(کمپوزنگ اور رواں اردو ترجمہ: محترمہ مہرالنسا)
عنبرین سہیل میرا نام ہے اور میرا تعلق گوجرانوالہ کینٹ سے ہے۔ پچھلے چار سال سے ڈاکٹر حسین قیصرانی کی آن لائن کلائنٹ ہوں۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں مسلسل ان کے زیر علاج ہوں۔ آخری بار مجھے دوا کی ضرورت چھ ماہ پہلے پیش آئی تھی۔ میرے بچے بھی ان کے زیر علاج رہے ہیں۔
جب 2014 میں، میں نے ان سے رابطہ کیا تو میرا بیٹا کانچ نکلنے (prolapse of rectum / Rectal prolapse) کے مسئلے کا شکار تھا۔ میں بہت پریشان تھی کیونکہ ایک لمبے عرصے سے علاج کروانے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔ یہ بات اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہت بری طرح متاثر کر رہی تھی۔ میں نے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج شروع کیا اور کرشماتی طور پر میرا بیٹا صرف ایک ہفتے میں ہی صحت یاب ہو گیا۔ ایسے کئی واقعات میں سے یہ صرف ایک مثال ہے۔
اگر اپنی شخصیت کا جائزہ لوں تو یقینی طور پر اب میں جسمانی اور ذہنی طور پر بہت بہتر ہوں۔ جب میں نے علاج کروانا شروع کیا تو بہت زیادہ مسائل کا شکار تھی۔ جیسے انگزائٹی anxiety، انجانے ڈر اور خوف fears & phobias ، موسم کے حوالے سے خوف، بادلوں کی گرج thundering بجلی کی چمک flashing & bolting ، عدم تحفظ کا احساس feeling of insecurity ،غصہ پر قابو نہ رہنا anger management وغیرہ۔
ان مسائل کے علاوہ مجھے شدید سر درد یعنی میگرین / شقیقہ Migraine / severe headache رہتا تھا۔ یہ اب %90 ٹھیک ہے۔ میں ایک الجھی ہوئی شخصیت کی مالک تھی جو اپنے مسائل کسی کو بتانا پسند نہیں کرتی تھی لیکن ہومیوپیتھک علاج homeopathic treatment سے میں بتدریج بہتر ہوتی چلی گئی۔ ڈاکٹر حسین قیصرانی نے مجھے اپنی قابلیت کو پہچاننے میں مدد دی اور مجھے مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل ہونے کی ترغیب دلائی۔ میں ایک ہاؤس وائف تھی لیکن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میں نے ایک انسٹیٹیوٹ میں جاب کر لی جس نے مجھے میری پیچیدہ شخصیت complex personality کو نکھارنے میں مدد دی۔ آج میں زندگی سے بھرپور ایک کامیاب خاتون ہوں۔ میں دل سے ڈاکٹر حسین قیصرانی کی قدر کرتی ہوں کہ ان کی دی گئی دوا اور غیر محسوس انداز میں دی گئی سائیکوتھراپی psychotherapy کی بدولت میں ذہنی سکون سے بھرپور ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں۔
میں نے اپنے اندر جو سب سے بڑی تبدیلی محسوس کی ہے وہ لوگوں کے منفی رویوں کو نظر انداز کرنے کی اہلیت تھی۔ اب کسی بھی قسم کے حالات میں میرےرویے میں ٹھہراؤ رہتا ہے۔ میں مثبت انداز میں معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہ سب ڈاکٹر حسین قیصرانی کے علاج سے ممکن ہوا ہے۔
ڈاکٹر صاحب ایک تجربہ کار، اعلیٰ تعلیم یافتہ، قابل، ذہین، مددگار، نرم مزاج انسان ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ ایک صابر ڈاکٹر ہیں جو اپنے مشورے دینے کی بجائے آپ کی بات تحمل سے سنتے ہیں۔ ان کی ایک اور خوبی ان کی ہمہ وقت دستیابی ہے۔ میں اکثر بچوں کی خراب طبیعت کا میسیج کرتی تو مجھے فوراً جواب آتا اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ بار بار بچوں کی طبیعت کے بارے میں پوچھتے تھے۔
صرف میں نے ہی نہیں، میری دو بہنوں، بھانجھیوں اور کچھ اور لوگوں نے بھی میرے کہنے پر ڈاکٹر صاحب سے علاج کروایا اور وہ سب ان کے علاج سے بے حد مطمئن ہیں۔ میں لوگوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ اپنے مسائل کے لیے ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کریں۔ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ آپ کو کسی کلینک پر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ فون پر ہی اپنا کیس ڈسکس کر سکتے ہیں اور اگلے دن دوا آپ کے گھر پہنچ جاتی ہے۔ یہ ہماری صحت کے مسائل کا بہترین حل ہے۔
اگر میں ماضی کے جھروکوں میں دیکھوں تو ہم بہت سے کھانوں سے پرہیز کرتے تھے۔ اگر کبھی پرہیز نہ کرتے تو بیمار ہو جاتے کیونکہ ہمارے فیملی ڈاکٹر نے اللّٰہ کی بہت سی نعمتیں منع کر رکھی تھیں۔ جب ہم نے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے علاج کروانا شروع کیا تو ہم نے وہ سب کھانا شروع کیا جو ہم پچھلے دس سالوں سے نہیں کھا رہے تھے ۔۔۔ جی ہاں! دس سالوں سے۔۔
پچھلے چار سالوں سے مجھے اپنے یا اپنے بچوں کے لئے کسی ایلوپیتھک ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور یہ اللّٰہ کا بہت خاص کرم ہے۔
اگر آپ ہومیوپیتھی homeopathy پر یقین رکھتے ہیں تو میں آپ کو پورے اعتماد کے ساتھ ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ حسین قیصرانی سے علاج کروانے کا مشورہ دوں گی۔ بلاشبہ وہ بہت سی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
⬅️ وہ اپنے کلائنٹ کی عزت کرتے ہیں قطع نظر اس بات کے کہ کلائنٹ کون ہے ۔۔۔ بیمار ہے یا تندرست۔۔۔
⬅️ ضرورت پڑنے پر مریض اور اس کی فیملی کا ساتھ دیتے ہیں۔
⬅️ بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ صحت کی بہتری کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔
⬅️ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق دوسروں کے انفرادی اوصاف اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی کو اپنا کرعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
⬅️ ہمیشہ مہذب سوالات کرتے ہیں۔ دوسروں کو بولنے کا موقع دیتے ہیں اور خود سنتے ہیں۔
⬅️ ہمیشہ غیر جانبدارانہ رائے دیتے ہیں۔ مریضوں کو اپنی صحت کے مسائل کے متعلق فیصلہ سازی میں شامل کرتے ہیں۔ بہت احتیاط سے تشخیص کرتے ہیں اور ہر صورتحال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
