Search

ہومیوپیتھک تشخیص اور ایلوپیتھک تشخیص: ڈاکٹر بنارس خان اعوان

تشخیص یعنی بیماری کا پتا چلانا بالعموم ایلوپیتھک پس منظر میں بولا جاتا ہے جب کہ ہومیوپیتھی میں اس کا مطلب مختلف ہے۔
ایلوپیتھی میں تشخیص کا مطلب اس وائرس، بکٹیریا یا مائکروب وغیرہ کا کُھرا ڈھونڈنا ہوتا ہے جو (ان کے خیال میں) بیماری کا اصل سبب ہوتا ہے۔
اگر سراغ مل جائے تو اس کا توڑ کرنے والی انٹی بائیوٹک، انٹی وائرل یا انٹی الرجک دوا تجویز کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف لیب ٹیسٹس، ایکس رے، سی ٹی سکین اور بے شمار دیگر ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اور اگر سراغ نہ ملے تو بیماری پر لاعلاج (یا پھر الرجی) کا لیبل لگا کر فائل بند کر دی جاتی ہے۔
ان ٹیسٹ کے حق میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاتا ہے اور یقیناً ان کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، ہومیوپیتھی کو بھی نہیں۔
طبِ ایلوپیتھی نے تشخیص اور سرجری میں بہت زیادہ ترقی کر لی ہے۔ بات ٹشو اور خلیے سے نکل کر جینز، ڈی این اے اور آر این اے تک جا پہنچی ہے اور شاید یہاں بھی ختم نہیں ہو گی۔
لیکن سوال یہ ہے کہ بیماریوں پرتسلی بخش حد تک قابو پایا جا چکا ہے؟ یقیناً اس کا جواب نفی میں ہے۔
ہمیں غور کرنا ہو گا، ایسا کیوں ہے؟
اب ہم ہومیوپیتھی کی طرف آتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے علامہ اقبال کا ایک شعر پیشِ خدمت ہے۔
گذر جا عقل سے آگے کہ یہ نور
چراغِ راہ ہے منزل نہیں ہے

بدقسمتی سے طبِ ایلوپیتھی اب تک اس غلط فہمی سے باہر نہیں آ سکی۔
اس کا سارا زور عقل پر ہے۔ عقل کے بل بوتے پر اس نے اتنی ترقی کی ہے کہ ہمالیہ کی چوٹیاں بھی اس کے آگے ماند پڑ گئی ہیں لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہے کہ
خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اَور نہیں۔

وہ اپنی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے بیماری کی ایک ایک کارستانی کو دیکھ تو رہی ہے لیکن کچھ نہیں کر پا رہی۔ وہ مرض کو مدِ نظر رکھ رہی ہے لیکن مریض کو نظرانداز کر رہی ہے۔
ہومیوپیتھی کا ایلو پیتھی سے بڑا اختلاف ہی یہی ہے کہ مریض کو کسی صورت نظرانداز نہیں کی جا سکتا۔ آپ مکان چاہے جتنا اچھا بنا لیں، لیکن اگر مکین مطمئن نہیں تو کیا فائدہ۔
آپ سب کو ایک ہی لاٹھی سے کیسے ہانک سکتے ہیں؟
کیا ساری دنیا میں سب لوگ ایک جیسے مکانوں میں رہتے ہیں؟
کیا ہمیں اکثر(اپنے ایلوپیتھک ڈاکٹرسے) یہ سننے کو نہیں ملتا کہ
Tests are ok but patient is not ok

سارے مسئلے کا حل اسی بات میں پوشیدہ ہے، مریض اہم ہے یا مرض؟
مریض پہلے ہے یا مرض؟
کیا محض لیب ٹیسٹ کی بنیاد پر کسی شخص کو شفایابی کی سند دی جا سکتی ہے؟ (چاہے مریض اپنے آپ کو بیمار سمجھتا ہو)۔
ہومیوپیتھی نظریہ علاج کے مطابق مریض اولین ترجیح ہے۔ ہومیوپیتھی اگرچہ ہر بکٹیریا، وائرس وغیرہ پر یقین رکھتی ہے لیکن انہیں کلی سبب نہیں گردانتی۔ اس کے نزدیک مریض کا مزاج، ماحول اور وہ کیفیات اور حالات بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا بکٹیریا۔ ہومیوپیتھی گھر کو مضبوط بنانے کی قائل تو ہے لیکن مکینوں کی ضروریات اور تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔
ہومیوپیتھی عقل کو چراغِ راہ جب کہ ایلوپیتھی منزل سمجھتی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ جس دن طبِ ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی کو ساتھ لے کر چلے گی اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ترک کر دے گی وہ دن انسانیت کی فلاح کا دن ہو گا اور صحیح معنوں میں طب کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گا۔

نہ جانے ہم فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے طلسمی شکنجے سے کب باہر آئیں گے؟ اس نے ساری دنیا کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

1 1 vote
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore, Learn More

Recent Posts

Weekly Tutorial

Sign up for our Newsletter