موروثی اور لاعلاج بیماریاں – ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک نقطہ نظر – ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ
فی زمانہ بنی نوعِ انسان انواع و اقسام کی بیماریوں سے جتنی پریشان آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ عجیب و غریب ناموں سے طرح طرح کی خوفناک بیماریاں سامنے آ رہی ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق جینز کی خرابی سے جوڑ دیا جاتا ہے اور ان پر لا علاج کا لیبل لگا دیا جاتا ہے۔ یا کچھ حد تک سرجری کی مدد لی جاتی ہے۔ تاہم طبِ ایلوپیتھی ایسی لا علاج اور آٹو امیون بیماریوں کا حتمی حل پیش کرنے سے قاصر ہے۔ یہ لوگ تشخیص تو بہت اچھی کر لیتے ہیں لیکن اس کے بعد ان …
بے اولادی، ہارمون سسٹم کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج کے تقاضے – ایک خط اور جواب – حسین قیصرانی
السلام علیکم ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب میرا مسئلہ بے اولادی ہے۔ میری شادی کو تقریبا دس سال ہو گئے ہیں۔ شادی کے چار سال بعد ایک بیٹا ہوا تھا۔ میں اس کے بعد اب تک حاملہ نہیں ہو سکی۔ بظاہر کوئی خرابی بھی نہیں ہے۔ پہلی دفعہ بھی ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر نے ایام کے بعد کچھ عرصہ تک مجھے اور میرے شوہر کو کھانے کی دوا دی تھی۔ جس سے میں نے کنسیو کر لیا تھا۔ اب وہ ہومیوپیتھی ڈاکٹر حیات نہیں ہیں۔ میری عمر اس وقت 36 سال ہے۔ ماہانہ ایام بہتر ہیں۔ تقریبا ہر ماہ اپنے وقت پہ …
خود اعتمادی کی شدید کمی، شرمیلاپن، آنکھیں نہ ملانا، معدہ خرابی، ڈپریشن – دوا اور علاج – حسین قیصرانی
آئیے آج آپ کو مسٹر ۔۔۔۔۔ سے ملواتے ہیں۔ یہ پنجاب کے مشہور کاروباری، سماجی اور سیاسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ عمر چوبیس سال ہے مگر لگتے بیس سال کے بھی نہیں۔ بہت ہی نفیس طبیعت کے مالک ہیں۔ آواز، انداز اور چال ڈھال سے بھی نزاکت جھلکتی ہے۔ پرورش بڑے ناز و نعم سے ہوئی کیونکہ گھر کے اندر اہم کردار اور کنٹرول والدہ ہی کا رہا۔ باہر کے معاملات کے لئے نوکر چاکر اور خدمت گار ہمہ وقت میسر تھے۔ انہیں طنز و طعنہ کے نشتر سہنے پڑے کہ تم لڑکیوں کی طرح ہو۔ لڑکوں کی …
میرے علاج کا طریقہ کار اور فیس – ایک خط اور اُس کا جواب – حسین قیصرانی
حسین قیصرانی صاحب! السلام علیکم امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کی ویب سائٹ کا تفصیل سے مطالعہ کیا، ان تحاریر سے آپ اچھے، دیانت دار اور مخلص معلوم ہوتے ہیں۔ میں کچھ مسائل میں مبتلا ہوں، اگر آپ کو مختصر انداز میں تمام باتیں لکھ دوں تو کیا آپ مجھے ہومیو دوائی تجویز فرما دیں گے تاکہ صحت یاب ہو سکوں۔ امید ہے آپ جواب ضرور عنایت فرمائیں گے، بندہ منتظر اور ممنون رہے گا۔ والسلام ———- محترم ——— وعلیکم السلام آپ کے جذباتِ خوش گمانی کا شکریہ آپ نے مجھے اچھا، دیانت دار اور مخلص سمجھا …
فسچولا یا ناسور – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی Anal Fistula
فسٹیولا / فسچلا / فسچولا لاطینی زبان میں پائپ یا نلی کو کہتے ہیں۔ میڈیکل کی اصطلاح میں یہ وہ نالی یا غیر قدرتی راستہ ہوتا ہے کہ جو جسم کے اندرونی دو اعضاء کے درمیان یا جسم کے کسی اندرونی حصہ سے باہر کی سطح تک پیدا ہو جاتا ہے۔ فسٹولا یا فسچولا کئی قسم کا ہوتا ہے مثلاً دانت، ہڈی (گھبیر)، ناف اور آنسو کی تھیلی کا ناسور یا فسچیولا۔ ہمارے ہاں عام طور پر اِس سے مراد مقعد کا ناسور لیا جاتا ہے۔ مقعد کے ناسور (Anal Fistula) کو بھگندر بھی کہتے ہیں۔ یہ دراصل پرانا زخم …
