Click HERE For Original / English Version of this Case.
A Solved Case of Polycystic Ovary Syndrome (PCOS), Uterine Fibroids and Ovarian Cysts – Homeopathic Treatment and Medicine (Hussain Kaisrani)


(رواں اردو ترجمہ: محترمہ مہرالنسا)
ڈنمارک (Denmark) کی رہائشی، دو بچوں کی والدہ، ڈاکٹر مسز خان نے علاج کے لئے فون پر رابطہ کیا۔ اسی سال ہی وہ اپنی پی ایچ ڈی (PhD) مکمل کر کے وہاں کی مشہور یوینورسٹی میں ریسرچ آفیسر تعینات ہوئی تھیں۔ گزشتہ چند سالوں کی بے پناہ مصروفیت نے انہیں ڈسٹرب کر دیا تھا۔ وہ سوچتی تھیں کہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ایک اطمینان اور سکون والی زندگی کے مزے لوٹیں گی مگر اب جب وہ فارغ ہوئیں تو اندازہ ہوا کہ مزے تو کیا وہ روٹین لائف بھی نہیں چلا سکتیں۔

سب سے اہم مسئلہ تو رحم میں رسولیوں (Ovarian Cysts) ، (PCOD / PCOS) اور فائبرائیڈ (Fibroid) کا تھا تاہم اس کے علاوہ بھی وہ کئی جسمانی، جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی تکلیفوں (Physical, emotional imbalances) میں پھنسی ہوئی تھیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ اس قدر مصروف رہیں اور پھر جوش جذبہ بھی خوب تھا تو مسائل پر مناسب توجہ دینے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ اِدھر تھوڑی سی تکلیف ہوئی؛ اُدھر کوئی دوائی کھا لی۔ مگر اب دوائیاں بھی کام کرنا چھوڑ رہی ہیں۔ وٹس اپ پر گھنٹہ بھر کیس ڈسکس کرنے سے درج ذیل صورت حال سامنے آئی۔
جسمانی مسائل
جسم میں جگہ جگہ درد رہتا ہے۔ خاص طور پر کندھوں اور کمر میں تو ہر وقت اور بہت زیادہ۔ اٹھتے وقت، چلنے پھرنے کے دوران ٹانگوں میں کھچاؤ محسوس ہوتا ہے۔ درد کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ایک چڑچڑا پن، غصے اور مستقل بیزاری کی کیفیت ہے۔ اس سے گھر، بچے اور زندگی ڈسٹرب ہو رہی ہے۔
مستقل کمزوری (Weakness) اور ہر وقت نقاہت (Fatigue) کا احساس رہتا ہے۔
پیشاب کے بعد کافی وقت تک جلن اور درد محسوس ہوتی ہے۔ (Burning after urine / UTI / Urinary Track Infection)
ذہنی مسائل
یاد داشت کمزور ہے۔ باتیں بھول جاتی ہیں (Forgetfulness)۔
۔۔۔ کسی بھی کام کو توجہ سے نہیں کر پاتی۔ دھیان ادھر ادھر بھٹک جاتا ہے (Lack of Concentration)
۔۔۔۔ کسی بھی بات کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ معاملہ فہمی کی واضح کمی ہے(difficulty in comprehension)
۔۔۔۔ طبیعت بہت جذباتی ہے۔ ٹھہراؤ نہیں ہے۔
(Over Excitement)
۔۔۔۔ مایوسی
(Hopelessness) اور اداسی (Depression) چھائی رہتی ہے۔جذباتی مسائل
۔۔۔۔ بے چینی اور اضطراب، انگزائٹی
(Restlessness / Obsession / Anxiety) کی کیفیت رہتی ہے۔ بلا وجہ کوئی فکر (Overthinking) کھائے جاتی ہے۔ یہ احساس ہر وقت دل اور دماغ پر رہتا ہے کہ کچھ برا ہونے والا (Fear and Phobia of Something will happen) ہے
۔۔۔۔۔ چڑچڑاپن بہت زیادہ ہے۔
۔۔۔۔ شدید غصہ جو لاوے کی مانند ابلتا رہتا ہے
۔۔۔۔۔ طبیعت میں سرکشی اور ڈھیٹ پن بہت بڑھ چکا ہے
۔۔۔۔۔ جذباتی طور پر صورت حال خاصی غیر متوازن ہے۔
ہر وقت یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں میں بیمار نہ ہو جاؤں یعنی کسی بڑی بیماری میں مبتلا نہ ہو جاوں (Illness anxiety disorder)

