بچے اور ہومیوپیتھک علاج – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
کچھ بچے جو خاموش طبع ہوتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب ماں انہیں آپ کے کلینک میں لائے گی تو اس نے بچے کو اٹھایا ہوا ہوتا ہے حالانکہ وہ بچہ عمر کے اس حصے میں ہے جہاں اسے ماں کے ساتھ چل کر آنا چاہے۔ اس کا مطلب ہے یا تو وہ بیمار ہے یا اتنا کمزور ہے کہ خود چل نہیں سکتا۔ اگر کمزوری کی وجہ سے ہے تو اس کی دوا کلکیریاکارب ہے۔ یا ممکن ہے بچہ شرمیلا ہو۔ شرمیلے پن کی معروف دوا برائٹا کارب ہے جس کا ذکر آپ کو ہر جگہ ملے گا۔ …
ہومیوپیتھک علاج میں نایاب پوٹینسی کا اِستعمال – ڈاکٹر ایل ایم خان (انڈیا) کے ساتھ ایک علمی نشست کا احوال
آج، اتوار کے دن، پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان سے مخصوص اور نایاب پوٹینسی پر گفتگو ہوئی۔ میرے لئے نایاب پوٹینسی کا معاملہ بالکل ہی نئی بلکہ اچنبھے کی بات تھی۔ ہومیوپیتھک لٹریچر میں جب اور جہاں نایاب پوٹینسی کا تذکرہ ملتا ہے وہاں، بالعموم، صرف دو امور پر بحث ہوتی ہے۔ ایک یہ کہ اِس کا دستیاب نہ ہونا اور دوسرے اِس کے اِستعمال پر بے یقینی کا اظہار۔ اِن حالات میں اگر کہیں علاج میں پھرپور کامیابی کسی مخصوص پوٹینسی کے ضمن میں پڑھتے بھی ہیں تو وہ معاملہ صرف علمی حد تک محدود رہتا ہے۔ اب جب …
ایک شفایاب کیس پیچیدہ علامات، تشخیص محنت طلب- ڈاکٹر بنارس خان اعوان
(مریض، جنہیں ہم کیضی صاحب کہیں گے)۔ کیضی صاحب خود ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں۔ آپ کے تین بچے ہیں۔ مریض کا انٹرویو تو روز مرہ زبان میں تھا، البتہ میں نے اسے تھوڑا رد و بدل کر کے اور علامات کو ترتیب دے کر بیان کر دیا ہے۔ آئیے، آپ بھی کیس ٹیکنگ میں شامل ہو جائیے۔ ڈاکٹر صاحب میں خود بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں، میں نے B.H.M.S. کیا ہوا ہے۔ پریکٹس کرتا ہوں۔ میری نظر میں میرے شہر میں کوئی اچھا ہومیوپیتھ نہیں ہے۔ میں دو سال سے ہومیوپیتھک میگزین میں آپ کے …
منگنی ختم ہوئی مگر زندگی تو نہیں – آن لائن علاج ۔ فیڈبیک
ایک جوان بچی کے لئے منگنی کا ٹوٹنا کسی الم ناک سانحے سے کم نہیں ہوتا۔ خاص طور پر جب منگنی کا عرصہ کم و بیش تین سال تک محیط رہا ہو۔ عمر کے اِس حصہ میں تین سال کی مدت بہت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اِسی دوران میں ہی تو معقول رشتے آنے ہوتے ہیں۔ منگنی ٹوٹنے کے بعد کئی قسم کی کہانیاں میں بھی عام ہو جاتی ہیں یا کر دی جاتی ہیں۔ اِن سارے عوامل کی وجہ سے اکثر بچیاں زندگی سے کٹ جاتی ہیں۔ لوگوں سے ملنے بلکہ اپنے کمرے سے باہر نکلنا تک …
ہومیوپیتھک علاج میں کیس ٹیکنگ اور فیڈبیک کی ایک مثال- حسین قیصرانی
ایک کلائنٹ کا تازہ ترین فیڈبیک میرے اس نئے کلائنٹ کو کافی سارے مسائل (جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی) درپیش ہیں۔ میری اُن کے ساتھ ایک ماہ میں یہ تیسری نشست تھی جو بطورِ خاص چُھٹی کے دن (اتوار کو) رکھی۔ تین سے پانچ بجے شام مسلسل دو گھنٹے کیس ٹیکنگ ہوئی۔ اتنی سوچ بچار اور ڈسکشن کے بعد ایک ہومیوپیتھک دوا منتخب کی اور اُس کی دو خوراکیں اُس رات کھانے کی ہدایت کے ساتھ رخصت کیا۔ آج اُن کا فیڈبیک موصول ہوا جو یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔ فرماتے ہیں: آپ نے کل جو دوا مجھے دی تھی …
