خواتین کی شرمگاہ میں خارش کا ہومیوپیتھک علاج – مرکیورس کیس (پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان)
خارش اور کھجلی بہت ہی تکلیف دہ کیفیت و علامت ہے جو کہ مریض کے لئے جسمانی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی کرب اور تشویش کا باعث بنتی ہے۔ ذرا تصور میں لائیے کہ اگر یہ خارش کسی خاتون کے پرائیویٹ اعضاء یعنی شرمگاہ میں ہو تو کس قدر اذیت اور پشیمانی کا سامان اپنے اندر رکھتی ہو گی؛ اُس عفت مآب کو یہ عارضہ دکھ، شرمندگی اور مستقل بے چینی میں مبتلا کرتا رہتا ہوگا۔ یہ کیس ایسے ہی مسئلہ کا شکار ایک محترمہ کا ہے جس کی عمر 25 سال تھی۔ اُس کی شرمگاہ کے متاثرہ حصوں پر جب …
ایک آن لائن کلائنٹ کے جذبات – ہومیوپیتھک علاج
سر جی! مَیں کافی بہتر ہو گیا ہوں۔ آپ نے بہت محنت کی ہے مگر ابھی کچھ اندر چیزیں ہیں جو تنگ کرتی ہیں۔ ان شاء اللہ وہ بھی بہتر ہو جائیں گی ۔۔۔۔ پھر داوئی کو بھول جائیں گے ۔۔۔ وقت کے حساب سے لیں گے ۔۔۔۔۔۔ سر جی آپ ایک اچھے ڈاکٹر اور انسان ھو ۔۔۔۔۔ خیال رکھنے والے ۔۔۔ اللہ اجر دے آپ کو اب آپ نے میری طرح میری بیگم کو بہتر کرنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس کا خیال کریں گے ——————————————— ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں ہومیوپیتھک علاج کے اثرات – ایک …
بیماری اور جذبات میں کیا تعلق ہے – میرا نقطہ نظر (حسین قیصرانی)
قدرت نے غیر ضروری یا زائد مواد کے اخراج کے کئی راستے رکھے ہیں – پسینہ، گیس، پیشاپ، پاخانہ، جِلد کے اُبھار وغیرہ۔ منفی جذبات – غم و غصہ، نفرت اور صدمہ وغیرہ – کے اخراج کا کوئی مستقل اور آسان راستہ نہیں ہے۔ اِس لئے اِن کو توازن میں رکھنے کی ہدایات اور راہنمائی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آجکل کے تیز رفتار اور مادی دَور میں جذبات میں توازن قائم رکھنا بہت مشکل ہے۔ یاد رکھئے! جذبات کا اثر دل پر پڑتا ہے اور وہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے ان نقصان دہ اثرات کو نسبتاً کم …
بچوں میں شدید ضد، غصہ اور تنگ مزاجی ۔ ہومیوپیتھک علاج – ڈاکٹر بنارس خان اعوان
اللہ رب العزت نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، نہ تو وہ مجبور محض ہے اور نہ ہی مختار کل۔ اس لئے فخر کا باعث حسب نسب نہیں بلکہ تقویٰ ہے۔ لیکن جہاں تک بات ہے بچوں میں ذہنی نزاع کی تو وہ عام انسانی معاملات سے ذرا ہٹ کے ہے، بچوں میں ذہنی امراض ماحول کے علاوہ موروثی بھی ہو سکتے ہیں۔ نومولود بچوں اور بڑے بچوں کے ذہنی امراض میں فرق ہے۔ ایک معصوم بچہ اپنی جسمانی تکلیف کو بتا نہیں سکتا، لیکن اس کی حرکات و سکنات اور جسمانی علامات سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ …
پِتے کا درد اور پتے کی پتھری – کامیاب ہومیوپیتھک علاج پر فیڈبیک – محمد امتیاز لاہور
میرا مرض اور علاج دونوں بہت تکلیف دہ تھے؛ جسمانی اور جذباتی دونوں حساب سے۔ جب میں (ERCP) کے مراحل سے گزرا تو وہ کربناک لمحات تھے۔ میں کتنی بار ہسپتال گیا، بے شمار ٹیسٹ کروائے، کئی بار الٹراساؤنڈ بھی اور مہنگی دوائیاں بھی کھائیں مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ کئی بار کچھ بہتری کے آثار نظر آئے مگر وہ صرف چند دنوں تک ہی محدود رہے۔ آئے دن کے میڈیکل ٹیسٹ، رپورٹس اور دیگر تشخیصی مراحل سے مَیں بہت بیزار اور صحت سے مکمل مایوس ہو چکا تھا۔ تین دن بعد میری ایک اَور (ERCP) طے …
