جگر کے امراض، اہم علامات، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی۔
جگر (Liver) کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ (Gallbladder) کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر …