کان درد، بہنا، کان میں آوازیں، بہرہ پن، کھجلی، خارش ۔ ہومیوپیتھک دوائیں علاج ۔ حسین قیصرانی
کان سماعت کا آلہ ہے جس کے ذریعے ہم سنتے ہیں۔ اِس کی بیماریوں میں بیرونی اور اندرونی خارش، کان درد، کان کا بہنا اور بہرہ پن خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ کان کا درد سردی لگ جانے سے، نزلے کے مسائل یا ورم پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر کوئی بچہ پیدائشی طور پر بہر ہ ہو تو وہ گونگا بھی ہو گا کیوں کہ بچہ بڑوں کی آواز سنتا نہیں اس لئے بولنے سے معذور رہ جاتا ہے۔ اس سے آپ یہ اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں کہ انسان کے تمام اعضاء کس طرح ایک دوسرے …
ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی اُلجھنوں کا ہومیوپیتھک علاج — حسین قیصرانی
حادثے، چوری ڈکیتی، فراڈ، اَغواء، ظلم و تشدد، بم دھماکے، قتل و غارت، بیماریاں، اچانک اَموات، عُریانی، بے حیائی، شہوت پرستی اور اِس طرح کے دیگر واقعات ہم ہر روز اخبارات، ٹی وی، انٹرنیٹ اور فیس بک وغیرہ پر پڑھتے دیکھتےہیں۔ ان حالات و واقعات کے ماحول میں رہنے والوں کے ذہنوں میں خوف، لالچ، طیش، غصہ، مایوسی، رنج و غم، شہوت اور اِنتقام جیسے جذبات کا غلبہ رہتا ہے تو یہ ایک فطری امر ہے۔ اس لئے پاکستانی معاشرے میں دورانِ علاج ذہنی علامات کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی جتنی ترقی یافتہ معاشروں میں۔ مثلاً برطانیہ اور …
ہومیوپیتھک ادویات کی اَفادیت: چند اِشارے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہومیوپیتھک کی ایک ایک دوا پر کئی کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ میں آپ کو آرنیکا کی مثال دیتا ہوں۔ اگرچہ آرنیکا کوئی بہت بڑی دوا نہیں ہے لیکن آپ اس کی Efficacy دیکھیں تو حیران رہ جائیں۔ کہا جاتا ہے چوٹ لگنے پر آرنیکا نمبر ون دوا ہے اور یہ درست بھی ہے۔ آپ Easy and safe delivery میں آرنیکا کا کردار دیکھیں۔ Labour pains شروع ہونے پر حاملہ کو 1M کی ایک خوراک کھلا دیں۔ انشااللہ نارمل ڈیلیوری ہو گی۔ ایک خوراک ڈیلیوری کے بعد دے دیں ہر قسم کی پیچیدگی سے …
ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ Body language
باڈی لینگویج کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ کی بہت اہمیت ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ مریض کیا کرتا ہے اور کیا کہتا ہے۔ مثلاً باڈی لینگوئج کو ہی لے لیں۔ برائی اونیا کا مریض بے حس و حرکت لیٹا ہو گا۔ سوالات کے جواب دینے سے گریز کرے گا۔ کالوسنتھ یا میگنیشیا فاس کا مریض ہو گا تو آگے کو دہرا ہوا ہو گا۔ جیلسی میم کا مریض ہو گا تو نقاہت اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی ہو گی۔ شکایت کوئی بھی ہو اگر علامات میں نقاہت بھاری ہو تو جیلسی میم کو کبھی نہ بھولیں۔ نکس …
بیلاڈونا Belladonna
بیلاڈونا Belladonna اس دوا کا زیادہ تر اثر دموی اورصفراوی مزاج والے مریضوں پر ہوتا ہے۔ ایسے مریض بحالتِ صحت خوش مزاج اور ہنس مُکھ ہوا کرتے ہیں لیکن جب بیمار ہوں تو وہ تند مزاج ہو جاتے ہیں اور اکثر ہذیان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان کو تشنج کا ڈر لگا رہتا ہے۔ ایسے مریض ہوا کے جھونکے سے ڈر جاتے ہیں اور کھلی ہوا میں بیٹھنے اور سر کے بال کٹوانے سے ان کو فوراً سردی لگ جاتی ہے۔ دردیں فوراً ہی تیز ہو جاتی ہیں اور پھر اسی تیزی سے معدوم بھی ہوجاتی ہیں یعنی دردیں …
ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa
ایلیم سیپا Allium Cepa دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف ” بورک میٹریا میڈیکا ” کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔ ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو …
مرض اور ہومیوپیتھی
ڈاکٹر ہانیمین نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کے متعلق لکھا کہ جسم انسانی کے کسی خاص اعضاء یا متعدد اعضاء کی نارمل کارکردگی میں کوئی نقص پیدا ہو جانا مرض کہلاتا ہے۔ جب بھی جسم کے اندر کوئی نقص پیدا ہوتا ہے تو جسم کی اپنی قوت حیات (ایمیونٹی سسٹم) اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ وہ مرض کو جسم سے باہر پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اگر مرض زیادہ طاقت ور ہو قوت حیات دب کر رہ جاتی ہے۔ مرض قوت حیات اور سارے جسم پر قابض ہو جاتا ہے۔ جسم کو …