جگر کے اَمراض، وجوہات اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج
جگر کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر کے اَمراض، …
گندم گلوٹین الرجی – سیلیک ڈیزیز- ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک
گندم الرجی (Celiac disease / gluten-sensitive enteropathy / autoimmune disorder) کیا ہے؛ اِس سے متاثرہ بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی کس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے؛ اُس کا اندازہ عام لوگ لگا ہی نہیں سکتے۔ سرِدست والدین کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں جن کی بیٹی کو گندم سے الرجی ہے۔ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے سالہا سال علاج کروایا مگر آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ بچی کو گندم کی الرجی ہے۔ نوبت یہ ہو گئی تھی کہ اگر کسی ایسے برتن میں آٹا گوندھا گیا کہ جس میں پہلے گندم کا آٹا صرف رکھا …
بریسٹس کے امراض، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی
بریسٹس (Breasts) خواتین میں ننھے گود کے بچوں کو دودھ پلانے کا ذریعہ ہیں۔ دودھ پلانے کی مدت میں کچھ تکالیف بہت عام ہیں جن کی وجہ سے جہاں ماں کو بہت تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے وہاں بچے کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ صفائی نہ رکھنے سے نپل سوج کر معمولی سی پھٹ جاتی ہیں۔ جب بچہ دودھ پیتا ہے تو بہت درد ہوتا ہے۔ اِس کے لئے بہت سی ہومیوپیتھک دوائیں مفید ہو سکتی ہیں تاہم میرے تجربہ میں یہ تین دوائیں بہت کامیاب رہتی ہیں۔ علامات کے مطابق کوئی ایک دوا ہی استعمال کروائی جائے گی۔: …
جگر کی خرابی کے صحت پر اثرات – حسین قیصرانی
معدہ کی کمزوری اور خرابی کی اہم ترین وجہ جگر کی تکالیف ہوتی ہیں۔ یہ بات میرے لئے گہری دلچسپی اور توجہ کا باعث رہی ہے کہ ذہنی انتشار (Anxiety) اور نفسیاتی کشمکش کے پیچھے اکثر اوقات جگر ہی کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اِسی طرح جن مریضوں میں جِلد کی تکالیف (Skin Allergy) وغیرہ پائی جائیں؛ اُن کی ذاتی یا خاندانی ہسٹری میں جگر کی تکالیف ضرور پائی جاتی ہیں۔ جگر کی خرابی کی کیا علامات ہیں؛ اس بیماری کے اثرات کہاں کہاں پڑتے ہیں اور ہومیوپیتھی علاج میں کون کون سی دوائیں استعمال ہوتی ہیں، یہ تفصیل سمجھنے کے …
ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا لندن سے فیڈبیک
ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب، السلام علیکم آپ کے یعنی ہومیوپیتھک علاج کے ایک ماہ بعد جو مسائل حل ہوچکے ہیں؛ ان کی تفصیل بھجوا رہی ہوں۔– ماہواری کی تکالیف (Dysmenorrhea, painful periods, menstrual cramps, pain during menstruation) دور ہوئیں۔ ہمیشہ سے میرے پیریڈز کے دن بڑی شدید تکلیف میں گزرتے تھے۔ کمر درد، پیٹ درد، بے چینی اور حیض سے دو تین دن پہلے سے ڈیپریشن کا دورہ۔ یہ سب مسائل اس دفعہ ایسے ختم ہوئے جیسے سِرے سے کبھی تھے ہی نہیں۔ – عشق، جنون کی حقیقت بودی اور بے معنی لگنے لگی۔ ایک دو بار تو ایسے بھی …
بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا – سبب اور ہومیوپیتھک دوا علاج – حسین قیصرانی
