(کمپوزنگ، رواں اردو ترجمہ: مہرالنسا)السلام علیکم؛ ڈاکٹر حسین قیصرانی!
مجھے ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ مجھے اپنے علاج کے حوالہ سے آپ کی رہنمائی لیتے ہوئے ایک سال ہو چکا ہے۔ یہ پورا سال میری شفایابی کے راستے میں رکاوٹوں سے بھرپور تھا لیکن آپ نے تمام مسائل کو بہت تکنیکی انداز سے سنبھالا۔ میں اس ایک سال کے مشکل سفر میں آپ کی جدوجہد کو سراہنا چاہتی ہوں۔
میں بہت سے جسمانی، ذہنی اور جذباتی مسائل کا شکار تھی۔ یہ کوئی عام مسائل نہیں تھی اور نہ ہی ان کا حل اتنا آسان تھا۔ آپ کا طریقہ علاج اس لئے بھی قابلِ ستائش ہے کیوں کہ آپ کے لیے صرف مریض ہی نہیں بلکہ اس کی فیملی بھی قابلِ احترام ہوتی ہے۔
مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ جب میں اپنی والدہ کی کمر درد کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ یہ پریشانی میری صحت کو بھی متاثر کر رہی تھی۔ شکر ہے کہ انہوں نے آپ سے علاج کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس طرح اُن کے بھی بیشتر مسائل حل ہو گئے۔ وہ سالوں سے معدہ کی تکالیف میں مبتلا تھیں اور اب سانس کی خرابی اور شیاٹیکا کا مستقل درد اُن کو تقریباً معذوری تک لے جا چکا تھا۔ ان کو ہر روز کی بنیاد پر فزیوتھراپسٹ (Physiotherapist) کے پاس لے جانا اور اُن کو شیاٹیکا کے درد (Sciatica Pain) میں مبتلا دیکھنا میرے لئے سوہانِ روح تھا۔ آئے دن ڈاکٹرز کے وزٹ اب بالکل ہی ختم ہو چکے ہیں۔ آپ کے چند ماہ کے علاج سے وہ زندگی میں واپس آ گئیں۔ اُن کی شدید کمر درد اور معدہ کی تکالیف بالکل ٹھیک ہو گئیں تو مجھے بھی دلی سکون اور اطمینان نصیب ہوا۔ اس کے لئے میں اللّٰہ کی، ہومیوپیتھی کی اور آپ کی شکر گزار ہوں۔اپنے مستقل بدلتے ہوئے حالات اور تکالیف کے دوران ایک کنسلٹنٹ consultant اور مریض کے تعلق کو کئی حوالوں سے جاننے کا تجربہ ہوا۔ مجھے کئی بار دوا کی ضرورت ہوتی اور کئی بار کسی ایمرجنسی یا نا سازگار حالات کے مطابق علاج کی طلب ہوتی رہی۔ آپ ہمیشہ دونوں طرح کے مسائل کا بے مثال مہارت اور بصیرت سے تجزیہ کرتےاور تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اس کا حل نکال لیتے۔ ایک اَور حیرت انگیز بات آپ کی فوری دستیابی، میرے مسئلے کو سمجھنے کا اشتیاق، ضرورت کے وقت ہر ممکن مدد کو تیار رہنا ہے۔۔جب حالات قابو سے باہر ہوتے دکھائی دیں تو اس وقت بھی مریض کو تنہا نہ چھوڑنا ایک ایسی خصوصیت ہے جو اکثر ڈاکٹرز نہیں رکھتے مگر آپ نے کبھی جان چھڑوانے کا ذرا سا بھی اشارہ نہ دیا۔
پورے سال میں میں نے آپ سے بہت مرتبہ رابطہ کیا، دن ہو یا رات، عام دن ہوں یا ویک اینڈ حتیٰ کہ عیدیں لیکن آپ کی طرف سے کبھی بھی عدم دلچسپی کا سامنا نہیں ہوا۔ کیس کے دوران آپ کی پُر اثر گفتگو، انہماک سے دوسرے کی بات سننا اور صبر و تحمل مریض کو کبھی بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیتے کہ آپ اکتا گئے ہیں۔ ایک اَور خوبی جس نے مجھے بہت متاثر کیا اور وہ یہ کہ تشویش ناک مسائل کو وقت ضائع کیے بغیر ترجیحی بنیادوں پر دیکھنا اور حل کرنا ہے۔ میں نے نہ صرف اپنے ذاتی علاج بلکہ اپنی فیملی کے صحت کے مسائل کے لئے بھی آپ کی طرف سے لگن، توجہ اور فکر مندی کا مشاہدہ کیا ہے حالاں کہ وہ آپ کے مریض بھی نہیں تھے۔
اگر میں جائزہ لوں تو آپ کا طریقہ علاج نا قابلِ یقین حد تک حیرت انگیز رہا۔ مریض کو جب، جہاں اور جتنی ضرورت ہو، اُس کے لئے تیار رہنا۔ نا موافق حالات سے نکالنے کے لیے مشاورت کی صورت میں ساتھ دینا، فالو اَپ کے لئے موجود ہونا اور علاج کے دوران کسی بھی وقت دوا کی تبدیلی کی لچک رکھنا؛ ایسے عوامل تھے جن کی بدولت ہر طرح کی صورت حال میں علاج آگے بڑھتا رہتا تھا۔ ایک اور امتیازی خاصہ جو میں نے آپ میں پایا وہ یہ ہے کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے مریض کے مسائل کے حوالے سے اس کی رائے کو اہمیت دینا ہے۔ علاج کے لیے مریض کو شامل رکھتے ہوئے مشترکہ فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی بھی ایک خاص بات ہے۔ مریض کی ضرورت کے مطابق علاج پلان کیا جاتا ہے؛ سب کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکا جاتا۔ مریضوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اُس کی ذاتی خصوصیات، عادات، پسند نا پسند، اٹھنے بیٹھنے، کھانے پینے، سونے جاگنے الغرض مکمل مزاج کو پیشِ نظر رکھتے ہیں۔ یہ میرے لئے بہت دلچسپ اور حیرت انگیز بات تھی۔
اس مشکل سال کے اختتام پر احساسِ تشکر سے لبریز ہونے کے باوجود میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات و احساسات کی صحیح ترجمانی کر سکیں۔ آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا ہے؛ اس کے لیے شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہے اور میرے احساسات کا اظہار کرنے سے بالکل قاصر۔
اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔۔ مائی ڈئر ڈاکٹر حسین قیصرانی۔۔۔!
—————–
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔
Assalam o Alaikum Dr Kaisrani,
So even though I cannot believe it, it’s been one complete year of seeking your kind guidance regarding my health problems. The whole year was full of challenges regarding health and wellness but I want to pay my gratitude for managing everything so technically all along the way. Also, I want to take a moment to appreciate your efforts in this tough journey of one year. I had so many problems in physical, mental and emotional sphere which were not usual and definitely not easy to manage. I adore your treatment approach a lot because you give respect not only to patient but also to family.
I still remember how sciatica pain of my mother kept bothering me and affecting my health and wellness indirectly. She became your regular patient, got rid of problem for most part and my repeated visit to emergencies, physiotherapists and other consultants became almost zero within few months. Thanks to you for that too because it really affected me so badly for months and months. Thanks to Allah, Homeopathy and thanks to you for your sincere efforts.
Personally, I experienced and explored so many aspects of consultant-client relationship because of rapidly changing symptoms (which were of course due to my rapidly changing circumstances). There were times when I needed cure and then there were times when I needed only situational or emergency based treatment and you managed both of them equally well and with matchless expertise and approach. After understanding the whole picture, you always used to come up with solution. One more amazing thing was instant availability, willingness to understand and readiness to help in times of need. Not giving up on patient when things apparently seem getting out of hands is a trait not many doctors posess.
In this whole year I contacted you so many times but never did I find lack of interest. Your effective communication, attentive listening, patience and tolerance during case taking never makes the patient feel that you are getting irritated. Another impressive thing was treating critical problems on priority basis without delay. I have experienced your dedication, commitment and concern not only for my health issues but also for my mother.
If I look back, the whole treatment approach had been incredibly awesome. Giving essential support in form of counselling as and when needed to your clients to take them out of situational crises, active follow ups and monitoring and having the flexibility to change (homeopathic) remedy when it no longer serves any purpose to the patient …. these were all the things which kept the treatment always moving forward, no matter what the situation used to be. Another impressive thing was the idea of integrated patient care which involved shared decision making (giving respect and regard to client’s opinion about his/her issues) and that too with observing all the requirements of ethical practice. Treatment plans are always tailored to individual patient needs instead of using hard and fast cocktail therapies. This individualized approach addresses problems of patients according to their own personal traits, habits, like and dislikes in general and promises more effective and lasting outcome.
I want to pay my deepest gratitude at the end of this difficult year even though I am still at the loss of words because I feel so overwhelmed that I think “thank you” is such an inadequate and small word for everything that you have done for me this whole year. “Thank you” cannot do justice to it. God bless you for EVERYTHING and especially for being there, my dear Dr. Hussain Kaisrani.
Regards!