انٹرویو، ٹیسٹ اور امتحان کا ڈر – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

ایک محترمہ نے فون پر رابطہ فرمایا کہ اُن کے ادارہ میں نہایت اہم پوسٹ پر ترقی دینے کے لئے سٹاف سے انٹرویو، پریزینٹیشن اور آبزرویشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تین دن بعد میں نے اپنی پریزنٹیشن دینی ہے۔ شروع میں، مَیں بہت پُرجوش تھی کیونکہ ہر کسی کا خیال ہے کہ یہ پوسٹ جیسے میرے ہی لئے مختص ہو چکی ہے۔ مگر جوں جوں دن قریب آتے جا رہے ہیں میری ہمت ساتھ چھوڑتی جا رہی ہے۔ مجھ سے یہ تین دن گزارنا مشکل ہو رہے ہیں۔ بہت زیادہ امکان ہے کہ میں شاید اُس دن جا ہی نہ پاؤں۔
فکرمندی اِس بات کی نہیں ہے کہ مجھے ترقی دی جائے گی یا نہیں بلکہ ڈر اور خوف یہ سوار ہو گیا ہے کہ ہیڈ آفس کی ٹیم میری حالت دیکھ کر جاب سے ہی نکالنے کا فیصلہ کر لے گی۔ اِس لئے میں تقریباً فیصلہ کر چکی ہوں کہ میں کام پر نہیں جاؤں گی۔
تفصیلی کیس لینے پر اندازہ ہوا کہ اُن کو اَور بھی مسائل تھے جیسے شدید کھانسی، بے چینی، بھوک پیاس کی کمی۔ کھانے کے دو نوالے لیتے ہی جیسے بھوک بالکل مِٹ جاتی تھی۔ اپنے کام میں بہت دلچسپی اور جونیئرز کو پیار سے ہر بات سمجھانا لیکن شام کو (پانچ بجے کے قریب) بچوں کو پڑھاتے ہی سخت ڈسٹرب ہو جانا۔ گھر آتے ہی چڑچڑاپن اور غصہ اپنے عروج پر۔ اُن کا خیال تھا کہ دن بھر وہ اتنا مصروف رہتی ہیں کہ اُنہیں اپنی کسی تکلیف کا احساس ہی نہیں ہو پاتا مگر آفس ٹائم سے لے کر سونے (شام 5 سے 9 بجے تک) تک طبیعت بہت ڈسٹرب رہتی ہے۔ پیریڈز (حیض) بھی خاصے ڈسٹرب اور نہ ہونے کے برابر۔ سر درد، کئی قسم کے خوف، ڈر اور فوبیاز مگر سب سے بڑا خوف یہ کہ میں ناکام ہوں، میں کسی کام کی نہیں اور میں کچھ بھی نہیں کر سکتی۔کونسلنگ سیشن کے علاوہ اُن کو ہومیوپیتھک دوا “لائیکوپوڈیم” تجویز کی گئی۔ پریزینٹیشن والے دن معلوم کیا کہ سب کچھ ٹھیک رہا؟ ان کا خوشی سے بھرپور جواب تھا:
“جی ہاں! الحمد للہ۔ میری آبزرویشن 70 منٹ تک جاری رہی۔ میری پرفارمنس اچھی تھی۔ مگر سب سے اہم بات یہ کہ یہ سب سکون سے ہو گیا۔ آپ کا شکریہ!”Joyfully – yes
Alhumdulillah
Had 70 minutes observation today … Did well …. Most importantly, peacefully!!!!Thank you!

———————–
حسین قیصرانی – ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

 

 

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter