حسین قیصرانی سے آن لائن علاج ۔ ایک بہت بڑی سہولت ۔ گوگل ریویو
ہمارے ہاں آن لائن علاج بہت زیادہ عام نہیں ہے۔۔۔ عام آدمی ابھی بھی اس سے ناآشنا ہے لیکن اس کی افادیت سے انکار بھی ممکن نہیں۔ ایک سال قبل سوشل میڈیا پر ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کے کیسز کا مطالعہ کرنے کے بعد، میں نے بھی ڈاکٹر صاحب سے آن لائن علاج کا فیصلہ کیا۔ بلا شبہ یہ ایک شاندار تجربہ رہا ۔۔۔ اس سے پہلے علاج کبھی اس قدر سہل نہ تھا۔ کیا ہم کبھی تصور کر سکتے ہیں کہ ہمیں کسی اسپیشلسٹ سے ٹائم نہیں لینا، بے ہنگم ٹریفک سے الجھ کر ہاسپٹل نہیں جانا، کلینک پر اپنی باری کا انتظار نہیں کرنا، پھر فارمیسی کے چکر نہیں لگانے، ڈھیروں اینٹی بائیوٹک نہیں کھانی، بلا ضرورت اللہ کی نعمتوں سے پرہیز نہیں کرنا۔۔ یقیناً یہ سب ناممکن لگتا ہے۔ مگر آج میں ایسی ہی زندگی گزار رہی ہوں۔۔ میں اور میری فیملی پچھلے ڈیڑھ سال سے ڈاکٹر صاحب سے منسلک ہیں۔۔ اور صحت کے حوالے سے ہم نے بہترین وقت گزارا ہے۔ یہ علاج ہر لحاظ سے سود مند رہا۔ چیدہ چیدہ خصائص میں سر فہرست رازداری، علاج میں دلچسپی، پیچیدہ مسائل کو تکنیکی انداز میں حل کرنا، ایمرجنسی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے [...]