گندم الرجی (Celiac disease / gluten-sensitive enteropathy / autoimmune disorder) کیا ہے؛ اِس سے متاثرہ بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی کس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے؛ اُس کا اندازہ عام لوگ لگا ہی نہیں سکتے۔
سرِدست والدین کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں جن کی بیٹی کو گندم سے الرجی ہے۔ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے سالہا سال علاج کروایا مگر آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ بچی کو گندم کی الرجی ہے۔
نوبت یہ ہو گئی تھی کہ اگر کسی ایسے برتن میں آٹا گوندھا گیا کہ جس میں پہلے گندم کا آٹا صرف رکھا گیا تھا تو بھی بچی کی صحت بہت خراب ہو جایا کرتی تھی۔ اُس کے برتن ہر لحاظ سے الگ تھلگ کر لئے گئے۔
عرصہ تین سال سے یہ احتیاط جاری تھی۔ والدین نے کافی جرات کی اور بیٹی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ ہومیوپیتھک علاج کے دو ہفتے کے اندر گندم اور جَو بیٹی کے کھانے میں شامل کی جانے لگی۔ کل رات سے خالص گندم کی روٹی کھلائی گئی۔ الحمد للہ! بچی کو ذرا سا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
بچی کو نارمل انداز میں گندم سمیت ہر طرح کی خوراک مستقل جاری ہو گئی ہے۔ اللہ کے کرم سے جسمامت اور قد میں اضافہ جاری ہے اور جذباتی طور پر بھی دن بدن بہتری جاری ہے۔
تین سال بعد جب پہلی بار بغیر دقت کے بچی نے خالص گندم کھائی اور اللہ کے کرم سے ہضم بھی کی تو ماں باپ کے جذبات کیا تھے؛ ملاحظہ فرمائیں۔
( حسین قیصرانی ۔ ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ & سائیکوتھراپسٹ، لاہور پاکستان۔ فون 03002000210۔ )
2 Comments
السلام علیکم مجھے گلوٹن الرجی ہے اور ٹائپ ون شوگر ہے میرے پیٹ میں گیس بنتی ہے اور خارج ہوتی رہتی ہے ٹانگوں میں درد رہتی ہے اور مجھے کمزوری محسوس ہو رہی ہے میری عمر 43 سال ہے
Rana imran
شکریہ ہمیں انفارم کرنے کا۔
kaisrani