ہومیوپیتھی دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ہومیو کے معنی مشابہ یا بالمثل کے ہیں اور پیتھی کے معنی بیماری کے ہیں یعنی کہ بالمثل
ادویات سے علاج۔
اس طریقۂ علاج میں مریض کا علاج ان ادویات سے کیا جاتا ہے جن ادویات کے اندر مرض جیسی علامات پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔
ان ادویات کو پہلے تندرست جسم پر آزمایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نقلی مرض جیسی علامات تندرست جسم میں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اب اس نقلی بیمار جسم کو اسی دوائی کی بہت ہلکی سی خوراک دینے سے مرض ختم ہو جائے گا۔
یعنی کہ تندرست جسم زیادہ مقدار میں دوائی استعمال کرے گا تو وہ دوائی ایک نقلی مرض تندرست جسم میں پیدا کر دے گی۔ اس کے بعد اس ہی دوائی کی بہت تھوڑی مقدار لینے سے مرض کی علامات ختم ہو جاتی ہیں اور جسم تندرست ہو جاتا ہے۔
:ہومیوپیتھی کی بنیاد ایک اصول پر قائم ہےجو مندرجہ ذیل ہے
تمام ادویات میں ایک نقلی بیماری پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ ( دوائی کے مکمل اثرات دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے تندرست جسم پر تجربہ کر لیا جائے۔) بیماری کو دور کرنے کے لیے ایسی دوائی استعمال کی جائے جس کی علامات بیماری کی علامات سے پوری پوری مشابہ ہوں مگر یہ بات ضرور یاد رکھئے کہ مریض کو دوائی کی جو مقدار دی جائے وہ اس مقدار خوراک سے بہت کم ہو گی جس کے استعمال سے بیماری پیدا ہو یا ہو سکتی ہو۔