نزلہ، زکام، کھانسی، چھینکیں، الرجی، کمزوری، ناک کا بند ہونا، سانس کی تکلیفیں ۔ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج (حسین قیصرانی)
دائمی یعنی مستقل نزلہ، کھانسی، زکام، ناک کا بند رہنا، چھینکیں، الرجی، سوتے ہوئے ناک کا بند ہو جانا یا سانس کی تکالیف وغیرہ کی شکایت بہت عام ہے۔ خاص طور پر ہر بدلتے موسم میں تو یوں لگتا ہے کہ ہر دوسرے اِنسان کو نزلہ لگ رہا ہے، لگا ہوا ہے یا ابھی لگ کر ختم ہوا ہے مگر اُس کے اثرات ابھی بھی باقی ہیں۔ نزلہ، زکام اور سانس کی تکلیفوں میں مبتلا افراد کو محکمہ موسمیات کی طرح موسم اور ماحول کی تبدیلی کا علم و اِحساس قبل از وقت ہو جاتا ہے۔ سردی کی لہر دو …
خطاب: حسین میموریل ہومیوپیتھک کالج لاہور
حسین میموریل ہومیوپیتھک کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ موقع کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں آپ سے کچھ باتیں Share کرنا چاہوں گا۔ چونکہ ہم سب ہومیوپیتھس ہیں۔ آپ میں سے کچھ سٹوڈنٹس ہیں جو مستقبل کے ہومیوپیتھس ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو عملی دنیا میں کامیابی عطا کرے اور آپ کے ہاتھوں میں شفا یا بی لکھ دے۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ معاشرے میں آپ کی شناخت بطور ہومیوپیتھ کے ہو، نہ کہ کسی دو نمبری ڈاکٹر کے۔ یاد رکھئیے! ہماری عزت اور respect صرف …
لاہور ۔ مغلپورہ، سیمینار سے خطاب
محترم ڈاکٹر حضرات اور ڈیئر سٹوڈنٹس۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ جو آپ ساتھی موسم کی سختی اورسردی کے باوجود تشریف لائے ۔ اور خصوصاً وہ ساتھی جو دوسرے شہروں سے طویل سفر کر کے پہنچے ۔ آپ کی یہ کاوش قابل ستائش ہے ۔ہم لاہور شہر میں جمع ہوئے ہیں۔ لاہور تاریخ میں اہل علم کا شہر رہا ہے اور اس میں علم دوست لوگ اور ماہرین ہومیوپیتھی بستے ہیں اور یہ بہت بڑی بات ہے ۔ آج کے اس لیکچر کے انعقاد اور انتظامات پرہم ڈاکٹر آصفہ مظہر کے ممنون ہیں ۔ جن کی کاوش اور …
درد سے پریشانی، خوف اور بے چینی ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا فیڈبیک
اب باہر جانے کا، سیر کرنے کا، دل نہیں کرتا۔ اب دل کرتا ہے کہ صرف دوکان پر کام کروں۔ یہ ایک اچھی تبدیلی آئی ہے۔ میری توجہ جو ہے ساری صرف اور صرف چیسٹ کے درد پر ہے اور یہ صرف دماغ سے دور کرنا میرے خیال میں حل نہیں اس کا …. حل یہ ہے کے درد کو ختم کرے اور دماغ اس طرف ہی نہ جائے … اصل میں یہ بے سکونی شروع ہی چیسٹ کے درد سے ہے۔ مگر آپ نے میرا بہت خیال رکھا ہے مجھے تو یہ بی یاد نہیں کے مجھے مسئلہ کیا …
ہسٹیریا ۔ ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی Conversion Reaction or Hysteria
ہسٹیریا، اختناق الرِحم (Conversion Reaction or Hysteria) کے متعلق میڈیکل لٹریچر اور نفسیاتی تجزیہ کاروں کی سوچوں میں بہت اختلاف پایا جاتا رہا ہے۔ قدیم زمانے سے یہ خیال چلا آتا ہے کہ ہسٹریا کا مسئلہ رِحم یعنی بچہ دانی کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اِسی مناسبت سے عربی میں اِس مرض کو اِختناق الرِحم یعنی بچہ دانی کی بندش اور انگریزی میں ہسٹریا کہتے ہیں۔ ہسٹریا، دراصل یونانی زبان میں بچہ دانی ہی کو کہتے ہیں۔ جدید میڈیکل ریسرچ اِس نظریہ سے مکمل اتفاق نہیں رکھتی۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف خواتین ہی ہسٹیریا میں مبتلا …
بیوی پر شک، منفی سوچیں، وسوسے اور بدگمانی کا وہم؛ ایک کامیاب کیس – ہومیوپیتھک دوا علاج (حسین قیصرانی)
