ہومیوپیتھک دوا: نکس وامیکا
(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ) ٹھندے خشک موسم کی دوا ہے۔ نکس وامیکا دراصل شاہوں، شہنشاؤں، شہزادوں اور سورماؤں کا خاندان ہے۔ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو رومن ایمپائر کی مثال نکس پر بہت فٹ بیٹھتی ہے۔ یہ لوگ بڑے جنگجو، مہماتی، عیاش اور بے خطر تھے۔ میٹریا میڈیکا کی پولی کریسٹ دواؤں میں اس کا درجہ باشاہوں کا سا ہے۔ اینایم چودھری کے بقول اگر انسانی آبادی کو کردار اور رویے کی بنا پر تقسیم کیا جائے تو نکس کے حصہ میں دو تہائی آ جائے۔یہ لوگ جس شعبہ زندگی میں بھی ہوں اپنا نمایاں مقام بنا لیتے ہیں۔اپنے مقصد کے حصول کے لیے، اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں چاہے کتنی بھی قیمت چکانی پڑے دریغ نہیں کرتے۔ بقول افتخا رعارف مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض چکائے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے ٹیوبر کلونیم کی طرح یہ لوگ اپنی زندگی کی موم بتی دونوں سروں سے جلائے رکھتے ہیں۔اور اس فانی دنیا کو خیرباد کہنے میں بھی دیر نہیں کرتے۔ ان کی گاڑی کی طرح ان کی زندگی کی گاڑی بھی ٹاپ گےئر پر دوڑتی ہے۔ چار ایسی ٹاپ کلاس دوائیں ہیں جو پلے بوائے کوکوالیفائی کرتی ہیں اور [...]