بالوں کے مسائل ۔ بال گرنا، سفید، خشکی اور ڈینڈرف ۔ ہومیوپیتھک دوائیں ۔ حسین قیصرانی

 

 

بال گرنا آج کل اتنا عام ہے کہ تقریباً ہر دوسرا انسان بالخصوص ہر دوسری خاتون اس مسئلے کا شکار ہے۔ یہ علامت عام طور پر بالوں کو اپنی غذائیت نہ ملنے کے سبب پیدا ہوتی ہے۔ سر میں خشکی، سکری اور بفہ (Dandruff) پیدا ہونے سے بھی بال گرنے لگتے ہیں۔ مستقل خارش، کھجلی اور جلد کی بیماریاں بھی بال گرنے کا سبب بنتی ہیں۔ بعض مرض مثلا ٹائیفائڈ بخار یا کینسر کیموتھراپی کے بعد بھی سر بلکہ تمام بدن کے بال گر سکتے ہیں۔

بال گرنے کا کامیاب، صحیح اور مستقل علاج تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب اس کے پیچھے جاری سبب یا وجہ کو ڈھونڈ کر سمجھا اور حل کیا جائے۔

 

 

بالوں کے گرنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم پاکستان کے ماحول اور کلچر میں جو عام دیکھی ہیں وہ یہ ہیں: ڈپریشن، انگزائٹی، ٹینشن، نزلہ زکام الرجی، دوائیوں کا لمبا استعمال، جذبات کو سپریس کرنا، بہت زیادہ حساسیت، شدید غم دکھ میں ہونا یا گزرنا، نوجوانی کی غلط کاریاں، مینوپاز، تھائیرائیڈ کے مسائل، مستقل سر درد، میگرین، ہارمون کی خرابی، لیکوریا، نیند کی کمی، حمل، بچے کی پیدائش اور دودھ پلانے کے دوران۔بال گرنے یا مردوں میں گنجہ پن کا سبب موروثی مزاج بھی ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھی حوالہ سے زیادہ تر آتشکی مزاج (Syphilitic Miasm) یا میازم ہوتا ہے۔ سر کے بالوں کا صفایا ہو جائے، بالچر یا ایلوپیشیا (Alopecia areata) تو بھی یہی مزاج ہوتا ہے۔بال قبل از وقت سفید ہونے کی شکائت بھی بہت زیادہ ہے۔ عین جوانی میں ہی بچوں بچیوں کے بال سفید ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ عام طور پر پڑھائی اور امتحانوں کا بہت زیادہ پریشر اور انزائٹی ہوتا ہے۔ موجودہ پیچیدہ اور ہیجانی زندگی کے تھپیڑوں نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی بدحواس کر رکھا ہے۔ صحت کا مجموعی زوال بڑی جلدی اور تیزی سے ہو رہا ہے۔
زندگی کی اس تیز رفتاری کے تقاضے پورے کرنے کی دوڑ نے جہاں آرام سکون، خوراک اور نیند سب کچھ ڈسٹرب ہوتا ہے تو بال گرنا یا وقت سے پہلے سفید ہونا قدرتی بات ہے۔ مقابلے (Competition) کی دوڑ بھاگ، کمپیوٹر، موبائیل، سکول، ٹیوشن اور اکیڈیمیوں کے طوفان کو روکا تو نہیں جا سکتا؛ اس کے اثرات کا علاج ہو سکتا ہے۔

ہومیوپیتھی میں ایک سو ستر (170) سے زائد دوائیاں بال گرنے، گنجے پن یا بال سفید ہونے کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی تفصیل نیچے درج ہے۔ چوں کہ ہر مریض مختلف ہے، اس لئے اُس کے مسائل اور تکالیف بھی مختلف ہیں۔ مریض کی ذاتی و فیملی ہسٹری اور زندگی کے معاملات و معمولات کو سمجھ کر ہی ہومیوپیتھک دوا، پوٹینسی اور خوراک (Homeopathic Medicine, Potency & dose) کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ نیٹ پر سرچ کر کے دوائیاں لینے یا ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے گرتے بالوں یا بال لمبے کرنے کے نسخے، ٹوٹکے اور دوائیاں پوچھنے سے فائدہ ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں البتہ نقصان ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ چار پانچ ماہ باقاعدہ علاج کرنے سے ہی فائدہ ہو پاتا ہے کیوں کہ اس طرح اندرونی صحت بہتر کر کے بال اگانے پر کام کیا جاتا ہے۔

میرے تجربہ میں مندرجہ ذیل دوائیاں کافی مفید ثابت ہوئی ہیں۔ یہ ساری دوائیاں بہت ہی گہرا اور دور تک اثر کرنے والی ہیں۔ ایک وقت میں ایک دوا کا استعمال ہومیوپیتھی میں اہم ترین اصول ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تفصیلی انٹرویو کے بعد مریض کو اُس کی مزاجی دوا (CONSTITUTIONAL REMEDY) دینے ہی ایسے مسائل میں بہت جلدی اور واضح رزلٹ ملتے ہیں۔ ڈاکٹر (Homeopathic  Doctor) کے مشورہ کے بغیر استعمال کرنا مجموعی صحت کے لئے نقصان دہ سکتا ہے۔ علاج کے لئے تفصیلی کیس ڈسکس کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اکثر اوقات تیل یا ٹانک (Tonic) کی مالش ساتھ کرنے کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔

خشکی، سکری اور بفہ سے بال گریں: فلورک ایسڈ (FLUORICUM   ACIDUM) آرسینک البم (Arsenic Album)۔
بال تیزی سے، یکدم اور زیادہ گریں: فاسفورس (PHOSPHORUS)۔
سر کے ساتھ ستھ سارے بدن کے بال بھی گرنے لگیں یا گر جائیں: فاسفورس یا سفلینم
بال جسم پر بہت زیادہ ہوں یا لڑکیوں کے چہروں یا جسم پر ہوں مگر سر کے بال گرنے لگ جائیں: تھوجا (PHOSPHORICUM ACIDUM) یا میڈورینم (MEDORRHINUM)۔
غم، پریشانی، شدید دکھ یا دھوکہ بال گرنے کا سبب بنا ہو: اگناشیا (ٰIGNATIA AMMARA)، فاسفورک ایسڈ (PHOSPHORICUM ACIDUM)، نیٹرم میور (NATRUM MURIATICUM)۔
بالچر (Alopecia areata): فلورک ایسڈ (FLUORICUM ACIDUM)، برائٹا کارب (BARYTA CARBONICUM)، فاسفورس (PHOSPHORUS)، لائیکوپوڈیم (LYCOPODIUM CLAVATUM)۔
کسی وجہ کے بغیر قبل از وقت سفید ہو جائیں: فاسفورک ایسڈ (PHOSPHORICUM  ACIDUM)، سفلینم (SYPHILINUM)، کارسی نوسن (CARCINOSINUM)۔
بالوں کے سرے پھٹ کر دو ہونے لگیں یعنی بال دو منہ والے ہونے لگیں: تھوجا (THUJA   OCCIDENTALIS)۔
بال الجھے ہوئے (Tangled) (بال آلجھ جائیں تو گچھے سے بن جاتے ہیں اور کنگھی برش کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے): میڈورینم (MEDORRHINUM)۔ ٹیوبرکیولینم (TUBERCULINUM  BOVINUM  KENT)۔
داڑھی کے بال جلدی سفید ہوں: لائکوپوڈیم (LYCOPODIUM  CLAVATUM)۔
داڑھی مونچھوں کے بال بہت گرتے ہوں: لائکوپوڈیم (LYCOPODIUM CLAVATUM)، برائٹا کارب (BARYTA CARBONICUM)۔

==================
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Top  Homeopathic  Medicines  for  the  best  Treatment  of  Hair fall

HEAD – HAIR – falling (170)
abrot. ail. all-c. all-s. alum. alum-p. am-c. Am-m. Ambr. Ant-c. ant-t. anthraco. apis arge-pl. arn. Ars. ars-i. ars-s-f. art-v. Arund. asc-t. AUR. aur-ar. Aur-m. aur-m-n. aur-s. bac. BAR-C. bar-s. bell. Borx. bov. brass-n-o. bry. bufo Calc. calc-i. Calc-p. calc-s. calc-sil. Canth. Carb-an. CARB-V. CARBN-S. carl. caust. cean. cere-b. Chel. chin. chlol. chrysar. cinch. colch. Con. cop. crot-c. crot-h. cupr-s. cycl. des-ac. dulc. Elaps Ferr. ferr-ar. ferr-m. ferr-ma. ferr-p. FL-AC. Form. gink-b. glon. GRAPH. hell. hell-f. Hep. hipp. hippoz. hyper. Ign. iod. jab. kali-ar. Kali-bi. KALI-C. kali-i. kali-n. kali-p. KALI-S. kali-sil. kreos. lac-e. LACH. lap-la. lepr. lob. LYC. Mag-c. manc. med. Merc. Merc-c. Mez. moni. morg-g. morg-p. naja nat-c. NAT-M. nat-p. nat-sil. NIT-AC. nuph. oena. ol-j. op. osm. par. ped. Petr. Ph-ac. PHOS. pilo. pitu-p. pix plb. plut-n. podo. psor. rein. rhus-t. rhus-v. rosm. sabin. sanic. sarr. sars. sec. Sel. SEP. SIL. sphing. spira. Staph. streptoc. stront-c. stry-ar. sul-ac. sul-i. SULPH. syc. syph. tab. tax. tep. test. thal. thal-act. thal-met. THUJ. thyr. tub. ust. v-a-b. vesp. vinc. wies. x-ray Zinc. zinc-p.

0 0 votes
Article Rating
Picture of kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter