تم سے بات کرنے کی کوشش کی تھی پر تم نے جواب نہیں دیا تو پھر وہ بھی خاموش ہو گیا اور بدتمیزی کتنی کی تھی تم نے اس کے بلانے پر وہ پھر بھی خاموش رہا۔ اور آج اگر تم نے خود سے بات شروع کر ہی لی تھی تو پھر قصہ ختم کر دیتی پھر وہی باتیں دہرانے کی اور نئے سرے سے ایک مدعا بنانے کی کیا ضرورت تھی؟۔" "کیا منایا تھا، ہیں، بتاؤ مجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا منایا تھا انہوں نے مجھے۔ ایک دفعہ بس فارمیلٹی پوری کرنے کے لیے کہہ دیا کہ بات [...]

لیکوریا – ہومیوپیتھک علاج فیڈبیک – محترمہ زارا‎

By |2019-09-22T18:15:23+05:00September 22, 2019|Categories: Genitourinary, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Testimonials|

(کمپوزنگ، رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) یہ 2008 کی بات ہے کہ جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے شدید جلن کے ساتھ فنگس (Fungus) جیسے پانی کا اخراج ہو رہا ہے اور یہ اتنا شدید تھا کہ میں فوراً ہی گائناکالوجسٹ کے پاس پہنچ گئی۔ پھر یہ سلسلہ چلتا ہی رہا مگر مجھے کسی ایک ڈاکٹر نے بھی نہیں بتایا کہ یہ خواتین کا ایک عام مسئلہ لیکوریا (Leucorrhoea) ہے۔ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بھی سب ڈاکٹرز مجھے مختلف دوائیاں دیتے رہے جن سے مجھے وقتی طور پر چند ماہ کے لیے آرام مل جاتا مگر کچھ عرصے بعد یہ پھر کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہو جاتا۔ میں نا امید ہو چکی تھی اور سخت تنگ آ گئی تھی کیونکہ اب یہ بہت بہت زیادہ ہونے لگا تھا۔ پھر اس نے ایک بد بو دار اخراج کی شکل اختیار کر لی تھی۔ بہت سے ڈاکٹرز آزمانے اور تقریباً ہر طرح کی دوائیں استعمال کرنے کے بعد میں نے اپنی صحت کا مسئلہ خود حل کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے انٹرنیٹ پر لیکوریا کے بارے تلاش کیا۔ مجھے پتہ چلا کہ لیکوریا عام طور پر دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک میں خارش، جلن، خراش دار گاڑھا [...]

آن لائن علاج کا ایک سال – ایک خوشگوار تجربہ – ڈاکٹر عافیہ نورین

By |2019-09-22T18:38:50+05:00September 21, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|

(کمپوزنگ، رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا) السلام علیکم؛ ڈاکٹر حسین قیصرانی! مجھے ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ مجھے اپنے علاج کے حوالہ سے آپ کی رہنمائی لیتے ہوئے ایک سال ہو چکا ہے۔ یہ پورا سال میری شفایابی کے راستے میں رکاوٹوں سے بھرپور تھا لیکن آپ نے تمام مسائل کو بہت تکنیکی انداز سے سنبھالا۔ میں اس ایک سال کے مشکل سفر میں آپ کی جدوجہد کو سراہنا چاہتی ہوں۔ میں بہت سے جسمانی، ذہنی اور جذباتی مسائل کا شکار تھی۔ یہ کوئی عام مسائل نہیں تھی اور نہ ہی ان کا حل اتنا آسان تھا۔ آپ کا طریقہ علاج اس لئے بھی قابلِ ستائش ہے کیوں کہ آپ کے لیے صرف مریض ہی نہیں بلکہ اس کی فیملی بھی قابلِ احترام ہوتی ہے۔ مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ جب میں اپنی والدہ کی کمر درد کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ یہ پریشانی میری صحت کو بھی متاثر کر رہی تھی۔ شکر ہے کہ انہوں نے آپ سے علاج کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس طرح اُن کے بھی بیشتر مسائل حل ہو گئے۔ وہ سالوں سے معدہ کی تکالیف میں مبتلا تھیں اور اب سانس کی خرابی اور شیاٹیکا کا مستقل درد اُن کو تقریباً معذوری [...]

