ہومیوپیتھک ادویات کی اَفادیت: چند اِشارے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہومیوپیتھک کی ایک ایک دوا پر کئی کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ میں آپ کو آرنیکا کی مثال دیتا ہوں۔ اگرچہ آرنیکا کوئی بہت بڑی دوا نہیں ہے لیکن آپ اس کی Efficacy دیکھیں تو حیران رہ جائیں۔ کہا جاتا ہے چوٹ لگنے پر آرنیکا نمبر ون دوا ہے اور یہ درست بھی ہے۔ آپ Easy and safe delivery میں آرنیکا کا کردار دیکھیں۔ Labour pains شروع ہونے پر حاملہ کو 1M کی ایک خوراک کھلا دیں۔ انشااللہ نارمل ڈیلیوری ہو گی۔ ایک خوراک ڈیلیوری کے بعد دے دیں ہر قسم کی پیچیدگی سے …
خراب مدافعتی نظام بھی ڈپریشن کی وجہ ہو سکتا ہے
سائنسدانوں کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں اور اب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس مرض کو سمجھنے اور اس کے علاج کے سلسلے میں ایک اہم دریافت کی ہے۔ ڈپریشن کے مریضوں کا علاج عموماً مسکّن ادویات اور نفسیاتی علاج سے کیا جاتا ہے اور اس سے مریضوں کی اکثریت کو فائدہ بھی ہوتا ہے۔ تاہم کچھ مریض ایسے بھی ہیں جن پر کوئی بھی موجودہ علاج اثر نہیں کرتا اور سائنسدان اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ان کا مدافعتی نظام …
بچوں کا بچپنا اور شرارتیں صحت کی علامت ہیں یا بیماری کی؟
ڈاکٹر بنارس خان اعوان ہومیوپیتھی تدریس و تحریر میں اپنا ممتاز اور منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وسیع المطالعہ ہونے اور سلیس اسلوب نگارش کے طفیل وہ نہایت گہری بات جتنی سادگی سے کرنے کا ملکہ رکھتے ہیں وہ صلاحیت پاکستان کی حد تک شاید ہی کسی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر میں ہو۔ بچوں کے مزاج اور علاج کے حوالہ سے ان کا بیان فرمودہ “جوناتھن شور” کا ایک کیس بڑی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ میں نے اپنے کلینیکل تجربات میں بھی اِس امر کا مشاہدہ کئی بار کیا ہے۔ جوناتھن شور امریکن ہومیوپیتھ ہے اور گزشتہ چالیس سال سے یورپ …
ہومیوپیتھک ادویات اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخاب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہراِنسان کے لئے — چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا — موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل …
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور: خطاب
محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب، پرنسپل، میڈم لیلیٰ ثمرین، میرے دوست محترم ڈاکٹر سرور صاحب اور آج کے ہومیوپیتھی سیمینار کی انتظامیہ معزز ڈاکٹر حضرات اور سٹوڈنٹس میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دوسری بار اس پلیٹ فارم پر آپ کے سامنے پیش ہونے کا موقع ملا ہے۔ ہومیوپیتھی Cause کو آگے بڑھانے اور ہومیوپیتھک پروفیشن کو اس کا گم گشتہ وقار واپس لانے پر IUB کا کردار قابلِ تحسین ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہومیوپیتھی میں پڑھے لکھے طبقے کی شدید ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس نوبل …
ہومیوپیتھک پریکٹس اور کیس ٹیکنگ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
میں آپ سے مخاطب ہوں، آپ جو ابھی اس فیلڈ میں کم تجربہ رکھتے یا ابھی سٹوڈنٹس ہیں اور عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔ آپ کے پاس ابھی انتخاب کا موقع ہے۔ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں اگر آپ نے اس فیلڈ میں رہنا ہے، سنجیدہ پریکٹس کرنی ہے، نیک نامی کمانا ہے تو پھر آپ کو کچھ اصول و قوانین اپنانا ہوں گے، ان کی پابندی کرنا ہو گی۔ کیونکہ کائنات خود اصول و قوانین کی پابند ہے اور جو اس کے بنائے ہوئے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے خسارے میں رہتا ہے۔ …
ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ میں انفرادیت کی اہمیت – بنارس خان اعوان
کیس ٹیکنگ میں انفرادیت انفرادیت کے حوالے سے ہانیمن نے کہا ہے کہ آپ اس کے بغیر ہومیو پیتھی کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔ کیونکہ Not two cases are identical ۔ ہومیوپیتھی میں Generalising نہیں بلکہ Individualising ہے۔ یہاں ہر شخص یونیک اور اپنی مثال آ پ ہے۔ ہم سب الگ الگ کائنات کے مالک ہیں۔ سب کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا۔ اور پھر ہر شخص ایک اِکائی کی صورت ہے۔ اس کے سارے اعضاء آپس میںInter-related ہیں۔ ہمارا ہر احساس، ہماری سوچ، ہمارا عمل، جسم کی ساری مشینری کو حسبِ ضرورت متاثر کرتا ہے۔ اسے …
جگر کے امراض، اہم علامات، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی۔
جگر (Liver) کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ (Gallbladder) کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر …
Homeopathic Case Taking and Understanding the Key Symptoms of Homeopathic Remedies – Urdu – Hussain Kaisrani
بہت سے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کتابیں آپ کے زیرِ مطالعہ رہی ہوں گی۔ مطالعہ کرنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان کی لکھی ہوئی سب باتیں تسلیم کر لینا ضروری نہیں ہوتا۔ خاص طور پر ایسے میٹریا میڈیکا ہم دیکھتے ہیں کہ اہم ادویات کے خواص انہوں نے کئی کئی صفحات میں بیان کئے ہیں۔ آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ان طول طویل تحریروں کو پڑھ کر ذہن اُلجھ جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن نہیں کہ ان کو یاد رکھا جا سکے۔ مثال کے طور پر ایک نامور ڈاکٹر کی کتاب میں صرف اکونائٹ دوا کا …
انسان بیمار کیوں ہوتا ہے؟ حسین قیصرانی
اسباب تو بہت سے ہیں لیکن ہومیوپیتھک نقطہ نظر سے سب سے بڑا سبب انسان کے جسم میں غلاظت و تعفن ہے جو پہلے سے موجود ہو چکا ہےاور جس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔ اس غلاظت اور تعفن کو ہومیوپیتھک زبان میں سورا PSORAکہا جاتا ہے ۔ سورا اِنسان میں اگر نہ ہوتا تو کوئی خارجی سبب اس کو ہرگز بیمار نہ کرتا اور داخلی اسباب بھی اس پر اثرانداز نہ ہوتے لیکن اب صورتِ حال بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ چھوٹے بڑے خارجی اور داخلی اسباب اسے مریض بنا دیتے ہیں۔ خارجی اسباب کم اور داخلی …