11 اکتوبر کو ایک مریض نے کویت سے فون کیا کہ وہ بہت بڑی مصیبت میں مبتلا ہیں۔ کہنے لگے کہ میرا مسئلہ ایسا ہے کہ اس کا ذکر بھی کسی سے نہیں کیا جا سکتا مگر اگر اب اِس تکلیف سے چھٹکارا نہ ملا تو میں پاگل ہو جاؤں گا۔ انہوں نے ویٹس اپ کے ذریعہ مطلع کیا کہ میرا مسئلہ یہ ہے: کہتے ہیں مرد عام طورپر شکی ہوتے ہیں۔ شک کا ایک بڑا سبب عادت و مزاج ہوتا ہے۔ چنانچہ کچھ مرد اپنی بیویوں پر بلاجواز شک کرتے اور ان پر کڑی نگاہ رکھنا اپنا …
پیٹ کے کیڑے (چمونے) اور ہومیوپیتھک علاج – مزید وضاحت (حسین قیصرانی)
پیٹ کے کیڑوں یا چمونوں کا مسئلہ ہر دوسرے گھر میں پایا جاتا ہے۔ میڈیکل یا ہومیوپیتھک سٹورز سے ایسی پراڈکٹس یعنی بنے بنائے کئی قسم کے شربت مل جاتے ہیں جو کیڑوں کے خاتمے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ علاج کے لئے رابطہ کرنے والے مریضوں کے فیڈبیک سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ادویات ایک تو اتنی مفید نہیں ہوتیں کہ کچھ عرصہ بعد کیڑے اُسی طرح بلکہ اکثر اوقات پہلے سے بھی زیادہ طاقت سے حملہ آور ہوتے ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کا استعمال بچوں کے لئے تکلیف دہ اور ان کو کمزور کر دینے والا …
ہومیوپیتھی سُست یا تیز ترین علاج؟ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
ہومیوپیتھی طریقۂ علاج، پبلک میں (بظاہر) اس حوالے سے بدنام بھی ہے کہ اس علاج میں وقت بہت لگتا ہے، اور ہومیوپیتھس، برسوں مریض کو دوڑاتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر حقیقت پر غور کیا جائے تو ایسا نہیں ہے۔ دراصل پبلک میں ایلوپیتھی کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایلوپیتھک علاج میں تین، پانچ یا دس دن کا کورس ہوتا ہے اور مریض ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن ایسا کہتے ہوئے غالباً وہ بھول جاتے ہیں کہ درد سے نجات پانا یا وقتی افاقہ اَور چیز ہے لیکن مکمل شفایابی اَور شے ہے۔ جب …
خطاب: کشمیر ہومیوپیتھک میڈکل کالج، میرپور آزاد کشمیر
محترم ڈاکٹر رفاقت چوھدری صاحب ۔۔۔۔۔۔ مہمان خصوصی، اور میرے سامنے تشریف فرما سٹوڈنٹس اور ڈاکٹر حضرات: کشمیر ہومیوپیتھک کالج کے سالانہ فنکشن میں میرا تواتر اور تسلسل سے خطاب ایک روایت بن چکا ہے؛ جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ اور اس کا کریڈٹ بلاشبہ چوہدری صاحب کو جاتا ہے۔ وہ مجھ پر اتنا اعتماد کرتے ہیں، میں ان کا ممنون ہوں۔ چوھدری صاحب بھی ہومیوپیتھی کے ان شیدائیوں میں سے ہیں جو اسے وطن عزیز میں پھلنا پھولنا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہومیوپیتھی جو بیک وقت امیرو غریب لوگوں کا علاج ہے اور اسلامی نظریہ حیات کے …
نیند کی ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
چند مخصوص تکالیف کے علاوہ جو سوال سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ نیند کی ہومیوپیتھک دوا تجویز کر دیں۔ میرا جواب ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ ہومیوپیتھی میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہر مریض کے نیند اُچاٹ ہونے کے اسباب اپنے ہوتے ہیں۔ اگر ہم وجہ کو کماحقہُ سمجھ سکیں تو ہی اِس مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔ It is more important to know what sort of person has a disease than to know what sort of disease a person has. اصل مسئلہ کو سمجھنے میں بعض اوقات …