اہمیت کے لحا ظ سے علامات کی درجہ بندی
میری کتاب لیکچرز آن ہومیوپیتھی سے اقتباس۔ حاضرین کرام: ایشین ہومیوپیتھک میڈیکل لیگ کے نیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ کچھ ساتھی بہت دور دراز کا سفرطے کر کے محض حصول علم کے لئے یہاں پہنچے ہیں۔ان کے اس جذبے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ محترم ساتھیو: اگر غور کیا جائے تو کائنات کا سارا نظام اصول و قوانین کے تابع ہے۔ان کی پابندی میں فلاح ہے اور ان کی خلاف ورزی میں عذاب، ان کی پابندی میں صحت وسکون ہے اور ان کی خلاف ورزی …
ہومیوپیتھک علاج ناکام کیوں؛ غلطی کہاں ہوتی ہے؟ – حسین قیصرانی
آج سارا معاشرہ ایلوپیتھک طریقہ علاج سے ہی متاثر ہے جس میں بالعموم کیس ٹیکنگ گہرائی میں نہیں ہوا کرتی۔ مریض اپنے چند مسائل بیان کرتا ہے اور دوائیاں دے دی جاتی ہیں۔ ہومیوپیتھی علاج کے اپنے تقاضے ہیں۔ اس میں صرف مرض یا تکلیفوں کا علاج نہیں کیا جاتا بلکہ مریض کا علاج ہوتا ہے۔ اِس میں کیس ٹیکنگ، مریض کے ہر پہلو کو مدِ نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ مریض کو کوئی ایک دوا دی جاتی ہے جو اُس کی موجودہ کنڈیشن یا سطح کی دوا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر کو معلوم ہوتا ہے کہ تکلیف کا اصل …
حیض، ماہواری، پیریڈز، مینسز کی تکالیف کا ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی۔
یہ موضوع صرف بچیوں اور خواتین سے متعلق ہے۔ تفصیل میں جائے بغیر حیض یا ماہواری کے حوالہ سے عام طور پر پائی جانے والی تکالیف اور اُن سے متعلقہ ہومیوپیتھک دواؤں اور علاج کا ذکر کیا جائے گا۔ کسی ایک تکلیف کے ضمن میں کئی دواؤں کا نام درج ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر، مریضہ کی کیفیت اور دیگر علامات کو سامنے رکھ کر کوئی ایک دوا منتخب کرتا ہے۔ ہومیوپیتھی کا اصول ایک وقت میں ایک ہی دوا کا ہے۔ دوا کی طاقت (پوٹینسی) اور خوراک کا تعین مریضہ کی تمام تفصیل سمجھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ …
ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور مریض کے درمیان ٹیلیفون مکالمہ
قارئینِ کرام: آئیے آپ کو ایک ٹیلیفونی گفتگو سنوائیں۔ بطور ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاید آپ بھی کسی ایسے تجربے سے گذرے ہوں۔ امید ہے آپ لطف اندوز ہوں گے۔ اور دیکھیں کہ مریض کیا توقع کرتے ہیں اور ان کے دل میں ڈاکٹر کا کیا مقام ہے۔ مریض: آپ سے ایک مرض کے بارے میں پوچھنا ہے؟ ڈاکٹر: جی، بولیں۔ مجھے فسچولا ہے بہت علاج کرا چکا ہوں، کہیں سے آرام نہیں آ رہا، کیا آپ کے پاس اس کا علاج ہے؟ جی ہاں۔ کیا مکمل علاج ہو جائے گا؟ گارنٹی کے ساتھ؟ جی، امید ہے۔ کتنا ٹائم لگے گا؟ ٹائم …
کھانسی: ہومیوپیتھک علاج اور ہومیوپیتھی ادویات – حسین قیصرانی
سانس کی تکلیف، دائمی کھانسی یا بلغمی مزاج کے مریضوں کو سردیوں اور بہار کے موسم میں بہت زیادہ دقت اور کوفت برداشت کرنا پڑتی ہے۔ پھیپھڑوں کی نالیوں میں جمع ہونے والی بلغم، مستقل نزلے زکام کا باعث بنتی رہتی ہے (جسے اکثر اوقات الرجی کا نام بھی دیا جاتا ہے)۔ یہ بلغم بعض اوقات شدید کھانسی کے باوجود بھی باہر نہیں نکلتی، نالیوں کو جکڑے رکھتی ہے اور پھر پھیپھڑوں کے سخت نقصان کا سبب بنتی ہے۔ شدید کھانسی عموماً کئی ہفتوں تک جاری رہتی ہے۔ کھانسی کسی بھی نوعیت کی ہو اس کا تعلق نظام تنفس میں …