آدھے سر کا شدید درد، میگرین – کامیاب علاج – میڈیکل ڈاکٹر صاحبہ کا فیڈبیک

By |2021-01-24T21:26:11+05:00September 15, 2019|Categories: Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Neurological, Testimonials, Treatment|

آدھے سر کا درد، دردِ شقیقہ یعنی میگرین (Migraine) ایک انتہائی تکلیف دہ صورت حال ہے جو آپ کی روزمرّہ کی روٹین، انرجی اور مہارتوں کو تباہ کر کے رکھ دیتی ہے۔ میں بھی اس بیماری کا شکار رہی ہوں۔ میں نے ہر طرح کا ایلوپیتھک علاج کروایا، یوگا ورزش آزمائی، دیسی ادویات بھی استعمال کیں ۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔۔ لیکن پھر میں نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کروایا۔ حیران کن اور حیرت انگیز طور پر میرا آدھے سر کا درد چند دنوں میں مکمل غائب ہو گیا اور ایک لمبے عرصے کے بعد میں اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئی۔ میں ڈاکٹر قیصرانی کی بے حد شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے میری نارمل زندگی میں واپس لے آئے۔ اب چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور مجھے ایک بار بھی آدھے سر کا درد نہیں ہوا۔ الحمد للّٰہ۔ اگرچہ پریشانیاں، رکاوٹیں اور زندگی کی بے ڈھنگی مصروفیات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں لیکن جہاں تک میگرین کا تعلق ہے تو مجھے کسی بھی قسم کا سر درد نہیں ہوا۔ ڈاکٹر حسین قیصرانی!میں آپ کے طریقہ علاج سے بہت متاثر ہوں۔ میگرین کے علاج کے دوران، آپ نے میرے ان [...]

خود اعتمادی کی کمی، جسمانی و دماغی کمزوری، مستقل بے چینی اور بزدلی – کامیاب علاج – فیڈبیک

By |2020-09-12T00:40:46+05:00September 11, 2019|Categories: Autism ASD ADHD, Children's Diseases, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Mental Health, Testimonials|

السلام علیکم تقریباً ایک مہینہ پہلے، میں نے اپنے بیٹے کا کیس ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کے ساتھ ڈسکس کیا تھا۔ یوں تو بچے کے مسائل کافی زیادہ تھے مگر ذہنی طور پر کمزور ہونا، مستقل اور تکلیف دہ قبض، نیند کے مسائل اور بے چینی، جسمانی کمزوری، لوگوں کے سامنے بات کرنے سے ڈرنا اور اُس کی سخت بزدلی ہمیں ہر وقت پریشان رکھتی تھی۔ڈاکٹر صاحب نے بہت تفصیل اور توجہ کے ساتھ بچے کی ذہنی اور جسمانی علامات کے بارے میں پوچھا اور کافی ٹائم دیا۔ تقریباً ایک ماہ تک علاج جاری رہا۔ الحمد للہ! بچے کے اندر کافی تبدیلیاں آنا شروع ہو چکی ہیں۔ مثلاً کھانے پینے میں واضح بہتری آنا سکون کی نیند شدید قبض کا مسئلہ ٹھیک ہونا ہمارا بیٹا میٹھی چیزیں کھانا بالکل پسند نہیں کرتا تھا لیکن اب حیرت انگیز طور پر میٹھا کھانا شروع کر دیا ہے۔ رات اب کافی پرسکون گزرتی ہے جب کہ پہلے اس کی نیند میں بے چینی بہت زیادہ ہوتی تھی۔سب سے اہم فائدہ علاج کا یہ ہوا ہے کہ اس کے اندر اعتماد بحال ہونا شروع ہو چکا ہے۔ پچھلے ہفتے سکول میں پیش آنے والے ہونے والا واقعہ ہمارے لیے ناقابلِ یقین ہے۔ علاج سے [...]

Load More Posts