Dr Hussain Kaisrani – A Psychotherapist and homeopathic doctor review

آپ کے کام اور اپنے مریضوں کے ساتھ آپ کی خلوص نیت کے لیے میری دلی دعائیں قبول فرمائیں۔

میں کچھ دنوں سے یہ بات آپ کو بتاتے بتاتے رہ جاتی ہوں کہ اگلے دو مہینے علاج جاری نہیں رکھ پاؤں گی، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ سمجھ جایا کرتے ہیں۔

آپ کے ساتھ علاج کا سفر واقعی ہی ایک دلچسپ داستان ہے۔ کئی سال پہلے جب میں مشکل حالات سے گزر رہی تھی تو آپ اللہ کی طرف سے ایک تحفے کی طرح میری زندگی میں آئے۔ پھر تقریباً دس ماہ پہلے جب آپ سے دوبارہ رابطہ کیا، اس وقت میں زندگی کے ایسے کرب ناک موڑ پر کھڑی تھی جس کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتی۔ الحمد للہ، آپ کے علاج کی وجہ سے میں نہ صرف جی سکی بلکہ سوچ بھی سکی اور آگے بھی بڑھ پائی۔

میرے شوہر کہتے ہیں کہ یہ میں تھی جس نے انہیں نیا کیریئر شروع کرنے کی ہمت دی ۔۔ ڈاکٹر صاحب! مگر میں جانتی ہوں کہ میرے پیچھے آپ تھے اور آپ کا علاج۔ دوا کی ایک چھوٹی سی گولی، لیکن وہ جادو کر دیا کرتی ہے۔ دل سے شکریہ۔

اگلے دو مہینوں کے لیے سلسلہ جاری نہیں رہ سکے گا۔ دل میں مکمل یقین ضرور ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی، آپ موجود ہوں گے۔

اللہ آپ کو صحت والی لمبی عمر دے۔ آپ ایسے ہی اپنا کام کرتے رہیں۔بے شمار لوگوں کی امیدیں زندہ کرتے رہیں۔ آپ بہترین، مخلص اور نایاب انسان ہیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ڈاکٹر صاحب۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top