معدہ کی تکالیف – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج: حسین قیصرانی
معدہ کی عام تکالیف کی وجہ کھانے میں بدپرہیزی ہوتی ہے۔ اگر یہ وجہ نہ ہو تو پھر موروثی مزاج کا عمل دخل ہوتا ہے جس کے لئے معدہ کا نہیں؛ اُس مزاج کا علاج کرنا ہوتا ہے۔ مزاج کے علاج سے معدہ اور اُس کی ساری تکلیفیں بھی ٹھیک ہو جایا کرتی ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ غذا کی بے احتیاطی اور بے قاعدگی کی وجہ سے معدہ میں اکثر تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ غذا میں خمیر سا اٹھتا ہے اور ہوا پیدا ہونے لگتی ہے۔ یہ ہوا پیدا ہونے کا سلسلہ آنتوں میں بھی جاری رہتا ہے۔ غذا …
بخار – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی
ہومیوپیتھک علاج کا بنیادی اصول تو یہی ہے کہ کسی بھی معاملہ یا تکلیف کو اچھی طرح سمجھ کر یعنی علامات کے مطابق دوا دی جائے۔ تاہم ایمرجنسی یا وقتی (Acute) تکالیف کے حوالہ سے ہر وقت ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔ ظاہر ہے کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز تک رسائی بھی بعض اوقات ممکن نہیں ہو پاتی۔ میری تحریروں کا مقصد ہومیوپیتھی کو آسان ترین انداز اور زبان میں عام کرنا ہے تاکہ وقتی تکالیف میں سادہ ترین دوا سے مسئلہ حل کیا جا سکے۔ ہمارا آج کا موضوع وقتی یا موسمی بخار ہے۔ بخار کی تکلیف پرانی ہو یا بار …
نیند سے بار بار جاگنا – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
بلی کی طرح سونا جاگنا مریض بتاتا ہے کہ میں سوتا جاگتا رہتا ہوں۔ اُس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ دو تین گھنٹے سونے کے بعد مکمل جاگ جاتا ہے۔ یعنی ہر رات وہ تین چار بار جاگتا ہے اور نیند پوری طرح کھل جاتی ہے اور وہ نئے سرے سے سوتا ہے۔ اسے بلی کی طرح سونا جاگنا کہتے ہیں۔ یہ علامت Rubric ہومیوپیتھک لٹریچر میں نہیں تھی۔ جارج وتھالکس George Vithoulkas نے اسے شامل کیا ہے۔ وتھالکس لکھتا ہے کہ مریض سوتا جاگتا، سوتا جاگتا اور سوتا جاگتا رہتا ہے۔ اس سونے جاگنے میں پوری طرح جاگنے …
سلیشیا بچوں کے جسمانی، جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
والدین اپنے بچے کو علاج کے لئے لاتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ ہمارا بچہ بہت ڈھیٹ اور ضدی ہے۔ تفصیلی کیس لینے پر جو معلومات ملتی ہیں؛ اُن کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔ بچے کو بلایا جانا پسند نہیں ہوتا۔ ایسے بچوں کی کیفیت کچھ یوں ہوتی ہے کہ وہ کچھ مانگ رہے ہوتے ہیں؛ مثلاً فرض کریں کہ حسن کہتا ہے کہ امی مجھے آئس کریم دے دیں۔ امی مصروف یا دوسرے کمرے میں ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دے رہیں۔ اِس دوران بہن پوچھتی ہے کہ کیا مانگ رہے ہو؟ اب معاملہ بہت گڑ بڑ ہو …
شادی کا شدید ڈر، خوف اور فوبیا – ہومیوپیتھک علاج : حسین قیصرانی
مریض کو اگرچہ خوف ایک ہی ہوتا ہے مگر ہوتا وہ بہت شدید ہے۔ ایسے مریض جب شادی کا سوچتے ہیں تو دہشت زدہ ہو جاتے ہیں۔ اِن میں سے اکثر کو خود بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کیوں اِس طرح پاگل پاگل ہوئے پھرتے ہیں۔ اُنہیں ایک قسم کا فوبیا ہو جاتا ہے کہ شادی کے بعد اُن کی شخصیت میں بہت کمی رہ جائے گی، اُن کے منصوبے پورے نہیں ہو سکیں گے اور وہ پابند ہو جائیں گے۔ ایسے مریضوں کے ذہن میں بہت اوپر جانے اور ترقی کرنے کی خواہش لاشعور کی گہرائیوں میں ڈیرے …