خود اعتمادی کی کمی، جسمانی و دماغی کمزوری، مستقل بے چینی اور بزدلی – کامیاب علاج – فیڈبیک

السلام علیکم
تقریباً ایک مہینہ پہلے، میں نے اپنے بیٹے کا کیس ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کے ساتھ ڈسکس کیا تھا۔ یوں تو بچے کے مسائل کافی زیادہ تھے مگر ذہنی طور پر کمزور ہونا، مستقل اور تکلیف دہ قبض، نیند کے مسائل اور بے چینی، جسمانی کمزوری، لوگوں کے سامنے بات کرنے سے ڈرنا اور اُس کی سخت بزدلی ہمیں ہر وقت پریشان رکھتی تھی۔ڈاکٹر صاحب نے بہت تفصیل اور توجہ کے ساتھ بچے کی ذہنی اور جسمانی علامات کے بارے میں پوچھا اور کافی ٹائم دیا۔ تقریباً ایک ماہ تک علاج جاری رہا۔ الحمد للہ! بچے کے اندر کافی تبدیلیاں آنا شروع ہو چکی ہیں۔ مثلاً
کھانے پینے میں واضح بہتری آنا
سکون کی نیند
شدید قبض کا مسئلہ ٹھیک ہونا

ہمارا بیٹا میٹھی چیزیں کھانا بالکل پسند نہیں کرتا تھا لیکن اب حیرت انگیز طور پر میٹھا کھانا شروع کر دیا ہے۔ رات اب کافی پرسکون گزرتی ہے جب کہ پہلے اس کی نیند میں بے چینی بہت زیادہ ہوتی تھی۔سب سے اہم فائدہ علاج کا یہ ہوا ہے کہ اس کے اندر اعتماد بحال ہونا شروع ہو چکا ہے۔ پچھلے ہفتے سکول میں پیش آنے والے ہونے والا واقعہ ہمارے لیے ناقابلِ یقین ہے۔

علاج سے پہلے بچه اسکول میں سہما اور ڈرا ڈرا رہتا تھا۔ اگر کوئی طالب علم اس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا تو وہ رو دھو کر گھر واپس آتا لیکن اس دن دو لڑکوں سے لڑائی ہوئی اور بجائے رونے کے ان دونوں کی خوب پھینٹی لگائی۔ ظاہر ہے کہ یہ کوئی بہت اچھی بات نہیں ہے لیکن ہمارے لئے ایک حیرت انگیز ضرور تھی کہ ہمارا بیٹا اتنا بہادر کیسے ہو گیا۔

میرے بیٹے کا علاج ابھی جاری ہے۔ اس میں یہ تبدیلیاں دیکھ کر مجھے خواہش پیدا ہوئی کہ والدین کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کروں۔ اگر کسی بچے میں خود اعتمادی کی کمی ہو یا اس کا کوئی جذباتی اور نفسیاتی مسئلہ حل نہ ہو رہا ہو تو ڈاکٹر قیصرانی صاحب سے کیس ڈسکس کریں کیوں کہ یہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ سائیکوتھراپسٹ بھی ہیں۔

آخر میں ڈاکٹر صاحب کا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کروں گا کہ میرے اس فیڈبیک کو شائع کر دیں تاکہ فکرمند والدین کو امید کی کرن دکھائی دے سکے۔ شکریہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter