میں اتنی جلدی کیسے تبدیل ہو گئی – فیڈبیک (حسین قیصرانی)

یہ فیڈبیک ہے میری ایک نئی آن لائن کلائنٹ کا۔ انہیں ہومیوپیتھک علاج شروع کئے ابھی صرف دوسرا دن ہے۔

اِن کے مسائل کی تفصیل طول طویل ہے لیکن اہم ترین میں سے ایک یہ کہ اُنہیں غصہ بہت زیادہ آتا ہے۔ ہر وقت چڑچڑی، آوازار اور پریشان رہتی ہیں۔ پیاس بہت کم لگتی ہے اور بھوک نسبتاً زیادہ۔ ان حالات میں معدے کا خراب ہونا بنتا ہے سو وہ خراب ہے۔ نیند بھی ڈسٹرب ہے، منفی اور پریشان کُن سوچوں نے جیسے گھر ہی ان کے ہاں بنا چھوڑا ہے۔

محترمہ ایک گورنمنٹ ادارے میں کام کرتی ہیں جہاں دوسری کولیگ بھی موجود ہوتی ہیں۔ ویسے تو کوئی نہ کوئی بات اُن میں سے کر ہی دیتا ہے جس سے اِنہیں رات گئے تک وہ بات رہ رہ کر یاد آتی رہتی ہے اور پریشانی رہتی ہے کہ میں نے اُن کو جواب کیوں نہ دیا۔

اگر کوئی براہِ راست بات نہ بھی ہو تو بھی اُن کے دیکھنے اور آپس میں باتیں کرنے سے میری کلائنٹ کو یہی جھلکتا ہے کہ وہ اِن ہی کے متعلق بلکہ خلاف بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ کُڑھتی رہتی ہیں لیکن کچھ کہہ نہیں پاتیں۔ یہی معاملہ گھر اور رشتہ داروں کے ساتھ بھی چلتا ہے۔

کل تو اِن کو یہ فکر ستائے جا رہی تھی کہ کسی بات پر پریشانی اور غصہ کیوں نہیں آ رہا۔ آج یہ کیفیت لاحق رہی کہ وہ اتنی جلدی ٹھیک کیسے ہو گئیں۔

آج کے فیڈبیک میں یہ بات دلچسپ تھی کہ اُن کی کولیگز نے حسبِ معمول انہیں کچھ کہا۔

میں نے پوچھا: ” جب انہوں نے کچھ کہا یا کیا تو آپ کی پریشانی اُتنی ہی تھی کہ جیسے پہلے ہوتی تھی یا آپ نے مختلف اندازسے معاملے کو نمٹایا”۔

انہوں نے بتایا: میرا ریسپانس مختلف تھا۔ میں نے کہا کہ میں علاج کروا رہی ہوں آپ لوگ بس دعا کریں ۔۔۔۔۔۔۔ پھر اُس کے بعد میں نے اس بات کو نہیں سوچا۔ پہلے تو مَیں کڑھتی جلتی رہتی تھی۔
میری آفس انچارج پہلے کسی بات پر توہین / اِنسلٹ کر دیتی تھیں تو بہت بُرا لگتا تھا اور میں غصے میں آپے سے باہر ہو جاتی تھی مگر اُن کو کوئی جواب نہیں دے پاتی تھی ۔۔۔۔۔۔ پر آج میں نے اُن کی بھی میٹھی میٹھی کر دی۔

مگر اب اِس بات کی فکر کھائے جا رہی ہے کہ میں ایک دم سے کیسے تبدیل ہو گئی اتنی جلدی؟

— حسین قیصرانی – ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔


different trah se hi deal kia k men medicine ly rhi hu ap log bs dua kren ….phr usk bad mn ne is bat ko nai socha pehly mn jlti rehti thi

head pehly kisi bat pe insult kr deti thin to bht bura lgta tha mn ghussy mn out of cntrol ho jati thi r koi jwab nai deti thi unko…pr aj mn ne unki bhi meethi meethi kr di

but is bat ki tension hy k ek dam se kesy mn change ho skti hu itni jldi۔

 

 

0 0 votes
Article Rating
kaisrani

kaisrani

Leave a Reply

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Sign up for our Newsletter