جگر کے امراض، اہم علامات، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی۔

By |2019-03-27T09:43:04+05:00August 1, 2016|Categories: Digestive System, Diseases & Treatment, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu, Professional|Tags: , , , , |0 Comments

جگر (Liver) کی اہمیت کسی بھی اہم جسمانی عضو (دل، دماغ، گردے وغیرہ) سے کم نہیں۔ نظامِ ہاضمہ کو اِعتدال میں رکھنے کا یہ نہایت ہی اہم عضو ہے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ جسم کو نقصان پہنچانے والے مواد اپنے اندر جمع کرتا ہے؛ اس مواد سے صفراء پیدا کرتا ہے اور اسے پِتہ (Gallbladder) کے ذریعے معدہ میں پہنچاتا ہے جہاں یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بڑا مضبوط اور قوی عضو ہے مگر انتہائی بد پرہیزی اور موروثی بیماریوں سے متاثر ہو کر اِس کے خراب ہونے کا اِمکان رہتا ہے۔ جگر کے اَمراض، وجوہات اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج جگر کے امراض کی، اگرچہ، کوئی واضح علامات تو نہیں ہوتیں تاہم مندرجہ ذیل شکایات سے اندازہ لگ سکتا ہے کہ جگر کی بیماریاں شروع ہو رہی ہیں: مستقل بھوک لگنے کی شکایت جگر کی بیماری کی ایک ابتدائی علامت ہر وقت منہ چلانا ہوتا ہے یعنی یا تو میٹھی چیزوں کی بہت زیادہ خواہش ہوتی ہے یا ہر وقت بھوک لگتی رہتی ہے۔ یاد رکھئے! جب ہمارا نظام خراب ہوتا ہے تو وہ ہم سے غلط کام کرواتا ہے۔ بہت کھانا بالخصوص زیادہ میٹھا کھانے کا رجحان جگر کو نقصان پہنچاتا [...]