آئی بی ایس اور پینک اٹیک سے مکمل شفا — ڈاکٹر حسین قیصرانی سے ہومیوپیتھی علاج

میں فرانس کے شہر پیرس میں رہتا ہوں۔ زندگی بہت مصروف ہے، اور اس مصروفیت میں صحیح علاج ڈھونڈنا میرے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرے گھر والوں نے پاکستان سے مجھے ڈاکٹر حسین قیصرانی کے بارے میں بتایا، جو بحریہ ٹاؤن لاہور، پاکستان سے پوری دنیا میں آن لائن  علاج کرتے ہیں۔

میری بیماریاں

میری زندگی مصبیت ہو چکی تھی۔ میں تین بڑے مسئلوں میں گھری ہوا  تھا:

  • چڑچڑی آنت کا سنڈروم (Irritable Bowel Syndrome – IBS)
  • ہیلتھ اینزائٹی یعنی صحت کے بارے میں ضرورت سے زیادہ فکر (Health Anxiety)
  • خوف ڈر، وہم وسوے کے  دورے (Panic Attacks)

میں نے کئی سپیشلسٹ  ڈاکٹروں سے IBS کا علاج کروایا، مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ شاید اس کی وجہ ہیلی کوبیکٹر پائلوری انفیکشن (H. Pylori Infection) تھا، یا پھر میرا ذہن ضرورت سے زیادہ سوچتا رہتا تھا۔

ناامیدی سے امید کی طرف

جب مجھے کہیں سے شفا نہ ملی تو میں نے ہمت کر کے ڈاکٹر حسین قیصرانی سے ہومیوپیتھک علاج شروع کیا۔

پہلے دو مہینے میں IBS میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوا، لیکن ایک معجزے جیسی بات یہ ہوئی کہ  میرے پینک اٹیک مکمل طور پرکنٹرول ہوگئے۔ میں نے انٹرنیٹ پر بار بار اپنی بیماری کے بارے میں سرچ کرنا اور ضرورت سے زیادہ سوچنا بھی چھوڑ دیا۔

چوتھے مہینے تک، اللہ کے فضل سے میرا IBS مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا۔

مکمل شفا کا سفر

ڈاکٹر قیصرانی نے صرف IBS اور انزائٹی سے ہی نجات نہیں دلائی بلکہ میرے کئی اور مسائل کو بھی حل کیا۔

آٹھ ماہ کے علاج کے بعد آج میں مکمل طور پر دوائیوں سے آزاد ہوں۔ دوبارہ اپنی نارمل، صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آیا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے، بہت بہت شکر ہے۔


  1. چڑچڑی آنت کا سنڈروم (IBS)
  2. ہیلی کوبیکٹر پائلوری انفیکشن (H. Pylori)
  3. ہیلتھ اینزائٹی / وہمی مرض (Health Anxiety  /  Illness Anxiety Disorder)
  4. خوف و ہراس کے دورے (Panic Attacks)
  5. انگزائٹی  کا مرض (Generalised Anxiety Disorder   GAD)
  6. زیادہ سوچنا اور وسوسے (Overthinking   /  OCD-like Thoughts)
  7. ڈپریشن  (Depression)
  8. بے خوابی (Insomnia)
  9. تیزابیت اور معدے کی جلن (Acidity  /  GERD)
  10. قبض (Constipation)
  11. ہاضمے کی خرابی (Indigestion)
  12. پیٹ میں گیس اور اپھارہ (Bloating & Gas)
  13. دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا (Palpitations)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top