کوئی تین ہفتے قبل مَیں نے ایک تحریر میں لکھا تھا کہ بچے اگر پانچ سال کی عمر تک بستر گیلا (سوتے یا نیند میں پیشاب) کر دیتے ہیں تو اُنہیں تربیت (ٹریننگ) کی ضرورت ہے اور اُس کے بعد ایسا کریں تو اُنہیں علاج کی۔ ایسے بچوں کو ڈانٹنا، شرمندہ کرنا یا مہمانوں، رشتہ داروں کے سامنے ان کی اس تکلیف کا ذکر کرنا اُن کی آنے والی زندگی میں بہت پیچیدگیاں لاتا ہے۔ ایسا کرنے سے بچوں کی خود اعتمادی کو جو نقصان پہنچتا ہے؛ وہ عمر بھر اُن کی خوشگوار اور کامیاب زندگی میں رکاوٹ کا باعث …
ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ: ایک دلچسپ تجربہ – حسین قیصرانی
جن اصحاب و خواتین کو یورپ بلکہ خاص طور پر لندن میں کسی کلاسیکل ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ سے اپنا کیس ڈسکس کرنے کا اتفاق ہوا ہے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے ساتھ پہلی نشست کم از کم ایک گھنٹہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اِس دوران جہاں چائے پانی کا دَور چلتا ہے؛ وہاں مختلف موضوعات پر گپ شپ بھی جاری رہتی ہے۔ لندن میں ایک بہت ہی سینئر گورے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا میں نے یہ معمول دیکھا کہ وہ مریض کو اپائٹمنٹ دیتے وقت مختصر سا انٹرویو کیا کرتا تھا تاکہ مریض کے آنے پر ماحول …
ہومیوپیتھک دوا کے انتخاب کا طریقہ – حسین قیصرانی
دنیا بھر کے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کتابیں زیرِ مطالعہ رہی ہیں اور اب بھی رہتی ہیں۔ مطالعہ کرنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان کی لکھی ہوئی سب باتیں تسلیم کر لینا ضروری نہیں ہوا کرتا۔ خاص طور پر ایسے میٹریا میڈیکا (Materia Medica) ہم دیکھتے ہیں کہ اہم ادویات کے خواص کئی کئی صفحات میں بیان کئے گئے ہیں۔ ان طول طویل تحریروں کو پڑھ کر کئی دفعہ تو ذہن اُلجھ جاتا ہے۔ جب معاملہ یہ ہو تو کیسے ممکن ہے کہ ان کو یاد رکھا جا سکے۔ مثال کے طور پر ایک نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی …
کلکیریا کارب: حسد اور ہومیوپیتھی اردو ترجمہ (جارج وتھالکس)
کلکیریا کارب: حسد اور ہومیوپیتھی (جارج وتھالکس)۔ :تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰ کلکیریا کارب: (کلکیریا آسٹریریم) کاربونیٹ آف لائم ذہنی دماغی علامات: * مختلف اقسام کے خوف۔ مثلاً بلندی کا خوف * پاگل ہوجانے کا خوف * اندھیرے کا خوف * جنوں بھوتوں کا خوف * کتوں کا خوف * چوہوں کا خوف * موت اور بیماری کا خوف * صحت یاب ہونے سے مایوسی جسمانی علامات: * سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس ختم ہونے لگے * ماہواری سے پہلے پستانوں میں سوجن اور درد * موٹاپا جو جسم کو پلپلا بنادے * …
چھوٹے قد، جسامت اور وزن میں اضافہ: ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
ایک ہفتہ قبل کراچی کی کاروباری فیملی نے اپنی بچی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ اُن کے خیال میں بچی کی جسامت، وزن اور قد اپنی عمر اور کلاس کے بچوں سے واضح کم اور چھوٹا تھا۔ وہ کافی علاج کروا چکے تھے لیکن اب ہومیوپیتھک دوا استعمال کروانے کے خواہش مند تھے۔ اُن کو سمجھایا گیا کہ بچی کے مجموعی مسائل کو سمجھے بغیر جو بھی علاج ہو گا؛ اولاً تو وہ کوئی فائدہ دے گا ہی نہیں اور اگر کوئی نسخہ، ٹوٹکا اور تُکا کامیاب ہو بھی گیا تو وہ محض وقتی ہو گا۔ ہومیوپیتھک علاج کا …