شوگر، ذیابیطس، ذیابطیس: ہومیوپیتھک علاج و ادویات – حسین قیصرانی
خون میں شکر کا زیادہ پایا جانا یا پیشاب میں شکر کی زیادتی یعنی شوگر / ذیابطیس / ذیابیطس کسی مہلک موذی مرض سے کم نہیں۔ اس بیماری کو اہمیت نہ دینا یا علاج نہ کروانا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جس طرح ہر غذا ہمارے جسم کو قوت بخشتی ہے اور بدن کے اندر پہنچ کر حرارت پیدا کرتی ہے؛ اسی طرح میٹھی خوراک بھی قوت کا باعث بنتی ہے۔ نشاستہ اور شکر کے اجزاء ہاضمہ کے عمل سے ایک خاص قسم کی شکر بن جاتے ہیں۔ یہ ہاضمہ سے جذب ہو کر جگر میں پہنچتے ہیں۔ جگر …
لیکوریا ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک
صرف ایک خوراک اور اتنا اچھا رزلٹ؟ – ایک کلائنٹ کی خوشگوار حیرت (فیڈبیک) ابھی کل کی بات ہے کہ ایک خاتون (جو اس پیج کی ممبر ہیں) نے اِسی پیج پر رابطہ کر کے پوچھا کہ لیکیوریا کا مستقل علاج ممکن ہے؟ وہ کئی سالوں اور کئی طرح کے علاج کروانے کے بعد اب اِس مقصد کے لئے مزید دوائیاں کھانے کے لئے آمادہ نہیں تھیں۔ اُن کو بتایا گیا کہ صحیح علاج کے لئے مکمل اور تفصیلی کیس ڈسکس کرنا ضروری ہے۔ کل رات کو ہی وہ وقت مقرر کر کے تشریف لائیں۔ کوئی گھنٹہ بھر نشست ہوئی …
پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان کے ڈینگی کیس کا رواں اردو ترجمہ (حسین قیصرانی)
اکیس سالہ نوجوان ڈینگی / ڈینگو کے حملے کا شکار ہوا (پاکستان میں اسے ڈینگی اور انڈیا میں بالعموم ڈینگو بولا جاتا ہے)۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ڈینگی دراصل جریانِ خون کے ذیل میں آتا ہے۔ مریض کی ہڈیوں میں سخت درد تھا۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ پلیٹلیٹس بہت ہی کم ہو چکے ہیں۔ درد کی کیفیت، جو کہ مریض نے بیان کی، آرنیکا کی تھی تاہم درد بہت ہی شدت کا تھا اور سر سے پاؤں تک گویا سارے بدن میں۔ انکھوں کے ڈھیلے سخت درد جیسے وہاں زخم ہوں۔ بخار اکثر صبح کو ہوتا جس …
The Art of Homeopathic Prescribing by LM Khan – Urdu translation by Hussain Kaisrani
حُسن نام ہے توازن کا؛ صحیح توازن و تناسب کو ملحوظِ خاطر رکھنا ایک آرٹ ہے، ہنر ہے اور فن۔ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنی پریکٹس کے دوران توازن کو ہمہ وقت برقرار رکھنا ہوتا ہے تاہم دوائی کے انتخاب کے وقت بطورِ خاص اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔ ایسا اِس لئے ضروری ہے کہ ہمارے پیشِ نظر علامات کی طول طویل فہرست ہوتی ہے؛ اِن علامات کو اُن کے صحیح مقام، توازن اور تناسب پر رکھنے سے ہی ہم سنگل ریمیڈی تک پہنچ سکتے ہیں۔ کسی دور دراز دیہات کی باسی اَن پڑھ خاتون یہ آرٹ بخوبی جانتی …
میں اتنی جلدی کیسے تبدیل ہو گئی – فیڈبیک (حسین قیصرانی)
یہ فیڈبیک ہے میری ایک نئی آن لائن کلائنٹ کا۔ انہیں ہومیوپیتھک علاج شروع کئے ابھی صرف دوسرا دن ہے۔ اِن کے مسائل کی تفصیل طول طویل ہے لیکن اہم ترین میں سے ایک یہ کہ اُنہیں غصہ بہت زیادہ آتا ہے۔ ہر وقت چڑچڑی، آوازار اور پریشان رہتی ہیں۔ پیاس بہت کم لگتی ہے اور بھوک نسبتاً زیادہ۔ ان حالات میں معدے کا خراب ہونا بنتا ہے سو وہ خراب ہے۔ نیند بھی ڈسٹرب ہے، منفی اور پریشان کُن سوچوں نے جیسے گھر ہی ان کے ہاں بنا چھوڑا ہے۔ محترمہ ایک گورنمنٹ ادارے میں کام کرتی ہیں جہاں …