ڈر، خوف، رویے
اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتی۔ کسی سے کوئی بات شئیر نہیں کرتی۔ دوسروں کے ساتھ گھلتی ملتی تو بالکل بھی نہیں ہوں۔ دفتری معاملات میں کوشش کر کے بہت اچھی بنی رہتی ہوں۔
جب بھی کسی پریشانی (Depression) یا دباؤ (Stress) کا شکار ہوتی ہوں تو خود کو تنہا کر لیتی ہوں۔
کسی کی محبت اور ہمدردی بھی اچھی نہیں لگتی۔
ایک متواتر کوشش یہ بھی جاری رکھنی پڑتی ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور فٹ نظر آوں۔
طبیعت میں ایک مستقل جلدی سوار ہے (Hurried Feeling)۔

نسوانی مسائل (Gynaecological issues)۔
الٹراساؤنڈ رپورٹ کے مطابق رحم میں رسولیاں (Ovarian Cysts) ہیں اور یوٹرائن فائبرائڈ (Uterine Fibroids) بھی۔ وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لیکوریا (leucorrhea) کی شکائت ہے۔

کھانے پینے میں پسند /  نا پسند
کھانے میں میٹھا پسند ہے۔ اس کے علاوہ پھل، چاکلیٹ، بغیر برف کے کولڈ ڈرنکس کی طرف بھی طبیعت مائل ہوتی ہے۔

فیملی ہسٹری
والد، دادا اور نانی کو شوگر (Diabetes)۔
والد صاحب دل کے مریض (Heart Patient) ہیں اور اُن کو شوگر بھی ہے
نانی کو ٹی بی (TB) اور گردے میں پتھریاں (Kidney Stones) تھیں۔

ہومیوپیتھک علاج اور دوائی
علاج ڈاکٹر مسز خان کے میازم (Miasm)، مزاج (Constitution) اور تمام مسائل کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تھوجا (Thuja Occidentalis) تجویز کی گئی۔ باقاعدگی سے فیڈبیک دینے اور ہر طرح کی بہتری یا خرابی سے آگاہ کرنے کا کہا گیا۔

چار دن بعد محترمہ نے بتایا کہ جسم میں جو جگہ جگہ درد رہتا تھا وہ %40 ٹھیک ہے اور دوسرے مسائل بھی واضح بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک ماہ کے اندر ہی، ان کے جسمانی درد کم ہوتے ہوتے بالآخر ختم ہو گئے۔ پیشاب کے بعد ہونے والی جلن اور درد کا احساس تک نہ رہا۔ جہاں تک ذہنی اور جسمانی مسائل کا تعلق ہے تو اس حوالے سے بھی اس حد تک بہتری آ گئی کہ روزمرّہ زندگی بغیر کسی پریشانی کے اپنی ڈگر پر گامزن ہو گئی۔ ڈاکٹر مسز خان کے مطابق انھوں نے اپنے اندر ایک بہت ہی مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کیا۔ وہ پہلے سے زیادہ یکسوئی سے کام کرنے لگی ہیں۔ ان کا موڈ اب اچھا رہتا ہے اور وہ سارا دن تر و تازہ اور چست رہتی ہیں۔ ان کا معیار زندگی حیرت انگیز طور پر بہتر ہوا ہے۔ تین ماہ کے عرصے میں وہ، اللہ کے کرم سے، اپنے ظاہری تمام مسائل سے مکمل صحت یاب ہو چکی تھیں۔

 اگرچہ محترمہ کو اب کوئی تکلیف بہت زیادہ ڈسٹرب کرنے والی تو نہ رہی تھی لیکن پھر بھی انہوں نے علاج جاری رکھا تاکہ رسولیوں کو ختم کیا جا سکے۔ اُن کی مجموعی صحت میں جتنی بہتری آ چکی تھی اس حساب سے پوری توقع تھی کہ چار ماہ کے عرصے میں رسولیاں ختم ہو چکی ہوں گی۔ الٹراساؤنڈ کروانے کا کہا گیا لیکن ڈنمارک میں اتنی جلدی الٹراساونڈ کے لئے تاریخ ملنی ممکن نہ تھی۔ بالآخر جب اُن کا پاکستان آنا ہوا تو الٹراساؤنڈ کروایا گئی۔ مستقل مزاجی سے کیے گئے علاج کا نتیجہ نہایت ہی خوش گوار تھا۔

محترمہ نے خوش خبری سنائی کہ الٹراساؤنڈ رپورٹ بالکل کلیئر ہے۔ کسی بھی قسم کی رسولیوں کا نام و نشان تک بھی باقی نہیں بچا تھا۔

الحمد للہ! ڈاکٹر مسز خان مکمل طور پر شفایاب ہو چکی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ عرصہ بعد انہیں ٹرائی جیمینل نیورلجیا (Trigeminal Neuralgia) کی شدید تکلیف ہوئی۔ اس کیس کی تفصیل، علاج اور ہومیوپیتھک دوائی کے لئے یہاں کلک فرمائیں۔

—————–
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210۔

Leave a comment