دورانِ حمل متلی، قے، سردرد، بلڈپریشر – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

چند ماہ قبل ایک میڈیکل ڈاکٹر (کنسلٹنٹ سرجن صاحبہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا) بغرضِ علاج تشریف لائیں۔ اُنہیں کئی سالوں سے شدید سر درد – میگرین (Migraine) – کی شکایت تھی جس کے لئے وہ ہر ممکن دوائی، ایکسرسائز، یوگا، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کر چکی تھیں۔

تفصیلی کیس لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ اُنہیں حیض / مینسز / پیریڈز (Menses) کے بھی مسائل تھے۔ PCOS / PCOD اور مستقل Bleeding کا مسئلہ اِس کے علاوہ تھا۔ ہر خاندان کی طرح اُنہیں بجا طور پر اولاد کی خواہش بھی تھی جو اَب فکرمندی اور پریشانی میں بدل چکی تھی۔

پروردگار نے کرم فرمایا کہ ہومیوپیتھک علاج سے شدید اور دائمی سر درد کا مسئلہ تو دو ماہ کے اندر مستقلاً ٹھیک ہو گیا تاہم دیگر مسائل ابھی کسی حد تک جاری تھے۔ اُن مسائل کا حل کرنا صحت مندی کے جذبے سے زیادہ اولاد کے حصول کے لئے ہی تھا۔

قصہ مختصر —— پروردگار نے اُنہیں خوشخبری عطا کر دی اور وہ آج کل اُمید سے ہیں۔ دعا کریں کہ پروردگار انہیں صحت مند اور صالح اولاد عطا فرمائے۔ کوئی دو ماہ قبل انہوں نے فون پر بتایا کہ اُن کے پیریڈز لیٹ ہو گئے ہیں، بے حد سستی، تھکن کے ساتھ ساتھ متلی اور قے کی شکایت ہے۔ میں نے چیک اَپ کروانے کا مشورہ دیا-
گائناکالوجسٹ نے تھکن، سستی، متلی اور قے کی وجہ – حمل – کنفرم کر دی۔ الحمد للہ!

شدید متلی، قے اور بلڈپریشر کنٹرول نہیں ہو پا رہا تھا اگرچہ انہوں نے اس کے لئے ایلوپیتھی بھی دوائی لی۔ رمضان کریم کے دن تھے؛ انہوں نے سحری کے وقت رابطہ کیا۔ ہومیوپیتھک دوا سلفر (Sulphur) کی ایک خوراک تجویز کی گئی۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اپنے تمام مسائل میں واضح بہتری کا فیڈبیک دیا جو آپ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
بلڈپریشر کے لئے ہومیوپیتھک دوا کیکٹس (Cactus) لیتی رہی ہیں جو کہ اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ وہ ابھی بھی اپنے تمام مسائل کے لئے ہومیوپیتھک علاج پر انحصار کر رہی ہیں۔

 

(سر درد میگرین (Migraine / Headache) کا فیڈ بیک کچھ عرصہ پہلے کا ہے)۔

 

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔  فون 03002000210

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter