پروردگار نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مگر اِن میں سے اہم ترین نعمت ہماری صحت ہے۔
ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخاب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہر اِنسان – چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا – کےلئے موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ثابت ہوتا ہے۔

ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل کرکے خاص مراحل سے گزاری جاتی ہیں جس سے اُس دوا کی توانائی بطور علاج اِستعمال میں لائی جاتی ہے۔ یہ ادویات مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کرتی ہیں سو اِنہیں ہر طرح کی تکالیف میں اکثر مفید پایا گیا ہے – سادہ نزلہ زکام یا بخار ہو، گلے کی خرابی ہو یا دانت کا درد، پُرانے موذی اَمراض ہوں یا وقتی شدید تکالیف، جِلد کی خرابیاں ہوں یا دمہ اور دل کی تکالیف، سر درد کی شکایات ہوں یا ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی مسائل، بچوں کی تکالیف (پیٹ کی خرابی، کیڑے (چمونے) اَلرجی، آٹزم، ضدی پن، پڑھائی میں عدم دلچسپی، آئے دن یا دائمی نزلہ، زکام بخار، چھوٹا قد وغیرہ) ہوں یا خواتین کی پوشیدہ اور پیچیدہ بیماریاں۔


  • اگر آپ بیماریوں اور مختلف اقسام کی سخت، مہنگی اور مضر اثرات کی حامل ادویات سے تنگ آ چکے ہیں؟
    اگر آپ پریشان ہیں کہ آپ کو ساری زندگی دوائی کھاتے رہنا ہوگا؟
    اگر آپ کو ہر بدلتے موسم سے نزلہ، زکام اور دیگر تکالیف شروع ہوجاتی ہیں؟
    اگر آپ کو کوئی مخصوص خیال، خواب، ڈر، وہم یا فوبیا پریشان رکھتا ہے؟
    اگر کوئی بھی ایسی تکلیف ہے کہ جس کا حل موجودہ علاج سے نہیں مل پا رہا؟
    اگر آپ کی بیماری کو کوئی سمجھ نہیں پا رہا یا اِسے وہم اور الرجی کا نام دے دیا گیا ہے اور آپ اِس کا حل چاہتے ہیں
    تو آپ کو کسی ماہر اور تجربہ کار کلاسیکل ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے اپنا کیس ڈسکس کرنا چاہئے۔
    ہومیوپیتھی میں تین ہزار (3000) سے زائد ادویات موجود ہیں اِس لئے بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے۔

    پروردگار ہمیں اور آپ کو صحت اور سلامتی سے رکھے۔
     
(حسین قیصرانی۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان (فون نمبر 03002000210)

Leave a comment