گلہڑ گائٹر – تھائیرائیڈزم – GOITRE
گلے کے اندر تالو کے نزدیک حلق کی طرف ایک چھوٹا سا غدود ہے جو انسانی صحت کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ سارے جسم کی پرورش کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ غدود اگر سوج جائے تو گردن کے سامنے، حلق کے باہر کا حصہ پھول کر بڑا ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات آنکھوں کے ڈھیلے بھی باہر کی طرف آ جاتے ہیں۔ مریض کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ معمولی کام کاج یا اٹھنے بیٹھنے سے دل دھڑکن مزید تیز جاتی ہے اور سانس چڑھ جاتا ہے۔
اس مرض سے مندرجہ ذیل مزید امراض پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
ہڈیوں کا بڑھ جانا۔
دل کا بڑھ جانا۔
ہائپوتھائرائڈزم
ہائپرتھائیرائیڈازم
یوں سمجھ لیں کہ ‘بڑھ جانا’ اِس مرض کی مخصوص علامت ہے کیونکہ اس کا کنٹرول پرورش پر نہیں رہتا۔ یہ غدود جب خود مریض ہو جاتا ہے تو اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پاتا۔
دیگر علامات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں۔
لٹرکپن یا جوانی میں یہ مرض ہو جائے تو ہومیوپیتھک علاج سے جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے بشرطیکہ جسم دوائیوں کا عادی نہ ہو چکا ہو۔ بڑی عمر میں ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگتا ہے۔
ٹاپ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج:
ہر مریضہ یا مریض کا علاج، اُس کی مجموعی علامات، فیملی ہسٹری، پرسنل ہسٹری، موڈ مزاج، عادات، پسند نا پسند، موسم کے اثرات، عمر، موجودہ حالات، خواب خیالات، ڈر خوف فوبیا وغیرہ یعنی (Constitution) کو اچھی طرح سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ حالات اور علامات میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ دوائی، دوائی کی طاقت اور خوراک میں تبدیلی کی جاتی ہے۔
عام طور پر مندرجہ ذیل دوائیں اس تکلیف میں مبتلا مریضوں میں مفید ثابات ہوتی ہیں بشرطیکہ مریض اور دوائی کی علامات میچ کرتی ہوں۔
سپونجیا ٹوسٹا (Spongia Tosta)۔
تھائیرائڈینم (Thyroidinum)۔
لائیکوپس ورجنی کس (Lycopus virginicus)۔
آئیوڈم (Iodum)۔
کاربوویجی ٹیبلیس (Carbo Vegetabilis)۔
لیکیسیس میوٹس (Lachesis Mutus)۔
سیپیا آفسی نیلیس (Sepia Officinalis)۔
کلکیریا کارب (Calcarea Carbonica)۔
لائیکوپوڈیم (Lycopodium Clavatum)۔
نیٹرم میوریاٹیکم (Natrum Muriaticum)۔
ٹیوبرکولائنم (Tuberculinum Bovinum Kent)۔
حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ اینڈ ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان۔ فون 03002000210