بچوں کا بچپنا اور شرارتیں صحت کی علامت ہیں یا بیماری کی؟
ڈاکٹر بنارس خان اعوان ہومیوپیتھی تدریس و تحریر میں اپنا ممتاز اور منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وسیع المطالعہ ہونے اور سلیس اسلوب نگارش کے طفیل وہ نہایت گہری بات جتنی سادگی سے کرنے کا ملکہ رکھتے ہیں وہ صلاحیت پاکستان کی حد تک شاید ہی کسی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر میں ہو۔ بچوں کے مزاج اور علاج کے حوالہ سے ان کا بیان فرمودہ “جوناتھن شور” کا ایک کیس بڑی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ میں نے اپنے کلینیکل تجربات میں بھی اِس امر کا مشاہدہ کئی بار کیا ہے۔ جوناتھن شور امریکن ہومیوپیتھ ہے اور گزشتہ چالیس سال سے یورپ …