۔۔۔ اور ہاں! کیا آپ نے نہیں کہا تھا کہ انسان اگر ستر فیصد تک اپنے آپ کو بہتر محسوس کرے تو علاج مکمل ہو جاتا ہ میرے علاج میں کیا مزید کرنے کی ضرورت ہے؟
پتہ ہے کہ کل رات میں نے کم از کم پانچ گھنٹے مسلسل ڈانس کیا۔ جیسے تھوڑے سے کام سےمیرا دل بیٹھنا ڈوبنا شروع ہو جاتا تھا، اب ویسا نہیں ہوا۔ میرا سانس پھول رہا تھا مگر جب دل خوش نہال ہو تو جسم ٹھیک ہی رہتا ہے۔
پھر جب سب لوگ تھک ہار گئے تو آخر میں ایسے کئی لوگوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے سالوں سے مجھے نہیں دیکھا تھا تو اُن کا خیال تھا کہ میں بالکل ویسی کی ویسی ہوں جیسے کئی سال پہلے کبھی دیکھا تھا۔ گویا اب میں بہت بہتر ہو چکی ہوں اور یہ بہتری واضح محسوس بھی کرتی ہوں۔
آپ کا بہت شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔
1 Comment
Wow!!! amazing … can you share the details of the case ?
itrat