ہومیوپیتھی علاج اور ہومیوپیتھک ادویات کیسے کام کرتی ہیں – ایک مثال (حسین قیصرانی)۔
ایک کلائنٹ کا خوشی سے بھرپور فون موصول ہوا: “سر! آپ کے علاج سے، سالوں بعد میرا کان کُھل گیا ہے۔ میں نے آج پہلی بار موبائیل فون بھی بائیں کان کو ہی لگایا ہوا ہے اور مجھے سننے میں ذرا سی بھی دِقت نہیں ہے آج”۔“پچھلے ماہ جب آپ کا تفصیلی کیس انٹرویو لیا تھا تو اُس میں کان کی خرابی کا تو کوئی ذکر ہی نہیں آیا تھا۔ آپ نے تو ناخنوں کی خرابی، ہاتھوں کا سُن ہوجانا، بے اِنتہا خارش کے دَوروں، میوزک کی عدم برداشت، بے چینی اور بے آرامی کے شدید حملوں، منہ کی خشکی …
ہومیوپیتھک پریکٹس اور کیس ٹیکنگ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
میں آپ سے مخاطب ہوں، آپ جو ابھی اس فیلڈ میں کم تجربہ رکھتے یا ابھی سٹوڈنٹس ہیں اور عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔ آپ کے پاس ابھی انتخاب کا موقع ہے۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں اگر آپ نے اس فیلڈ میں رہنا ہے، سنجیدہ پریکٹس کرنی ہے، نیک نامی کمانا ہے تو پھر آپ کو کچھ اصول و قوانین اپنانا ہوں گے، ان کی پابندی کرنا ہو گی۔ کیونکہ کائنات خود اصول و قوانین کی پابند ہے اور جو اس کے بنائے ہوئے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے خسارے میں رہتا ہے۔ …
Homeopathic Case Taking and Understanding the Key Symptoms of Homeopathic Remedies – Urdu – Hussain Kaisrani
بہت سے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کتابیں آپ کے زیرِ مطالعہ رہی ہوں گی۔ مطالعہ کرنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان کی لکھی ہوئی سب باتیں تسلیم کر لینا ضروری نہیں ہوتا۔ خاص طور پر ایسے میٹریا میڈیکا ہم دیکھتے ہیں کہ اہم ادویات کے خواص انہوں نے کئی کئی صفحات میں بیان کئے ہیں۔ آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ان طول طویل تحریروں کو پڑھ کر ذہن اُلجھ جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن نہیں کہ ان کو یاد رکھا جا سکے۔ مثال کے طور پر ایک نامور ڈاکٹر کی کتاب میں صرف اکونائٹ دوا کا …
Select your homeopathic remedy carefully with open mind – Urdu
(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ) بعض دوائیں کسی ایک علامت کے لئے اتنی معروف ہیں کہ سوائے اس ایک دوا کے دوسری کوئی دوا ذہن میں آتی ہی نہیں۔ لہٰذا اکثر ساتھی، جو ریپرٹری دیکھنے یا میٹریامیڈیکا کا گہرا مطالعہ کرنے کا تکلف نہیں کرتے، وہی معروف دوا تجویز کر دیتے ہیں۔ آگے مریض کی قسمت۔ اگر انتخاب درست ہوا تو ستے خیراں ورنہ Suppression کو تو کوئی ڈر نہیں ؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ ذیل میں ہم چند دواؤں پر بات کرتے ہیں۔ ساری مثالیں SYNTHESIS انتخاب کی گئی ہیں۔ منہ خشک ہونا اس علامت پر سیکنڈ ایئر …
بیلاڈونا Belladonna
بیلاڈونا Belladonna اس دوا کا زیادہ تر اثر دموی اورصفراوی مزاج والے مریضوں پر ہوتا ہے۔ ایسے مریض بحالتِ صحت خوش مزاج اور ہنس مُکھ ہوا کرتے ہیں لیکن جب بیمار ہوں تو وہ تند مزاج ہو جاتے ہیں اور اکثر ہذیان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان کو تشنج کا ڈر لگا رہتا ہے۔ ایسے مریض ہوا کے جھونکے سے ڈر جاتے ہیں اور کھلی ہوا میں بیٹھنے اور سر کے بال کٹوانے سے ان کو فوراً سردی لگ جاتی ہے۔ دردیں فوراً ہی تیز ہو جاتی ہیں اور پھر اسی تیزی سے معدوم بھی ہوجاتی ہیں یعنی دردیں …
ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa
ایلیم سیپا Allium Cepa دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف ” بورک میٹریا میڈیکا ” کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔ ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو …
ہومیوپیتھی: تعریف و تعارف
ہومیوپیتھی دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ہومیو کے معنی مشابہ یا بالمثل کے ہیں اور پیتھی کے معنی بیماری کے ہیں یعنی کہ بالمثل ادویات سے علاج۔ اس طریقۂ علاج میں مریض کا علاج ان ادویات سے کیا جاتا ہے جن ادویات کے اندر مرض جیسی علامات پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ ان ادویات کو پہلے تندرست جسم پر آزمایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نقلی مرض جیسی علامات تندرست جسم میں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اب اس نقلی بیمار جسم کو اسی دوائی کی بہت ہلکی سی خوراک دینے سے مرض ختم ہو …