میں اس بات کا تذکرہ نہیں کروں گا کہ مجھے میرا قیصرانی کیسے ملا … بس اس رب کا شکر ہے کہ مل گیا …

مجھے کون سا مسئلہ تھا کہ نہیں تھا … اس کی تفصیل لکھنا بھی ممکن نہیں .. لیکن 12 اپریل 2019 کو میں نے یہ فیصلہ کیا کہ مجھے قیصرانی کے ہاتھ سے دست شفا کا سفر اللہ کے اذن سے شروع کرنا چاہیے …

قیصرانی سے رابطہ کیا .. اور انہوں نے مجھے خوش آئیند رسپونس دیا … مجھے لگا کہ ان سے بات کرتے کرتے مجھے شفا کا دامن مل گیا .. اللہ نے میری سن لی .. انہوں نے میری سائیکوتھراپی شروع کردی .. مجھے ایسے ٹریٹ کیا جیسے کہ یہ میرے گھر میں میرے پاس موجود ہوں۔

میں جو کسی کام کے قابل نہ تھا .. آہستہ آہستہ زندگی کی طرف لَوٹنے لگا.. جس کے لیے چلنا مشکل تھا وہ 8 کلومیٹر کی بے تکان چال چلنے لگا .. جسے دوسروں سے بات کرتے موت پڑتی تھی؛ اب گھنٹوں بولنے لگا.. جو اپنے آپ کو فالتو سمجھتا تھا کارآمد بن گیا… جو کبھی اس وجہ سے پکچر نہیں بناتا تھا کہ میں برا لگتا ہوں .. اب سیلفی پہ سیلفی بنانے لگا .. الغرض جو ذرہ بھی نہ تھا اللہ نے قیصرانی کے ہاتھ سے اسے گوہر بنا دیا ..

اگر میں مبالغہ کی تھوڑی روشنی سے قیصرانی کو منور کروں تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ میرا قیصرانی کروڑوں نہیں تو لاکھوں میں زندہ مثال صْرور ہے … اللہ قیصرانی کو آباد اور خوش رکھے … آمین..

امجد عزیز خٹک

—————–
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Leave a comment