⬅️ اپنے مریضوں کے ممکنہ مسائل کو پیش نظر رکھتے ہیں۔ صحت کے مسائل میں بہترین مشیر کا کام سر انجام دیتے ہیں اور دوسروں سے سیکھنے میں عار محسوس نہیں کرتے خواہ وہ کسی بھی رتبے، کردار اور عمر سے تعلق رکھتے ہوں۔
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔
—————-
محترمہ عنبرین سہیل کا ریویو اُن کے اپنے الفاظ میں:
My name is Mrs Ambreen Sohail from Gujranwala Cantt. I’m an online client (as he avoids to use the word patient) of Hussain Kaisrani – Classical Homeopathy Consultant for last 4 years. It doesn’t mean at all that I am constantly taking medicines from him. I took my last medicine some six months ago. My two children remained under his treatment.
When I started consulting with him in 2014, my four years son was suffering prolapse of rectum. I was very worried, as he had been taking medicine for quite a time but of no use. It was affecting his physical and mental health badly. I happened to talk to Homeopathic Doctor Hussain Kaisrani about it. He started my son’s treatment and miraculously my son got cure just in a week. That’s only one example.
If I view myself as his client, I’m surely a changed person physically as well as mentally. When I started taking medicine from him I was suffering anxiety, different kind of phobias which were related to weather like thundering, bolting flashing of light, feelings of insecurity, exertion and anger management. I had severe headache problem (that is 90% cured now). I used to be a complex introvert lady who didn’t want to have pity matters out even. But with homeopathic remedies and psychotherapy I started becoming better and better. He incited me to discover my potential and suggested me to involve myself in positive activities (I was a house wife by then). I joined an institute for acknowledging my potential that really helped me to overcome my complex personality. Today, Alhumdulillah, I’m a successful woman with a very positive aptitude for my life. I really appreciate Doctor Kaisrani that with his suggested medicines and psychotherapy (which he does without letting you know) I am a healthy happy soul with peace of mind. The big change, which I feel, is my being indifferent to people’s negative approach. Whatever the matter is I feel composed and try to handle it with great positivity and that is all because of that honest treatment which I have been given.
He is an experienced, educated, capable, rational, gentle, scholary, co-operative, polite and most importantly a very patient doctor who always prefers to listen you instead of compelling his suggestions. His another quality is availability. I use to text him about children’s bad condition and he responds me immediately. That’s not all, he asks again and again about their current condition.
I’m not the only one who got cure but my two sisters, my nieces and some other people of my acquaintance also got cured by his treatment. All of them are very satisfied with the best treatment and they do recommend others to contact him for their medical problems. It is really a blessing that you need not to visit his Establishment / Clinic necessarily as a case could be discussed through email and phone and medicine is delivered at our doorstep on next working day. It is the best possible solution of our health issues.
If I take a flash back, we were bound to eat some specific things and if we ever tried to get overcome it we simply got ill because our previous doctor had washed our brains in such a way. The blessing of God were restricted and we used to follow him religiously. When we started treatment from Dr Hussain Kaisrani we started eating all that stuff which was prohibited since decades (yes, decades).
For last four years, I haven’t visited any allopathic doctor for any kind of problem and that is a big blessing.
If you believe in homeopathy or in search of homeopathic doctor, I would recommend you Hussain Kaisrani of Homeopathic Consultancy Lahore with full confidence. He is a multi-talented who;
Respect people, healthy or ill, regardless of who they are
Support patients and their loved ones when and where they are needed
Promote health as well as treat disease
Embrace the power of information and communication technologies to support people with the best available information, while respecting their individual values and preferences
Always ask courteous questions, let people talk, and listen to them carefully
Give unbiased advice, let people participate actively in all decisions related to their health and health care, assess each situation carefully, and help whatever the situation
Use evidence as a tool, not as a determinant of practice; humbly accept death as an important part of life; and help people make the best possible arrangements when death is close
Work cooperatively with other members of the healthcare team
Be proactive advocates for their patients, mentors for other health professionals, and ready to learn from others, regardless of their age, role, or status
—————–
https://www.facebook.com/hussain.kaisrani/