الحمدُ للہ! آج صبح ایک کلائنٹ کا پیغام موصول ہوا کہ وہ بہت خوش ہیں کیونکہ وہ بہت عرصے (کئی سالوں) بعد اپنے گھر کے علاوہ کسی رشتہ دار کے ہاں رات گزار سکی ہیں اور اُن کو کوئی ٹینشن اور پریشانی نہیں ہوئی۔ اور یہ کہ مَیں رات سے آپ کے لئے دعائیں کر رہی ہوں کیونکہ آپ کے علاج سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے۔
ہم میں سے اکثر کے لئے یہ بات شائد زیادہ حیرت انگیز نہ ہو لیکن ذرا تصور میں لایئے کسی جوان بچی / بیٹی کو کہ جو دن کی روشنی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکل سکتی ہو اور پھر سوچئے کہ اُس کو اور اُس کے خاندان کو کتنے مسائل درپیش ہوں گے۔ بچیوں نے آخرکار “اپنے” گھر جانا ہوتا ہے اور کسی کو اِس تصور سے ہی پریشانی شروع ہو جاتی ہو تو اُس کے مستقبل کا کیا ہو گا۔ خوشی غمی کے بے شمار مواقع پر اِس ڈر خوف اور وہم کی وجہ سے نہیں جایا جا سکتا۔ تعلیم اور جاب کے تقاضے پورے کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا ہو تو حج، عمرہ اور زیارات کے لئے نکلنا رُک جاتا ہے۔ الغرض، ہر انسان کو ایسی بے شمار ضروریا ت کے لئے گھر سے نکلنے کی مجبوری پیش آتی ہے مگر میری اس کلائنٹ کو رات کو اپنی چار دیواری سے باہر جانے پر ہول پڑتے / اُٹھتے تھے۔ وہ رونا شروع کر دیتی تھی اور بہت بے چین ہو جایا کرتی تھی۔ اس وجہ سے گھر والوں نے سالہا سال سے ایسے تمام پروگرام کینسل کر دیے تھے کہ جن سے دن کی روشنی میں فارغ نہ ہوا جا سکے کیونکہ جوان بچی کا گھر میں اکیلے رہنا بھی تو ممکن نہیں تھا۔
اِس بچی کا کیس بڑا پیچیدہ اور مُشکل تھا۔ کئی سالوں سے ماہر ڈاکٹروں سے علاج کا سلسلہ جاری تھا اور مختلف قسم کی کئی ادویات روزانہ اور مسلسل لے رہی تھی۔
4 جولائی کو فیس بک کے ذریعہ رابطہ ہوا۔ اُس دن سے تمام ادویات روک کر تجویز کردہ ہومیوپیتھک ادویات لینا شروع کیں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے 90 فی صد سے زائد مسائل مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ تمام ڈر، خوف اور فوبیاز سے جان چھوٹ گئی ہے۔
مکمل کیس، استعمال کی گئیں ہومیوپیتھک ادویات اور علاج کی تفصیل اور فیڈبیک مندرجہ ذیل لنک پر موجود ہے:
(حسین قیصرانی ۔ ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ بحریہ ٹاون لاہور پاکستان۔ فون نمبر 03002000210)